Selected
Original Text
Ahmed Raza Khan
Abdullah Yusuf Ali
Abdul Majid Daryabadi
Abul Ala Maududi
Ahmed Ali
Ahmed Raza Khan
A. J. Arberry
Ali Quli Qarai
Hasan al-Fatih Qaribullah and Ahmad Darwish
Mohammad Habib Shakir
Mohammed Marmaduke William Pickthall
Muhammad Sarwar
Muhammad Taqi-ud-Din al-Hilali and Muhammad Muhsin Khan
Safi-ur-Rahman al-Mubarakpuri
Saheeh International
Talal Itani
Transliteration
Wahiduddin Khan
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
In the name of Allah, Most Gracious, Most Merciful.
52:1
وَٱلطُّورِ
52:1
طور کی قسم - Ahmed Raza Khan (Urdu)
52:2
وَكِتَـٰبٍ مَّسْطُورٍ
52:2
اور اس نوشتہ کی - Ahmed Raza Khan (Urdu)
52:3
فِى رَقٍّ مَّنشُورٍ
52:3
جو کھلے دفتر میں لکھا ہے - Ahmed Raza Khan (Urdu)
52:4
وَٱلْبَيْتِ ٱلْمَعْمُورِ
52:4
اور بیت معمور - Ahmed Raza Khan (Urdu)
52:5
وَٱلسَّقْفِ ٱلْمَرْفُوعِ
52:5
اور بلند چھت - Ahmed Raza Khan (Urdu)
52:6
وَٱلْبَحْرِ ٱلْمَسْجُورِ
52:6
اور سلگائے ہوئے سمندر کی - Ahmed Raza Khan (Urdu)
52:7
إِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَٰقِعٌ
52:7
بیشک تیرے رب کا عذاب ضرور ہونا ہے - Ahmed Raza Khan (Urdu)
52:8
مَّا لَهُۥ مِن دَافِعٍ
52:8
اسے کوئی ٹالنے والا نہیں - Ahmed Raza Khan (Urdu)
52:9
يَوْمَ تَمُورُ ٱلسَّمَآءُ مَوْرًا
52:9
جس دن آسمان ہلنا سا ہلنا ہلیں گے - Ahmed Raza Khan (Urdu)
52:10
وَتَسِيرُ ٱلْجِبَالُ سَيْرًا
52:10
اور پہاڑ چلنا سا چلنا چلیں گے - Ahmed Raza Khan (Urdu)
52:11
فَوَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
52:11
تو اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے - Ahmed Raza Khan (Urdu)
52:12
ٱلَّذِينَ هُمْ فِى خَوْضٍ يَلْعَبُونَ
52:12
وہ جو مشغلہ میں کھیل رہے ہیں، - Ahmed Raza Khan (Urdu)
52:13
يَوْمَ يُدَعُّونَ إِلَىٰ نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّا
52:13
جس دن جہنم کی طرف دھکا دے کر دھکیلے جائیں گے - Ahmed Raza Khan (Urdu)
52:14
هَـٰذِهِ ٱلنَّارُ ٱلَّتِى كُنتُم بِهَا تُكَذِّبُونَ
52:14
یہ ہے وہ آگ جسے تم جھٹلاتے تھے - Ahmed Raza Khan (Urdu)
52:15
أَفَسِحْرٌ هَـٰذَآ أَمْ أَنتُمْ لَا تُبْصِرُونَ
52:15
تو کیا یہ جادو ہے یا تمہیں سوجھتا نہیں - Ahmed Raza Khan (Urdu)
52:16
ٱصْلَوْهَا فَٱصْبِرُوٓا۟ أَوْ لَا تَصْبِرُوا۟ سَوَآءٌ عَلَيْكُمْ ۖ إِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
52:16
اس میں جاؤ اب چاہے صبر کرو یا نہ کرو، سب تم پر ایک سا ہے تمہیں اسی کا بدلہ جو تم کرتے تھے - Ahmed Raza Khan (Urdu)
52:17
إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى جَنَّـٰتٍ وَنَعِيمٍ
52:17
بیشک پرہیزگار باغوں اور چین میں ہیں - Ahmed Raza Khan (Urdu)
52:18
فَـٰكِهِينَ بِمَآ ءَاتَىٰهُمْ رَبُّهُمْ وَوَقَىٰهُمْ رَبُّهُمْ عَذَابَ ٱلْجَحِيمِ
52:18
اپنے رب کے دین پر شاد شاد اور انہیں ان کے رب نے آگ کے عذاب سے بچالیا - Ahmed Raza Khan (Urdu)
52:19
كُلُوا۟ وَٱشْرَبُوا۟ هَنِيٓـًٔۢا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
52:19
کھاؤ اور پیو خوشگواری سے صِلہ اپنے اعمال کا - Ahmed Raza Khan (Urdu)
52:20
مُتَّكِـِٔينَ عَلَىٰ سُرُرٍ مَّصْفُوفَةٍ ۖ وَزَوَّجْنَـٰهُم بِحُورٍ عِينٍ
52:20
تختوں پر تکیہ لگائے جو قطار لگا کر بچھے ہیں اور ہم نے انہیں بیاہ دیا بڑی آنکھوں والی حوروں سے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)
52:21
وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَٱتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّيَّتُهُم بِإِيمَـٰنٍ أَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ وَمَآ أَلَتْنَـٰهُم مِّنْ عَمَلِهِم مِّن شَىْءٍ ۚ كُلُّ ٱمْرِئٍۭ بِمَا كَسَبَ رَهِينٌ
52:21
اور جو ایمان لائے اور ان کی اولاد نے ایمان کے ساتھ ان کی پیروی کی ہم نے ان کی اولاد ان سے ملادی اور ان کے عمل میں انہیں کچھ کمی نہ دی سب آدمی اپنے کیے میں گرفتار ہیں - Ahmed Raza Khan (Urdu)
52:22
وَأَمْدَدْنَـٰهُم بِفَـٰكِهَةٍ وَلَحْمٍ مِّمَّا يَشْتَهُونَ
52:22
اور ہم نے ان کی مدد فرمائی میوے اور گوشت سے جو چاہیں - Ahmed Raza Khan (Urdu)
52:23
يَتَنَـٰزَعُونَ فِيهَا كَأْسًا لَّا لَغْوٌ فِيهَا وَلَا تَأْثِيمٌ
52:23
ایک دوسرے سے لیتے ہیں وہ جام جس میں نہ بیہودگی اور گنہگاری - Ahmed Raza Khan (Urdu)
52:24
۞ وَيَطُوفُ عَلَيْهِمْ غِلْمَانٌ لَّهُمْ كَأَنَّهُمْ لُؤْلُؤٌ مَّكْنُونٌ
52:24
اور ان کے خدمت گار لڑکے ان کے گرد پھریں گے گویا وہ موتی ہیں چھپا کر رکھے گئے - Ahmed Raza Khan (Urdu)
52:25
وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَآءَلُونَ
52:25
اور ان میں ایک نے دوسرے کی طرف منہ کیا پوچھتے ہوئے - Ahmed Raza Khan (Urdu)
52:26
قَالُوٓا۟ إِنَّا كُنَّا قَبْلُ فِىٓ أَهْلِنَا مُشْفِقِينَ
52:26
بولے بیشک ہم اس سے پہلے اپنے گھروں میں سہمے ہوئے تھے - Ahmed Raza Khan (Urdu)
52:27
فَمَنَّ ٱللَّهُ عَلَيْنَا وَوَقَىٰنَا عَذَابَ ٱلسَّمُومِ
52:27
تو اللہ نے ہم پر احسان کیا اور ہمیں لُو کے عذاب سے بچالیا - Ahmed Raza Khan (Urdu)
52:28
إِنَّا كُنَّا مِن قَبْلُ نَدْعُوهُ ۖ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلْبَرُّ ٱلرَّحِيمُ
52:28
بیشک ہم نے اپنی پہلی زندگی میں اس کی عبادت کی تھی، بیشک وہی احسان فرمانے والا مہربان ہے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)
52:29
فَذَكِّرْ فَمَآ أَنتَ بِنِعْمَتِ رَبِّكَ بِكَاهِنٍ وَلَا مَجْنُونٍ
52:29
تو اے محبوب! تم نصیحت فرماؤ کہ تم اپنے رب کے فضل سے نہ کاہن ہو نہ مجنون، - Ahmed Raza Khan (Urdu)
52:30
أَمْ يَقُولُونَ شَاعِرٌ نَّتَرَبَّصُ بِهِۦ رَيْبَ ٱلْمَنُونِ
52:30
یا کہتے ہیں یہ شاعر ہیں ہمیں ان پر حوادثِ زمانہ کا انتظارہے - Ahmed Raza Khan (Urdu)
52:31
قُلْ تَرَبَّصُوا۟ فَإِنِّى مَعَكُم مِّنَ ٱلْمُتَرَبِّصِينَ
52:31
تم فرماؤ انتظار کیے جاؤ میں بھی تمہارے انتظار میں ہوں - Ahmed Raza Khan (Urdu)
52:32
أَمْ تَأْمُرُهُمْ أَحْلَـٰمُهُم بِهَـٰذَآ ۚ أَمْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُونَ
52:32
کیا ان کی عقلیں انہیں یہی بتاتی ہیں یا وہ سرکش لوگ ہیں - Ahmed Raza Khan (Urdu)
52:33
أَمْ يَقُولُونَ تَقَوَّلَهُۥ ۚ بَل لَّا يُؤْمِنُونَ
52:33
یا کہتے ہیں انہوں نے یہ قرآن بنالیا، بلکہ وہ ایمان نہیں رکھتے - Ahmed Raza Khan (Urdu)
52:34
فَلْيَأْتُوا۟ بِحَدِيثٍ مِّثْلِهِۦٓ إِن كَانُوا۟ صَـٰدِقِينَ
52:34
تو اس جیسی ایک بات تو لے آئیں اگر سچے ہیں، - Ahmed Raza Khan (Urdu)
52:35
أَمْ خُلِقُوا۟ مِنْ غَيْرِ شَىْءٍ أَمْ هُمُ ٱلْخَـٰلِقُونَ
52:35
کیا وہ کسی اصل سے نہ بنائے گئے یا وہی بنانے والے ہیں - Ahmed Raza Khan (Urdu)
52:36
أَمْ خَلَقُوا۟ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ ۚ بَل لَّا يُوقِنُونَ
52:36
یا آسمان اور زمین انہوں نے پیدا کیے بلکہ انہیں یقین نہیں - Ahmed Raza Khan (Urdu)
52:37
أَمْ عِندَهُمْ خَزَآئِنُ رَبِّكَ أَمْ هُمُ ٱلْمُصَۣيْطِرُونَ
52:37
یا ان کے پاس تمہارے رب کے خزانے ہیں یا وہ کڑوڑے (حاکمِ اعلیٰ) ہیں - Ahmed Raza Khan (Urdu)
52:38
أَمْ لَهُمْ سُلَّمٌ يَسْتَمِعُونَ فِيهِ ۖ فَلْيَأْتِ مُسْتَمِعُهُم بِسُلْطَـٰنٍ مُّبِينٍ
52:38
یا ان کے پاس کوئی زینہ ہے جس میں چڑھ کر سن لیتے ہیں تو ان کا سننے والا کوئی روشن سند لائے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)
52:39
أَمْ لَهُ ٱلْبَنَـٰتُ وَلَكُمُ ٱلْبَنُونَ
52:39
کیا اس کو بیٹیاں اور تم کو بیٹے - Ahmed Raza Khan (Urdu)
52:40
أَمْ تَسْـَٔلُهُمْ أَجْرًا فَهُم مِّن مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُونَ
52:40
یا تم ان سے کچھ اجرت مانگتے ہہو تو وہ چٹی کے بوجھ میں دبے ہیں - Ahmed Raza Khan (Urdu)
52:41
أَمْ عِندَهُمُ ٱلْغَيْبُ فَهُمْ يَكْتُبُونَ
52:41
یا ان کے پاس غیب ہیں جس سے وہ حکم لگاتے ہیں - Ahmed Raza Khan (Urdu)
52:42
أَمْ يُرِيدُونَ كَيْدًا ۖ فَٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ هُمُ ٱلْمَكِيدُونَ
52:42
یا کسی داؤ ں (فریب) کے ارادہ میں ہیں تو کافروں پر ہی داؤں (فریب) پڑنا ہے - Ahmed Raza Khan (Urdu)
52:43
أَمْ لَهُمْ إِلَـٰهٌ غَيْرُ ٱللَّهِ ۚ سُبْحَـٰنَ ٱللَّهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ
52:43
یا اللہ کے سوا ان کا کوئی اور خدا ہے اللہ کو پاکی ان کے شرک سے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)
52:44
وَإِن يَرَوْا۟ كِسْفًا مِّنَ ٱلسَّمَآءِ سَاقِطًا يَقُولُوا۟ سَحَابٌ مَّرْكُومٌ
52:44
اور اگر آسمان سے کوئی ٹکڑا گرتا دیکھیں تو کہیں گے تہ بہ تہ بادل ہے - Ahmed Raza Khan (Urdu)
52:45
فَذَرْهُمْ حَتَّىٰ يُلَـٰقُوا۟ يَوْمَهُمُ ٱلَّذِى فِيهِ يُصْعَقُونَ
52:45
تو تم انہیں چھوڑ دو یہاں تک کہ وہ اپنے اس دن سے ملیں جس میں بے ہوش ہوں گے - Ahmed Raza Khan (Urdu)
52:46
يَوْمَ لَا يُغْنِى عَنْهُمْ كَيْدُهُمْ شَيْـًٔا وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ
52:46
جس دن ان کا داؤ ں (فریب) کچھ کام نہ دے گا اور نہ ان کی مدد ہو - Ahmed Raza Khan (Urdu)
52:47
وَإِنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ عَذَابًا دُونَ ذَٰلِكَ وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ
52:47
اور بیشک ظالموں کے لیے اس سے پہلے ایک عذاب ہے مگر ان میں اکثر کو خبر نہیں - Ahmed Raza Khan (Urdu)
52:48
وَٱصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ فَإِنَّكَ بِأَعْيُنِنَا ۖ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ حِينَ تَقُومُ
52:48
اور اے محبوب! تم اپنے رب کے حکم پر ٹھہرے رہو کہ بیشک تم ہماری نگہداشت میں ہو اور اپنے رب کی تعریف کرتے ہوئے اس کی پاکی بولو جب تم کھڑے ہو - Ahmed Raza Khan (Urdu)
52:49
وَمِنَ ٱلَّيْلِ فَسَبِّحْهُ وَإِدْبَـٰرَ ٱلنُّجُومِ
52:49
اور کچھ رات میں اس کی پاکی بولو اور تاروں کے پیٹھ دیتے - Ahmed Raza Khan (Urdu)