Selected

Original Text
Tahir ul Qadri

Available Translations

87 Al-'A`lá ٱلْأَعْلَىٰ

< Previous   19 Āyah   The Most High      Next >  

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
In the name of Allah, Most Gracious, Most Merciful.

87:1 سَبِّحِ ٱسْمَ رَبِّكَ ٱلْأَعْلَى
87:1 اپنے رب کے نام کی تسبیح کریں جو سب سے بلند ہے، - Tahir ul Qadri (Urdu)

87:2 ٱلَّذِى خَلَقَ فَسَوَّىٰ
87:2 جس نے (کائنات کی ہر چیز کو) پیدا کیا پھر اسے (جملہ تقاضوں کی تکمیل کے ساتھ) درست توازن دیا، - Tahir ul Qadri (Urdu)

87:3 وَٱلَّذِى قَدَّرَ فَهَدَىٰ
87:3 اور جس نے (ہر ہر چیز کے لئے) قانون مقرر کیا پھر (اسے اپنے اپنے نظام کے مطابق رہنے اور چلنے کا) راستہ بتایا، - Tahir ul Qadri (Urdu)

87:4 وَٱلَّذِىٓ أَخْرَجَ ٱلْمَرْعَىٰ
87:4 اور جس نے (زمین سے) چارہ نکالا، - Tahir ul Qadri (Urdu)

87:5 فَجَعَلَهُۥ غُثَآءً أَحْوَىٰ
87:5 پھر اسے سیاہی مائل خشک کردیا، - Tahir ul Qadri (Urdu)

87:6 سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنسَىٰٓ
87:6 (اے حبیبِ مکرّم!) ہم آپ کو خود (ایسا) پڑھائیں گے کہ آپ (کبھی) نہیں بھولیں گے، - Tahir ul Qadri (Urdu)

87:7 إِلَّا مَا شَآءَ ٱللَّهُ ۚ إِنَّهُۥ يَعْلَمُ ٱلْجَهْرَ وَمَا يَخْفَىٰ
87:7 مگر جو اﷲ چاہے، بیشک وہ جہر اور خفی (یعنی ظاہر و پوشیدہ اور بلند و آہستہ) سب باتوں کو جانتا ہے، - Tahir ul Qadri (Urdu)

87:8 وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرَىٰ
87:8 اور ہم آپ کو اس آسان (شریعت پر عمل پیرا ہونے) کے لئے (بھی) سہولت فراہم فرمائیں گے، - Tahir ul Qadri (Urdu)

87:9 فَذَكِّرْ إِن نَّفَعَتِ ٱلذِّكْرَىٰ
87:9 پس آپ نصیحت فرماتے رہیے بشرطیکہ نصیحت (سننے والوں کو) فائدہ دے، - Tahir ul Qadri (Urdu)

87:10 سَيَذَّكَّرُ مَن يَخْشَىٰ
87:10 البتہ وہی نصیحت قبول کرے گا جو اﷲ سے ڈرتا ہوگا، - Tahir ul Qadri (Urdu)

87:11 وَيَتَجَنَّبُهَا ٱلْأَشْقَى
87:11 اور بدبخت اس (نصیحت) سے پہلو تہی کرے گا، - Tahir ul Qadri (Urdu)

87:12 ٱلَّذِى يَصْلَى ٱلنَّارَ ٱلْكُبْرَىٰ
87:12 جو (قیامت کے دن) سب سے بڑی آگ میں داخل ہوگا، - Tahir ul Qadri (Urdu)

87:13 ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَىٰ
87:13 پھر وہ اس میں نہ مرے گا اور نہ جیئے گا، - Tahir ul Qadri (Urdu)

87:14 قَدْ أَفْلَحَ مَن تَزَكَّىٰ
87:14 بیشک وہی بامراد ہوا جو (نفس کی آفتوں اور گناہ کی آلودگیوں سے) پاک ہوگیا، - Tahir ul Qadri (Urdu)

87:15 وَذَكَرَ ٱسْمَ رَبِّهِۦ فَصَلَّىٰ
87:15 اور وہ اپنے رب کے نام کا ذکر کرتا رہا اور (کثرت و پابندی سے) نماز پڑھتا رہا، - Tahir ul Qadri (Urdu)

87:16 بَلْ تُؤْثِرُونَ ٱلْحَيَوٰةَ ٱلدُّنْيَا
87:16 بلکہ تم (اﷲ کی طرف رجوع کرنے کی بجائے) دنیاوی زندگی (کی لذتوں) کو اختیار کرتے ہو، - Tahir ul Qadri (Urdu)

87:17 وَٱلْـَٔاخِرَةُ خَيْرٌ وَأَبْقَىٰٓ
87:17 حالانکہ آخرت (کی لذت و راحت) بہتر اور ہمیشہ باقی رہنے والی ہے، - Tahir ul Qadri (Urdu)

87:18 إِنَّ هَـٰذَا لَفِى ٱلصُّحُفِ ٱلْأُولَىٰ
87:18 بیشک یہ (تعلیم) اگلے صحیفوں میں (بھی مذکور) ہے، - Tahir ul Qadri (Urdu)

87:19 صُحُفِ إِبْرَٰهِيمَ وَمُوسَىٰ
87:19 (جو) ابراہیم اور موسٰی (علیہما السلام) کے صحائف ہیں، - Tahir ul Qadri (Urdu)