Selected
Original Text
Muhammad Hussain Najafi
Abdullah Yusuf Ali
Abdul Majid Daryabadi
Abul Ala Maududi
Ahmed Ali
Ahmed Raza Khan
A. J. Arberry
Ali Quli Qarai
Hasan al-Fatih Qaribullah and Ahmad Darwish
Mohammad Habib Shakir
Mohammed Marmaduke William Pickthall
Muhammad Sarwar
Muhammad Taqi-ud-Din al-Hilali and Muhammad Muhsin Khan
Safi-ur-Rahman al-Mubarakpuri
Saheeh International
Talal Itani
Transliteration
Wahiduddin Khan
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
In the name of Allah, Most Gracious, Most Merciful.
91:1
وَٱلشَّمْسِ وَضُحَىٰهَا
91:1
قَسم ہے سورج اور اس کی ضیاء و شعا ع کی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
91:2
وَٱلْقَمَرِ إِذَا تَلَىٰهَا
91:2
اور چاند کی جب وہ اس (سورج) کے پیچھے آئے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
91:3
وَٱلنَّهَارِ إِذَا جَلَّىٰهَا
91:3
دن کی جب وہ اس (سورج) کو خوب روشن کر دے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
91:4
وَٱلَّيْلِ إِذَا يَغْشَىٰهَا
91:4
اور رات کی جب کہ وہ اسے ڈھانپ لے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
91:5
وَٱلسَّمَآءِ وَمَا بَنَىٰهَا
91:5
اور آسمان کی اور اس (ذات) کی جس نے اسے بنایا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
91:6
وَٱلْأَرْضِ وَمَا طَحَىٰهَا
91:6
اور زمین کی اور جس نے اسے بچھایا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
91:7
وَنَفْسٍ وَمَا سَوَّىٰهَا
91:7
اور انسانی نفس کی اور اس کی جس نے اسے درست بنایا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
91:8
فَأَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْوَىٰهَا
91:8
پھر اسے اس کی بدکاری اور پرہیزگاری کا الہام (القاء) کیا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
91:9
قَدْ أَفْلَحَ مَن زَكَّىٰهَا
91:9
بےشک وہ شخص فلاح پاگیا جس نے اس (نفس) کا تزکیہ کیا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
91:10
وَقَدْ خَابَ مَن دَسَّىٰهَا
91:10
اور وہ شخص نامراد ہوا جس نے (گناہ سے آلودہ کر کے) اسے دبا دیا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
91:11
كَذَّبَتْ ثَمُودُ بِطَغْوَىٰهَآ
91:11
قومِ ثمود نے اپنی سرکشی کی وجہ سے (اپنے پیغمبر(ص) کو) جھٹلایا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
91:12
إِذِ ٱنۢبَعَثَ أَشْقَىٰهَا
91:12
جب ان کا سب سے زیادہ بدبخت (آدمی) اٹھ کھڑا ہوا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
91:13
فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ ٱللَّهِ نَاقَةَ ٱللَّهِ وَسُقْيَـٰهَا
91:13
تو اللہ کے رسول(ع) (صالح(ع)) نے ان لوگوں سے کہا کہ اللہ کی اونٹنی اور اس کے پانی پینے سے خبر دار رہنا (اس کا خیال رکھنا)۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
91:14
فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا فَدَمْدَمَ عَلَيْهِمْ رَبُّهُم بِذَنۢبِهِمْ فَسَوَّىٰهَا
91:14
پس ان لوگوں نے ان (رسول(ع)) کو جھٹلایا اور اونٹنی کی کونچیں کاٹ دیں تو ان کے پروردگار نے ان کے گناہ (عظیم) کی پاداش میں ان پر ہلاکت نازل کی اور اسی (بستی) کو زمین کے برابر کر دیا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
91:15
وَلَا يَخَافُ عُقْبَـٰهَا
91:15
اور اللہ کو اس واقعہ کے انجام کا کوئی خوف نہیں ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)