Selected

Original Text
Muhammad Hussain Najafi

Available Translations

85 Al-Burūj ٱلْبُرُوج

< Previous   22 Āyah   The Mansions of the Stars      Next >  

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
In the name of Allah, Most Gracious, Most Merciful.

85:1 وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلْبُرُوجِ
85:1 قَسم ہے بُرجوں (قلعوں) والے آسمان کی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

85:2 وَٱلْيَوْمِ ٱلْمَوْعُودِ
85:2 اور وعدہ کئے گئے دن (قیامت) کی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

85:3 وَشَاهِدٍ وَمَشْهُودٍ
85:3 اور گواہ کی قَسم اور اس چیز کی جس کی گواہی دی جائے گی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

85:4 قُتِلَ أَصْحَـٰبُ ٱلْأُخْدُودِ
85:4 غارت ہوئے خندق والے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

85:5 ٱلنَّارِ ذَاتِ ٱلْوَقُودِ
85:5 جس میں بھڑکتے ہوئے ایندھن والی آگ تھی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

85:6 إِذْ هُمْ عَلَيْهَا قُعُودٌ
85:6 جب کہ وہ اس (خندق) کے کنارے پر بیٹھے ہوئے تھے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

85:7 وَهُمْ عَلَىٰ مَا يَفْعَلُونَ بِٱلْمُؤْمِنِينَ شُهُودٌ
85:7 اور وہ جو کچھ اہلِ ایمان کے ساتھ کر رہے تھے اس کو دیکھ رہے تھے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

85:8 وَمَا نَقَمُوا۟ مِنْهُمْ إِلَّآ أَن يُؤْمِنُوا۟ بِٱللَّهِ ٱلْعَزِيزِ ٱلْحَمِيدِ
85:8 اورانہوں نے اہلِ ایمان کی کسی چیز کو ناپسند نہیں کیا (اور ان میں کوئی عیب نظر نہیں آیا) سوائے اس کے کہ وہ اللہ پر ایمان لائے جو غالب ہے (اور) سزاوارِ ستائش ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

85:9 ٱلَّذِى لَهُۥ مُلْكُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۚ وَٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ شَهِيدٌ
85:9 وہ جس کی آسمانوں اور زمین میں بادشاہی ہے اور ہر چیز پر گواہ ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

85:10 إِنَّ ٱلَّذِينَ فَتَنُوا۟ ٱلْمُؤْمِنِينَ وَٱلْمُؤْمِنَـٰتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا۟ فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ ٱلْحَرِيقِ
85:10 جن لوگوں نے مؤمن مردوں اور مؤمن عورتوں پر ظلم و ستم کیا اور پھر توبہ بھی نہ کی تو ان کیلئے جہنم کا عذاب ہے اور آگ سے جلنے کی سزا ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

85:11 إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ لَهُمْ جَنَّـٰتٌ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ ۚ ذَٰلِكَ ٱلْفَوْزُ ٱلْكَبِيرُ
85:11 بےشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے ان کیلئے (جنت کے) باغ ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہیں یہ بڑی کامیابی ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

85:12 إِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ
85:12 بےشک تمہارے پروردگار کی گرفت بڑی سخت ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

85:13 إِنَّهُۥ هُوَ يُبْدِئُ وَيُعِيدُ
85:13 وہی پہلی بار پیدا کرنے والا ہے اور وہی دوبارہ پیدا کرے گا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

85:14 وَهُوَ ٱلْغَفُورُ ٱلْوَدُودُ
85:14 وہ بڑا بخشنے والا (اور) بڑا محبت کرنے والا ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

85:15 ذُو ٱلْعَرْشِ ٱلْمَجِيدُ
85:15 وہ عرش کامالک (اور) بڑی شان والا ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

85:16 فَعَّالٌ لِّمَا يُرِيدُ
85:16 وہ جو چاہتا ہے وہ کر گزرتا ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

85:17 هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ٱلْجُنُودِ
85:17 کیا تمہیں لشکروں کی خبر پہنچی ہے؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

85:18 فِرْعَوْنَ وَثَمُودَ
85:18 یعنی فرعون اور ثمود (کے لشکروں) کی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

85:19 بَلِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ فِى تَكْذِيبٍ
85:19 بلکہ یہ کافر (و منکر) تو جھٹلانے میں لگے ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

85:20 وَٱللَّهُ مِن وَرَآئِهِم مُّحِيطٌۢ
85:20 حالانکہ اللہ ان کو آگے پیچھے سے گھیرے ہوئے ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

85:21 بَلْ هُوَ قُرْءَانٌ مَّجِيدٌ
85:21 بلکہ وہ بڑی شان والا قرآن ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

85:22 فِى لَوْحٍ مَّحْفُوظٍۭ
85:22 جو لوحِ محفوظ میں ثبت ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)