Selected
Original Text
Tahir ul Qadri
Abdullah Yusuf Ali
Abdul Majid Daryabadi
Abul Ala Maududi
Ahmed Ali
Ahmed Raza Khan
A. J. Arberry
Ali Quli Qarai
Hasan al-Fatih Qaribullah and Ahmad Darwish
Mohammad Habib Shakir
Mohammed Marmaduke William Pickthall
Muhammad Sarwar
Muhammad Taqi-ud-Din al-Hilali and Muhammad Muhsin Khan
Safi-ur-Rahman al-Mubarakpuri
Saheeh International
Talal Itani
Transliteration
Wahiduddin Khan
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
In the name of Allah, Most Gracious, Most Merciful.
85:1
وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلْبُرُوجِ
85:1
برجوں (یعنی کہکشاؤں) والے آسمان کی قَسم، - Tahir ul Qadri (Urdu)
85:2
وَٱلْيَوْمِ ٱلْمَوْعُودِ
85:2
اور اس دن کی قَسم جس کا وعدہ کیا گیا ہے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
85:3
وَشَاهِدٍ وَمَشْهُودٍ
85:3
جو (اس دن) حاضر ہوگا اس کی قَسم اور جو کچھ حاضر کیا جائے گا اس کی قَسم، - Tahir ul Qadri (Urdu)
85:4
قُتِلَ أَصْحَـٰبُ ٱلْأُخْدُودِ
85:4
خندقوں والے (لوگ) ہلاک کر دیے گئے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
85:5
ٱلنَّارِ ذَاتِ ٱلْوَقُودِ
85:5
(یعنی) اس بھڑکتی آگ (والے) جو بڑے ایندھن سے (جلائی گئی) تھی، - Tahir ul Qadri (Urdu)
85:6
إِذْ هُمْ عَلَيْهَا قُعُودٌ
85:6
جب وہ اس کے کناروں پر بیٹھے تھے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
85:7
وَهُمْ عَلَىٰ مَا يَفْعَلُونَ بِٱلْمُؤْمِنِينَ شُهُودٌ
85:7
اور وہ خود گواہ ہیں جو کچھ وہ اہلِ ایمان کے ساتھ کر رہے تھے (یعنی انہیں آگ میں پھینک پھینک کر جلا رہے تھے)، - Tahir ul Qadri (Urdu)
85:8
وَمَا نَقَمُوا۟ مِنْهُمْ إِلَّآ أَن يُؤْمِنُوا۟ بِٱللَّهِ ٱلْعَزِيزِ ٱلْحَمِيدِ
85:8
اور انہیں ان (مومنوں) کی طرف سے اور کچھ (بھی) ناگوار نہ تھا سوائے اس کے کہ وہ اللہ پر ایمان لے آئے تھے جو غالب (اور) لائقِ حمد و ثنا ہے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
85:9
ٱلَّذِى لَهُۥ مُلْكُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۚ وَٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ شَهِيدٌ
85:9
جس کے لئے آسمانوں اور زمین کی (ساری) بادشاہت ہے، اور اللہ ہر چیز پر گواہ ہے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
85:10
إِنَّ ٱلَّذِينَ فَتَنُوا۟ ٱلْمُؤْمِنِينَ وَٱلْمُؤْمِنَـٰتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا۟ فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ ٱلْحَرِيقِ
85:10
بیشک جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو اذیت دی پھر توبہ (بھی) نہ کی تو ان کے لئے عذابِ جہنم ہے اور ان کے لئے (بالخصوص) آگ میں جلنے کا عذاب ہے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
85:11
إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ لَهُمْ جَنَّـٰتٌ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ ۚ ذَٰلِكَ ٱلْفَوْزُ ٱلْكَبِيرُ
85:11
بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لئے جنتیں ہیں جن کے نیچے سے نہریں جاری ہیں، یہی بڑی کامیابی ہے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
85:12
إِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ
85:12
بیشک آپ کے رب کی پکڑ بہت سخت ہے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
85:13
إِنَّهُۥ هُوَ يُبْدِئُ وَيُعِيدُ
85:13
بیشک وہی پہلی بار پیدا فرماتا ہے اور وہی دوبارہ پیدا فرمائے گا، - Tahir ul Qadri (Urdu)
85:14
وَهُوَ ٱلْغَفُورُ ٱلْوَدُودُ
85:14
اور وہ بڑا بخشنے والا بہت محبت فرمانے والا ہے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
85:15
ذُو ٱلْعَرْشِ ٱلْمَجِيدُ
85:15
مالکِ عرش (یعنی پوری کائنات کے تختِ اقتدار کا مالک) بڑی شان والا ہے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
85:16
فَعَّالٌ لِّمَا يُرِيدُ
85:16
وہ جو بھی ارادہ فرماتا ہے (اسے) خوب کر دینے والا ہے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
85:17
هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ٱلْجُنُودِ
85:17
کیا آپ کے پاس لشکروں کی خبر پہنچی ہے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
85:18
فِرْعَوْنَ وَثَمُودَ
85:18
فرعون اور ثمود (کے لشکروں) کے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
85:19
بَلِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ فِى تَكْذِيبٍ
85:19
بلکہ ایسے کافر (ہمیشہ حق کو) جھٹلانے میں (ہی کوشاں رہتے) ہیں، - Tahir ul Qadri (Urdu)
85:20
وَٱللَّهُ مِن وَرَآئِهِم مُّحِيطٌۢ
85:20
اور اللہ اُن کے گرد و پیش سے (انہیں) گھیرے ہوئے ہے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
85:21
بَلْ هُوَ قُرْءَانٌ مَّجِيدٌ
85:21
بلکہ یہ بڑی عظمت والا قرآن ہے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
85:22
فِى لَوْحٍ مَّحْفُوظٍۭ
85:22
(جو) لوحِ محفوظ میں (لکھا ہوا) ہے، - Tahir ul Qadri (Urdu)