Selected

Original Text
Tahir ul Qadri

Available Translations

108 Al-Kawthar ٱلْكَوْثَر

< Previous   3 Āyah   The Abundance      Next >  

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
In the name of Allah, Most Gracious, Most Merciful.

108:1 إِنَّآ أَعْطَيْنَـٰكَ ٱلْكَوْثَرَ
108:1 بیشک ہم نے آپ کو (ہر خیر و فضیلت میں) بے انتہا کثرت بخشی ہے٭، ٭ کوثر سے مراد حوضِ کوثر یا نہرِ جنت بھی ہے اور قرآن اور نبوت و حکمت بھی، فضائل و معجزات کی کثرت یا اصحاب و اتباع اور امت کی کثرت بھی مراد لی گئی ہے۔ رفعتِ ذکر اور خلقِ عظیم بھی مراد ہے اور دنیا و آخرت کی نعمتیں بھی، نصرتِ الٰہیہ اور کثرتِ فتوحات بھی مراد ہیں اور روزِ قیامت مقامِ محمود اور شفاعتِ عظمیٰ بھی مراد لی گئی ہے۔ - Tahir ul Qadri (Urdu)

108:2 فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَٱنْحَرْ
108:2 پس آپ اپنے رب کے لئے نماز پڑھا کریں اور قربانی دیا کریں (یہ ہدیۂ تشکرّ ہے)، - Tahir ul Qadri (Urdu)

108:3 إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ ٱلْأَبْتَرُ
108:3 بیشک آپ کا دشمن ہی بے نسل اور بے نام و نشاں ہوگا، - Tahir ul Qadri (Urdu)