Selected
Original Text
Muhammad Hussain Najafi
Abdullah Yusuf Ali
Abdul Majid Daryabadi
Abul Ala Maududi
Ahmed Ali
Ahmed Raza Khan
A. J. Arberry
Ali Quli Qarai
Hasan al-Fatih Qaribullah and Ahmad Darwish
Mohammad Habib Shakir
Mohammed Marmaduke William Pickthall
Muhammad Sarwar
Muhammad Taqi-ud-Din al-Hilali and Muhammad Muhsin Khan
Safi-ur-Rahman al-Mubarakpuri
Saheeh International
Talal Itani
Transliteration
Wahiduddin Khan
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
In the name of Allah, Most Gracious, Most Merciful.
92:1
وَٱلَّيْلِ إِذَا يَغْشَىٰ
92:1
قَسم ہے رات کی جب کہ وہ (دن کو) ڈھانپ لے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
92:2
وَٱلنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّىٰ
92:2
اور قَسم ہے دن کی جب کہ وہ روشن ہو جائے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
92:3
وَمَا خَلَقَ ٱلذَّكَرَ وَٱلْأُنثَىٰٓ
92:3
اور اس ذات کی قَسم جس نے نر اور مادہ کو پیدا کیا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
92:4
إِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتَّىٰ
92:4
یقیناً تمہاری کوششیں مختلف قِسم کی ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
92:5
فَأَمَّا مَنْ أَعْطَىٰ وَٱتَّقَىٰ
92:5
تو جس نے (راہِ خدا میں) مال دیا اور پرہیزگاری اختیار کی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
92:6
وَصَدَّقَ بِٱلْحُسْنَىٰ
92:6
اور اچھی بات (اسلام) کی تصدیق کی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
92:7
فَسَنُيَسِّرُهُۥ لِلْيُسْرَىٰ
92:7
تو ہم اسے آسان راستہ کیلئے سہو لت دیں گے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
92:8
وَأَمَّا مَنۢ بَخِلَ وَٱسْتَغْنَىٰ
92:8
اور جس نے بُخل کیا اور (خدا سے) بےپرواہی کی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
92:9
وَكَذَّبَ بِٱلْحُسْنَىٰ
92:9
اور اچھی بات کو جھٹلایا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
92:10
فَسَنُيَسِّرُهُۥ لِلْعُسْرَىٰ
92:10
تو ہم اسے سخت راستے کی سہولت دیں گے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
92:11
وَمَا يُغْنِى عَنْهُ مَالُهُۥٓ إِذَا تَرَدَّىٰٓ
92:11
اور اس کا مال اسے کوئی فائدہ نہ دے گا جب وہ (ہلاکت کے) گڑھے میں گرے گا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
92:12
إِنَّ عَلَيْنَا لَلْهُدَىٰ
92:12
بےشک راہ دکھانا ہمارے ذمہ ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
92:13
وَإِنَّ لَنَا لَلْـَٔاخِرَةَ وَٱلْأُولَىٰ
92:13
اور بےشک آخرت اور دنیا ہمارے ہی قبضہ میں ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
92:14
فَأَنذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظَّىٰ
92:14
سو میں نے تمہیں بھڑکتی ہوئی آگ سے ڈرایا ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
92:15
لَا يَصْلَىٰهَآ إِلَّا ٱلْأَشْقَى
92:15
اس میں وہ داخل ہوگا(اور جلے گا) جو بڑا بدبخت ہوگا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
92:16
ٱلَّذِى كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ
92:16
جس نے جھٹلایا اور رُوگردانی کی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
92:17
وَسَيُجَنَّبُهَا ٱلْأَتْقَى
92:17
اور جو بڑا پرہیزگار ہوگا وہ اس سے دور رکھا جائے گا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
92:18
ٱلَّذِى يُؤْتِى مَالَهُۥ يَتَزَكَّىٰ
92:18
جو پاکیزگی حاصل کرنے کیلئے اپنا مال دیتا ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
92:19
وَمَا لِأَحَدٍ عِندَهُۥ مِن نِّعْمَةٍ تُجْزَىٰٓ
92:19
اور اس پر کسی کا کوئی احسان نہیں ہے جس کا بدلہ دیا جائے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
92:20
إِلَّا ٱبْتِغَآءَ وَجْهِ رَبِّهِ ٱلْأَعْلَىٰ
92:20
بلکہ وہ تو صرف اپنے بالا و برتر پروردگار کی خوشنودی چاہتا ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
92:21
وَلَسَوْفَ يَرْضَىٰ
92:21
اور عنقریب وہ اس سے ضرور خوش ہوجائے گا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)