Selected

Original Text
Ahmed Raza Khan

Available Translations

37 Aş-Şāffāt ٱلصَّافَّات

< Previous   182 Āyah   Those who set the Ranks      Next >  

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
In the name of Allah, Most Gracious, Most Merciful.

37:1 وَٱلصَّـٰٓفَّـٰتِ صَفًّا
37:1 قسم ان کی کہ باقاعدہ صف باندھیں - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:2 فَٱلزَّٰجِرَٰتِ زَجْرًا
37:2 پھر ان کی کہ جھڑک کر چلائیں - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:3 فَٱلتَّـٰلِيَـٰتِ ذِكْرًا
37:3 پھر ان جماعتوں کی، کہ قرآن پڑھیں، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:4 إِنَّ إِلَـٰهَكُمْ لَوَٰحِدٌ
37:4 بیشک تمہارا معبود ضرور ایک ہے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:5 رَّبُّ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَرَبُّ ٱلْمَشَـٰرِقِ
37:5 مالک آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اور مالک مشرقوں کا - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:6 إِنَّا زَيَّنَّا ٱلسَّمَآءَ ٱلدُّنْيَا بِزِينَةٍ ٱلْكَوَاكِبِ
37:6 اور بیشک ہم نے نیچے کے آسمان کو تاروں کے سنگھار سے آراستہ کیا، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:7 وَحِفْظًا مِّن كُلِّ شَيْطَـٰنٍ مَّارِدٍ
37:7 اور نگاہ رکھنے کو ہر شیطان سرکش سے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:8 لَّا يَسَّمَّعُونَ إِلَى ٱلْمَلَإِ ٱلْأَعْلَىٰ وَيُقْذَفُونَ مِن كُلِّ جَانِبٍ
37:8 عالم بالا کی طرف کان نہیں لگاسکتے اور ان پر ہر طرف سے مار پھینک ہوتی ہے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:9 دُحُورًا ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ وَاصِبٌ
37:9 انہیں بھگانے کو اور ان کے لیے ہمیشہ کا عذاب، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:10 إِلَّا مَنْ خَطِفَ ٱلْخَطْفَةَ فَأَتْبَعَهُۥ شِهَابٌ ثَاقِبٌ
37:10 مگر جو ایک آدھ بار اُچک لے چلا تو روشن انگار اس کے پیچھے لگا، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:11 فَٱسْتَفْتِهِمْ أَهُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَم مَّنْ خَلَقْنَآ ۚ إِنَّا خَلَقْنَـٰهُم مِّن طِينٍ لَّازِبٍۭ
37:11 تو ان سے پوچھو کیا ان کی پیدائش زیادہ مضبوط ہے یا ہماری اور مخلوق آسمانوں اور فرشتوں وغیرہ کی بیشک ہم نے ان کو چپکتی مٹی سے بنایا - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:12 بَلْ عَجِبْتَ وَيَسْخَرُونَ
37:12 بلکہ تمہیں اچنبھا آیا اور وہ ہنسی کرتے ہیں - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:13 وَإِذَا ذُكِّرُوا۟ لَا يَذْكُرُونَ
37:13 اور سمجھائے نہیں سمجھتے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:14 وَإِذَا رَأَوْا۟ ءَايَةً يَسْتَسْخِرُونَ
37:14 اور جب کوئی نشانی دیکھتے ہیں ٹھٹھا کرتے ہیں، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:15 وَقَالُوٓا۟ إِنْ هَـٰذَآ إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ
37:15 اور کہتے ہیں یہ تو نہیں مگر کھلا جادو، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:16 أَءِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَـٰمًا أَءِنَّا لَمَبْعُوثُونَ
37:16 کیا جب ہم مر کر مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے کیا ہم ضرور اٹھائے جائیں گے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:17 أَوَءَابَآؤُنَا ٱلْأَوَّلُونَ
37:17 اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:18 قُلْ نَعَمْ وَأَنتُمْ دَٰخِرُونَ
37:18 تم فرماؤ ہاں یوں کہ ذلیل ہو کے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:19 فَإِنَّمَا هِىَ زَجْرَةٌ وَٰحِدَةٌ فَإِذَا هُمْ يَنظُرُونَ
37:19 تو وہ تو ایک ہی جھڑک ہے جبھی وہ دیکھنے لگیں گے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:20 وَقَالُوا۟ يَـٰوَيْلَنَا هَـٰذَا يَوْمُ ٱلدِّينِ
37:20 اور کہیں گے ہائے ہماری خرابی ان سے کہا جائے گا یہ انصاف کا دن ہے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:21 هَـٰذَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ ٱلَّذِى كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ
37:21 یہ ہے وہ فیصلے کا دن جسے تم جھٹلاتے تھے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:22 ۞ ٱحْشُرُوا۟ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ وَأَزْوَٰجَهُمْ وَمَا كَانُوا۟ يَعْبُدُونَ
37:22 ہانکو ظالموں اور ان کے جوڑوں کو اور جو کچھ وہ پوجتے تھے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:23 مِن دُونِ ٱللَّهِ فَٱهْدُوهُمْ إِلَىٰ صِرَٰطِ ٱلْجَحِيمِ
37:23 اللہ کے سوا، ان سب کو ہانکو راہِ دوزخ کی طرف، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:24 وَقِفُوهُمْ ۖ إِنَّهُم مَّسْـُٔولُونَ
37:24 اور انہیں ٹھہراؤ ان سے پوچھنا ہے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:25 مَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُونَ
37:25 تمہیں کیا ہوا ایک دوسرے کی مدد کیوں نہیں کرتے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:26 بَلْ هُمُ ٱلْيَوْمَ مُسْتَسْلِمُونَ
37:26 بلکہ وہ آج گردن ڈالے ہیں - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:27 وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَآءَلُونَ
37:27 اور ان میں ایک نے دوسرے کی طرف منہ کیا آپس میں پوچھتے ہوئے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:28 قَالُوٓا۟ إِنَّكُمْ كُنتُمْ تَأْتُونَنَا عَنِ ٱلْيَمِينِ
37:28 بولے تم ہمارے دہنی طرف سے بہکانے آتے تھے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:29 قَالُوا۟ بَل لَّمْ تَكُونُوا۟ مُؤْمِنِينَ
37:29 جواب دیں گے تم خود ہی ایمان نہ رکھتے تھے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:30 وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيْكُم مِّن سُلْطَـٰنٍۭ ۖ بَلْ كُنتُمْ قَوْمًا طَـٰغِينَ
37:30 اور ہمارا تم پر کچھ قابو نہ تھا بلکہ تم سرکش لوگ تھے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:31 فَحَقَّ عَلَيْنَا قَوْلُ رَبِّنَآ ۖ إِنَّا لَذَآئِقُونَ
37:31 تو ثابت ہوگئی ہم پر ہمارے رب کی بات ہمیں ضرور چکھنا ہے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:32 فَأَغْوَيْنَـٰكُمْ إِنَّا كُنَّا غَـٰوِينَ
37:32 تو ہم نے تمہیں گمراہ کیا کہ ہم خود گمراہ تھے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:33 فَإِنَّهُمْ يَوْمَئِذٍ فِى ٱلْعَذَابِ مُشْتَرِكُونَ
37:33 تو اس دن وہ سب کے سب عذاب میں شریک ہیں - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:34 إِنَّا كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِٱلْمُجْرِمِينَ
37:34 مجرموں کے ساتھ ہم ایسا ہی کرتے ہیں، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:35 إِنَّهُمْ كَانُوٓا۟ إِذَا قِيلَ لَهُمْ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا ٱللَّهُ يَسْتَكْبِرُونَ
37:35 بیشک جب ان سے کہا جاتا تھا کہ اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہیں تو اونچی کھینچتے (تکبر کرتے) تھے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:36 وَيَقُولُونَ أَئِنَّا لَتَارِكُوٓا۟ ءَالِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجْنُونٍۭ
37:36 اور کہتے تھے کیا ہم اپنے خداؤں کو چھوڑدیں ایک دیوانہ شاعر کے کہنے سے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:37 بَلْ جَآءَ بِٱلْحَقِّ وَصَدَّقَ ٱلْمُرْسَلِينَ
37:37 بلکہ وہ تو حق لائے ہیں اور انہوں نے رسولوں کی تصدیق فرمائی - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:38 إِنَّكُمْ لَذَآئِقُوا۟ ٱلْعَذَابِ ٱلْأَلِيمِ
37:38 بیشک تمہیں ضرور دکھ کی مار چکھنی ہے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:39 وَمَا تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
37:39 تو تمہیں بدلہ نہ ملے گا مگر اپنے کیے کا - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:40 إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ
37:40 مگر جو اللہ کے چُنے ہوئے بندے ہیں - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:41 أُو۟لَـٰٓئِكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَّعْلُومٌ
37:41 ان کے لیے وہ روزی ہے جو ہمارے علم میں ہیں، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:42 فَوَٰكِهُ ۖ وَهُم مُّكْرَمُونَ
37:42 میوے اور ان کی عزت ہوگی، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:43 فِى جَنَّـٰتِ ٱلنَّعِيمِ
37:43 چین کے باغوں میں، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:44 عَلَىٰ سُرُرٍ مُّتَقَـٰبِلِينَ
37:44 تختوں پر ہوں گے آمنے سامنے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:45 يُطَافُ عَلَيْهِم بِكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍۭ
37:45 ان پر دورہ ہوگا نگاہ کے سامنے بہتی شراب کے جام کا - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:46 بَيْضَآءَ لَذَّةٍ لِّلشَّـٰرِبِينَ
37:46 سفید رنگ پینے والوں کے لیے لذت - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:47 لَا فِيهَا غَوْلٌ وَلَا هُمْ عَنْهَا يُنزَفُونَ
37:47 نہ اس میں خمار ہے اور نہ اس سے ان کا سَر پِھرے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:48 وَعِندَهُمْ قَـٰصِرَٰتُ ٱلطَّرْفِ عِينٌ
37:48 اور ان کے پاس ہیں جو شوہروں کے سوا دوسری طرف آنکھ اٹھا کر نہ دیکھیں گی - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:49 كَأَنَّهُنَّ بَيْضٌ مَّكْنُونٌ
37:49 بڑی آنکھوں والیاں گویا وہ انڈے ہیں پوشیدہ رکھے ہوئے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:50 فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَآءَلُونَ
37:50 تو ان میں ایک نے دوسرے کی طرف منہ کیا پوچھتے ہوئے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:51 قَالَ قَآئِلٌ مِّنْهُمْ إِنِّى كَانَ لِى قَرِينٌ
37:51 ان میں سے کہنے والا بولا میرا ایک ہمنشین تھا - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:52 يَقُولُ أَءِنَّكَ لَمِنَ ٱلْمُصَدِّقِينَ
37:52 مجھ سے کہا کرتا کیا تم اسے سچ مانتے ہو - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:53 أَءِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَـٰمًا أَءِنَّا لَمَدِينُونَ
37:53 کیا جب ہم مر کر مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے تو کیا ہمیں جزا سزا دی جائے گی - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:54 قَالَ هَلْ أَنتُم مُّطَّلِعُونَ
37:54 کہا کیا تم جھانک کر دیکھو گے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:55 فَٱطَّلَعَ فَرَءَاهُ فِى سَوَآءِ ٱلْجَحِيمِ
37:55 پھر جھانکا تو اسے بیچ بھڑکتی آگ میں دیکھا - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:56 قَالَ تَٱللَّهِ إِن كِدتَّ لَتُرْدِينِ
37:56 کہا خدا کی قسم قریب تھا کہ تو مجھے ہلاک کردے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:57 وَلَوْلَا نِعْمَةُ رَبِّى لَكُنتُ مِنَ ٱلْمُحْضَرِينَ
37:57 اور میرا رب فضل نہ کرے تو ضرور میں بھی پکڑ کر حاضر کیا جاتا - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:58 أَفَمَا نَحْنُ بِمَيِّتِينَ
37:58 تو کیا ہمیں مرنا نہیں، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:59 إِلَّا مَوْتَتَنَا ٱلْأُولَىٰ وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ
37:59 مگر ہماری پہلی موت اور ہم پر عذاب نہ ہوگا - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:60 إِنَّ هَـٰذَا لَهُوَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ
37:60 بیشک یہی بڑی کامیابی ہے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:61 لِمِثْلِ هَـٰذَا فَلْيَعْمَلِ ٱلْعَـٰمِلُونَ
37:61 ایسی ہی بات کے لیے کامیوں کو کام کرنا چاہیے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:62 أَذَٰلِكَ خَيْرٌ نُّزُلًا أَمْ شَجَرَةُ ٱلزَّقُّومِ
37:62 تو یہ مہمانی بھلی یا تھوہڑ کا پیڑ - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:63 إِنَّا جَعَلْنَـٰهَا فِتْنَةً لِّلظَّـٰلِمِينَ
37:63 بیشک ہم نے اسے ظالموں کی جانچ کیا ہے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:64 إِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخْرُجُ فِىٓ أَصْلِ ٱلْجَحِيمِ
37:64 بیشک وہ ایک پیڑ ہے کہ جہنم کی جڑ میں نکلتا ہے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:65 طَلْعُهَا كَأَنَّهُۥ رُءُوسُ ٱلشَّيَـٰطِينِ
37:65 اس کا شگوفہ جیسے دیووں کے سر - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:66 فَإِنَّهُمْ لَـَٔاكِلُونَ مِنْهَا فَمَالِـُٔونَ مِنْهَا ٱلْبُطُونَ
37:66 پھر بیشک وہ اس میں سے کھائیں گے پھر اس سے پیٹ بھریں گے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:67 ثُمَّ إِنَّ لَهُمْ عَلَيْهَا لَشَوْبًا مِّنْ حَمِيمٍ
37:67 پھر بیشک ان کے لیے اس پر کھولتے پانی کی ملونی (ملاوٹ) ہے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:68 ثُمَّ إِنَّ مَرْجِعَهُمْ لَإِلَى ٱلْجَحِيمِ
37:68 پھر ان کی بازگشت ضرور بھڑکتی آگ کی طرف ہے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:69 إِنَّهُمْ أَلْفَوْا۟ ءَابَآءَهُمْ ضَآلِّينَ
37:69 بیشک انہوں نے اپنے باپ دادا گمراہ پائے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:70 فَهُمْ عَلَىٰٓ ءَاثَـٰرِهِمْ يُهْرَعُونَ
37:70 تو وہ انہیں کے نشان قدم پر دوڑے جاتے ہیں - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:71 وَلَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ أَكْثَرُ ٱلْأَوَّلِينَ
37:71 اور بیشک ان سے پہلے بہت سے اگلے گمراہ ہوئے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:72 وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا فِيهِم مُّنذِرِينَ
37:72 اور بیشک ہم نے ان میں ڈر سنانے والے بھیجے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:73 فَٱنظُرْ كَيْفَ كَانَ عَـٰقِبَةُ ٱلْمُنذَرِينَ
37:73 تو دیکھو ڈرائے گیوں کا کیسا انجام ہوا - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:74 إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ
37:74 مگر اللہ کے چُنے ہوئے بندے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:75 وَلَقَدْ نَادَىٰنَا نُوحٌ فَلَنِعْمَ ٱلْمُجِيبُونَ
37:75 اور بیشک ہمیں نوح نے پکارا تو ہم کیا ہی اچھے قبول فرمانے والے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:76 وَنَجَّيْنَـٰهُ وَأَهْلَهُۥ مِنَ ٱلْكَرْبِ ٱلْعَظِيمِ
37:76 اور ہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو بڑی تکلیف سے نجات دی، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:77 وَجَعَلْنَا ذُرِّيَّتَهُۥ هُمُ ٱلْبَاقِينَ
37:77 اور ہم نے اسی کی اولاد باقی رکھی - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:78 وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ
37:78 اور ہم نے پچھلوں میں اس کی تعریف باقی رکھی - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:79 سَلَـٰمٌ عَلَىٰ نُوحٍ فِى ٱلْعَـٰلَمِينَ
37:79 نوح پر سلام ہو جہاں والوں میں - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:80 إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ
37:80 بیشک ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:81 إِنَّهُۥ مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ
37:81 بیشک وہ ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل الایمان بندوں میں ہے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:82 ثُمَّ أَغْرَقْنَا ٱلْـَٔاخَرِينَ
37:82 پھر ہم نے دوسروں کو ڈبو دیا - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:83 ۞ وَإِنَّ مِن شِيعَتِهِۦ لَإِبْرَٰهِيمَ
37:83 اور بیشک اسی کے گروہ سے ابراہیم ہے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:84 إِذْ جَآءَ رَبَّهُۥ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ
37:84 جبکہ اپنے رب کے پاس حاضر ہوا غیر سے سلامت دل لے کر - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:85 إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِۦ مَاذَا تَعْبُدُونَ
37:85 جب اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے فرمایا تم کیا پوجتے ہو، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:86 أَئِفْكًا ءَالِهَةً دُونَ ٱللَّهِ تُرِيدُونَ
37:86 کیا بہتان سے اللہ کے سوا اور خدا چاہتے ہو، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:87 فَمَا ظَنُّكُم بِرَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
37:87 تو تمہارا کیا گمان سے رب العالمین پر - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:88 فَنَظَرَ نَظْرَةً فِى ٱلنُّجُومِ
37:88 پھر اس نے ایک نگاہ ستاروں کو دیکھا - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:89 فَقَالَ إِنِّى سَقِيمٌ
37:89 پھر کہا میں بیمار ہونے والا ہوں - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:90 فَتَوَلَّوْا۟ عَنْهُ مُدْبِرِينَ
37:90 تو وہ اس پر پیٹھ دے کر پھر گئے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:91 فَرَاغَ إِلَىٰٓ ءَالِهَتِهِمْ فَقَالَ أَلَا تَأْكُلُونَ
37:91 پھر ان کے خداؤں کی طرف چھپ کر چلا تو کہا کیا تم نہیں کھاتے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:92 مَا لَكُمْ لَا تَنطِقُونَ
37:92 تمہیں کیا ہوا کہ نہیں بولتے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:93 فَرَاغَ عَلَيْهِمْ ضَرْبًۢا بِٱلْيَمِينِ
37:93 تو لوگوں کی نظر بچا کر انہیں دہنے ہاتھ سے مارنے لگا - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:94 فَأَقْبَلُوٓا۟ إِلَيْهِ يَزِفُّونَ
37:94 تو کافر اس کی طرف جلدی کرتے آئے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:95 قَالَ أَتَعْبُدُونَ مَا تَنْحِتُونَ
37:95 فرمایا کیا اپنے ہاتھ کے تراشوں کو پوجتے ہو، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:96 وَٱللَّهُ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ
37:96 اور اللہ نے تمہیں پیدا کیا اور تمہارے اعمال کو - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:97 قَالُوا۟ ٱبْنُوا۟ لَهُۥ بُنْيَـٰنًا فَأَلْقُوهُ فِى ٱلْجَحِيمِ
37:97 بولے اس کے لیے ایک عمارت چنو پھر اسے بھڑکتی آگ میں ڈال دو، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:98 فَأَرَادُوا۟ بِهِۦ كَيْدًا فَجَعَلْنَـٰهُمُ ٱلْأَسْفَلِينَ
37:98 تو انہوں نے اس پر داؤں چلنا (فریب کرنا) چاہا ہم نے انہیں نیچا دکھایا - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:99 وَقَالَ إِنِّى ذَاهِبٌ إِلَىٰ رَبِّى سَيَهْدِينِ
37:99 اور کہا میں اپنے رب کی طرف جانے والا ہوں اب وہ مجھے راہ دے گا - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:100 رَبِّ هَبْ لِى مِنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ
37:100 الٰہی مجھے لائق اولاد دے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:101 فَبَشَّرْنَـٰهُ بِغُلَـٰمٍ حَلِيمٍ
37:101 تو ہم نے اسے خوشخبری سنائی ایک عقل مند لڑکے کی، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:102 فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ ٱلسَّعْىَ قَالَ يَـٰبُنَىَّ إِنِّىٓ أَرَىٰ فِى ٱلْمَنَامِ أَنِّىٓ أَذْبَحُكَ فَٱنظُرْ مَاذَا تَرَىٰ ۚ قَالَ يَـٰٓأَبَتِ ٱفْعَلْ مَا تُؤْمَرُ ۖ سَتَجِدُنِىٓ إِن شَآءَ ٱللَّهُ مِنَ ٱلصَّـٰبِرِينَ
37:102 پھر جب وہ اس کے ساتھ کام کے قابل ہوگیا کہا اے میرے بیٹے میں نے خواب دیکھا میں تجھے ذبح کرتا ہوں اب تو دیکھ تیری کیا رائے ہے کہا اے میرے باپ کی جیئے جس بات کا آپ کو حکم ہوتا ہے، خدا نے چاہتا تو قریب ہے کہ آپ مجھے صابر پائیں گے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:103 فَلَمَّآ أَسْلَمَا وَتَلَّهُۥ لِلْجَبِينِ
37:103 تو جب ان دونوں نے ہمارے حکم پر گردن رکھی اور باپ نے بیٹے کو ماتھے کے بل لٹایا اس وقت کا حال نہ پوچھ - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:104 وَنَـٰدَيْنَـٰهُ أَن يَـٰٓإِبْرَٰهِيمُ
37:104 اور ہم نے اسے ندائی فرمائی کہ اے ابراہیم، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:105 قَدْ صَدَّقْتَ ٱلرُّءْيَآ ۚ إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ
37:105 بیشک تو نے خواب سچ کردکھایا ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:106 إِنَّ هَـٰذَا لَهُوَ ٱلْبَلَـٰٓؤُا۟ ٱلْمُبِينُ
37:106 بیشک یہ روشن جانچ تھی، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:107 وَفَدَيْنَـٰهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍ
37:107 اور ہم نے ایک بڑا ذبیحہ اس کے فدیہ میں دے کر اسے بچالیا - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:108 وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ
37:108 اور ہم نے پچھلوں میں اس کی تعریف باقی رکھی، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:109 سَلَـٰمٌ عَلَىٰٓ إِبْرَٰهِيمَ
37:109 سلام ہو ابراہیم پر - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:110 كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ
37:110 ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:111 إِنَّهُۥ مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ
37:111 بیشک وہ ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل الایمان بندوں میں ہیں، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:112 وَبَشَّرْنَـٰهُ بِإِسْحَـٰقَ نَبِيًّا مِّنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ
37:112 اور ہم نے اسے خوشخبری دی اسحاق کی کہ غیب کی خبریں بتانے والا نبی ہمارے قربِ خاص کے سزاواروں میں - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:113 وَبَـٰرَكْنَا عَلَيْهِ وَعَلَىٰٓ إِسْحَـٰقَ ۚ وَمِن ذُرِّيَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَظَالِمٌ لِّنَفْسِهِۦ مُبِينٌ
37:113 اور ہم نے برکت اتاری اس پر اور اسحاق پر اور ان کی اولاد میں کوئی اچھا کام کرنے والا اور کوئی اپنی جان پر صریح ظلم کرنے والا - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:114 وَلَقَدْ مَنَنَّا عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَـٰرُونَ
37:114 اور بیشک ہم نے موسیٰ اور ہارون پر احسان فرمایا - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:115 وَنَجَّيْنَـٰهُمَا وَقَوْمَهُمَا مِنَ ٱلْكَرْبِ ٱلْعَظِيمِ
37:115 اور انہیں اور ان کی قوم کو بڑی سختی سے نجات بخشی - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:116 وَنَصَرْنَـٰهُمْ فَكَانُوا۟ هُمُ ٱلْغَـٰلِبِينَ
37:116 اور ان کی ہم نے مدد فرمائی تو وہی غالب ہوئے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:117 وَءَاتَيْنَـٰهُمَا ٱلْكِتَـٰبَ ٱلْمُسْتَبِينَ
37:117 اور ہم نے ان دونوں کو روشن کتاب عطا فرمائی - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:118 وَهَدَيْنَـٰهُمَا ٱلصِّرَٰطَ ٱلْمُسْتَقِيمَ
37:118 اور ان کو سیدھی راہ دکھائی، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:119 وَتَرَكْنَا عَلَيْهِمَا فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ
37:119 اور پچھلوں میں ان کی تعریف باقی رکھی، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:120 سَلَـٰمٌ عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَـٰرُونَ
37:120 سلام ہو موسیٰ اور ہارون پر، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:121 إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ
37:121 بیشک ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:122 إِنَّهُمَا مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ
37:122 بیشک وہ دونوں ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل الایمان بندوں میں ہیں، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:123 وَإِنَّ إِلْيَاسَ لَمِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ
37:123 اور بیشک الیاس پیغمبروں سے ہے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:124 إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِۦٓ أَلَا تَتَّقُونَ
37:124 جب اس نے اپنی قوم سے فرمایا کیا تم ڈرتے نہیں - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:125 أَتَدْعُونَ بَعْلًا وَتَذَرُونَ أَحْسَنَ ٱلْخَـٰلِقِينَ
37:125 کیا بعل کو پوجتے ہو اور چھوڑتے ہو سب سے اچھا پیدا کرنے والے اللہ کو، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:126 ٱللَّهَ رَبَّكُمْ وَرَبَّ ءَابَآئِكُمُ ٱلْأَوَّلِينَ
37:126 جو رب ہے تمہارا اور تمہارے اگلے باپ دادا کا - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:127 فَكَذَّبُوهُ فَإِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ
37:127 پھر انہو ں نے اسے جھٹلایا تو وہ ضرور پکڑے آئیں گے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:128 إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ
37:128 مگر اللہکے چُنے ہوئے بندے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:129 وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ
37:129 اور ہم نے پچھلوں میں اس کی ثنا باقی رکھی، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:130 سَلَـٰمٌ عَلَىٰٓ إِلْ يَاسِينَ
37:130 سلام ہو الیاس پر، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:131 إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ
37:131 بیشک ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:132 إِنَّهُۥ مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ
37:132 بیشک وہ ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل الایمان بندوں میں ہے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:133 وَإِنَّ لُوطًا لَّمِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ
37:133 اور بیشک لوط پیغمبروں میں ہے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:134 إِذْ نَجَّيْنَـٰهُ وَأَهْلَهُۥٓ أَجْمَعِينَ
37:134 جبکہ ہم نے اسے اور اس کے سب گھر والوں کو نجات بخشی، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:135 إِلَّا عَجُوزًا فِى ٱلْغَـٰبِرِينَ
37:135 مگر ایک بڑھیا کہ رہ جانے والوں میں ہوئی - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:136 ثُمَّ دَمَّرْنَا ٱلْـَٔاخَرِينَ
37:136 پھر دوسروں کو ہم نے ہلاک فرمادیا - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:137 وَإِنَّكُمْ لَتَمُرُّونَ عَلَيْهِم مُّصْبِحِينَ
37:137 او ربیشک تم ان پر گزرتے ہو صبح کو، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:138 وَبِٱلَّيْلِ ۗ أَفَلَا تَعْقِلُونَ
37:138 اور رات میں تو کیا تمہیں عقل نہیں - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:139 وَإِنَّ يُونُسَ لَمِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ
37:139 اور بیشک یونس پیغمبروں سے ہے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:140 إِذْ أَبَقَ إِلَى ٱلْفُلْكِ ٱلْمَشْحُونِ
37:140 جبکہ بھری کشتی کی طرف نکل گیا - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:141 فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ ٱلْمُدْحَضِينَ
37:141 تو قرعہ ڈالا تو ڈھکیلے ہوؤں میں ہوا، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:142 فَٱلْتَقَمَهُ ٱلْحُوتُ وَهُوَ مُلِيمٌ
37:142 پھر اسے مچھلی نے نگل لیا اور وہ اپنے آپ کو ملامت کرتا تھا - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:143 فَلَوْلَآ أَنَّهُۥ كَانَ مِنَ ٱلْمُسَبِّحِينَ
37:143 تو اگر وہ تسبیح کرنے والا نہ ہوتا - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:144 لَلَبِثَ فِى بَطْنِهِۦٓ إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ
37:144 ضرور اس کے پیٹ میں رہتا جس دن تک لوگ اٹھائے جائیں گے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:145 ۞ فَنَبَذْنَـٰهُ بِٱلْعَرَآءِ وَهُوَ سَقِيمٌ
37:145 پھر ہم نے اسے میدان میں ڈال دیا اور وہ بیمار تھا - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:146 وَأَنۢبَتْنَا عَلَيْهِ شَجَرَةً مِّن يَقْطِينٍ
37:146 اور ہم نے اس پر کدو کا پیڑ اگایا - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:147 وَأَرْسَلْنَـٰهُ إِلَىٰ مِا۟ئَةِ أَلْفٍ أَوْ يَزِيدُونَ
37:147 اور ہم نے اسے لاکھ آدمیوں کی طرف بھیجا بلکہ زیادہ، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:148 فَـَٔامَنُوا۟ فَمَتَّعْنَـٰهُمْ إِلَىٰ حِينٍ
37:148 تو وہ ایمان لے آئے تو ہم نے انہیں ایک وقت تک برتنے دیا - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:149 فَٱسْتَفْتِهِمْ أَلِرَبِّكَ ٱلْبَنَاتُ وَلَهُمُ ٱلْبَنُونَ
37:149 تو ان سے پوچھو کیا تمہارے رب کے لیے بیٹیاں ہیں اور ان کے بیٹے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:150 أَمْ خَلَقْنَا ٱلْمَلَـٰٓئِكَةَ إِنَـٰثًا وَهُمْ شَـٰهِدُونَ
37:150 یا ہم نے ملائکہ کو عورتیں پیدا کیا اور وہ حاضر تھے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:151 أَلَآ إِنَّهُم مِّنْ إِفْكِهِمْ لَيَقُولُونَ
37:151 سنتے ہو بیشک وہ اپنے بہتان سے کہتے ہیں، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:152 وَلَدَ ٱللَّهُ وَإِنَّهُمْ لَكَـٰذِبُونَ
37:152 کہ اللہ کی اولاد ہے اور بیشک وہ ضرور جھوٹے ہیں، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:153 أَصْطَفَى ٱلْبَنَاتِ عَلَى ٱلْبَنِينَ
37:153 کیا اس نے بیٹیاں پسند کیں بیٹے چھوڑ کر، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:154 مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ
37:154 تمہیں کیا ہے، کیسا حکم لگاتے ہو - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:155 أَفَلَا تَذَكَّرُونَ
37:155 تو کیا دھیان نہیں کرتے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:156 أَمْ لَكُمْ سُلْطَـٰنٌ مُّبِينٌ
37:156 یا تمہارے لیے کوئی کھلی سند ہے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:157 فَأْتُوا۟ بِكِتَـٰبِكُمْ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ
37:157 تو اپنی کتاب لاؤ اگر تم سچے ہو، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:158 وَجَعَلُوا۟ بَيْنَهُۥ وَبَيْنَ ٱلْجِنَّةِ نَسَبًا ۚ وَلَقَدْ عَلِمَتِ ٱلْجِنَّةُ إِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ
37:158 اور اس میں اور جنوں میں رشتہ ٹھہرایا اور بیشک جنوں کو معلوم ہے کہ وہ ضرور حاضر لائے جائیں گے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:159 سُبْحَـٰنَ ٱللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ
37:159 پاکی ہے اللہ کو ان باتوں سے کہ یہ بتاتے ہیں، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:160 إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ
37:160 مگر اللہ کے چُنے ہوئے بندے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:161 فَإِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُونَ
37:161 تو تم اور جو کچھ تم اللہ کے سوا پوجتے ہو - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:162 مَآ أَنتُمْ عَلَيْهِ بِفَـٰتِنِينَ
37:162 تم اس کے خلاف کسی کو بہکانے والے نہیں - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:163 إِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ ٱلْجَحِيمِ
37:163 مگر اسے جو بھڑکتی آگ میں جانے والا ہے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:164 وَمَا مِنَّآ إِلَّا لَهُۥ مَقَامٌ مَّعْلُومٌ
37:164 اور فرشتے کہتے ہیں ہم میں ہر ایک کا ایک مقام معلوم ہے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:165 وَإِنَّا لَنَحْنُ ٱلصَّآفُّونَ
37:165 اور بیشک ہم پر پھیلائے حکم کے منتظر ہیں، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:166 وَإِنَّا لَنَحْنُ ٱلْمُسَبِّحُونَ
37:166 اور بیشک ہم اس کی تسبیح کرنے والے ہیں، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:167 وَإِن كَانُوا۟ لَيَقُولُونَ
37:167 اور بیشک وہ کہتے تھے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:168 لَوْ أَنَّ عِندَنَا ذِكْرًا مِّنَ ٱلْأَوَّلِينَ
37:168 اگر ہمارے پاس اگلوں کی کوئی نصیحت ہوتی - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:169 لَكُنَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ
37:169 تو ضرور ہم اللہ کے چُنے ہوئے بندے ہوتے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:170 فَكَفَرُوا۟ بِهِۦ ۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ
37:170 تو اس کے منکر ہوئے تو عنقریب جان لیں گے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:171 وَلَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا ٱلْمُرْسَلِينَ
37:171 اور بیشک ہمارا کلام گزر چکا ہے ہمارے بھیجے ہوئے بندوں کے لیے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:172 إِنَّهُمْ لَهُمُ ٱلْمَنصُورُونَ
37:172 کہ بیشک انہیں کی مدد ہوگی، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:173 وَإِنَّ جُندَنَا لَهُمُ ٱلْغَـٰلِبُونَ
37:173 اور بیشک ہمارا ہی لشکر غالب آئے گا، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:174 فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّىٰ حِينٍ
37:174 تو ایک وقت تم ان سے منہ پھیر لو - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:175 وَأَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ
37:175 اور انہیں دیکھتے رہو کہ عنقریب وہ دیکھیں گے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:176 أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ
37:176 تو کیا ہمارے عذاب کی جلدی کرتے ہیں، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:177 فَإِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَآءَ صَبَاحُ ٱلْمُنذَرِينَ
37:177 پھر جب اترے گا ان کے آنگن میں تو ڈرائے گیوں کی کیا ہی بری صبح ہوگی، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:178 وَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّىٰ حِينٍ
37:178 اور ایک وقت تک ان سے منہ پھیرلو، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:179 وَأَبْصِرْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ
37:179 اور انتظار کرو کہ وہ عنقریب دیکھیں گے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:180 سُبْحَـٰنَ رَبِّكَ رَبِّ ٱلْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ
37:180 پاکی ہے تمہارے رب کو عزت والے رب کو ان کی باتوں سے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:181 وَسَلَـٰمٌ عَلَى ٱلْمُرْسَلِينَ
37:181 اور سلام ہے پیغمبروں پر - Ahmed Raza Khan (Urdu)

37:182 وَٱلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
37:182 اور سب خوبیاں اللہ کو سارے جہاں کا رب ہے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)