Selected

Original Text
Ahmed Ali

Available Translations

37 Aş-Şāffāt ٱلصَّافَّات

< Previous   182 Āyah   Those who set the Ranks      Next >  

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
In the name of Allah, Most Gracious, Most Merciful.

37:1 وَٱلصَّـٰٓفَّـٰتِ صَفًّا
37:1 صف باندھ کر کھڑے ہونے والو ں کی قسم ہے - Ahmed Ali (Urdu)

37:2 فَٱلزَّٰجِرَٰتِ زَجْرًا
37:2 پھر جھڑک کر ڈانٹنے والوں کی - Ahmed Ali (Urdu)

37:3 فَٱلتَّـٰلِيَـٰتِ ذِكْرًا
37:3 پھر ذکر الہیٰ کے تلاوت کرنے والوں کی - Ahmed Ali (Urdu)

37:4 إِنَّ إِلَـٰهَكُمْ لَوَٰحِدٌ
37:4 البتہ تمہارا معبود ایک ہی ہے - Ahmed Ali (Urdu)

37:5 رَّبُّ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَرَبُّ ٱلْمَشَـٰرِقِ
37:5 آسمانوں اور زمین اور اس کے اندر کی سب چیزو ں کا اور مشرقوں کا رب ہے - Ahmed Ali (Urdu)

37:6 إِنَّا زَيَّنَّا ٱلسَّمَآءَ ٱلدُّنْيَا بِزِينَةٍ ٱلْكَوَاكِبِ
37:6 ہم نے نیچے کے آسمان کو ستاروں سے سجایا ہے - Ahmed Ali (Urdu)

37:7 وَحِفْظًا مِّن كُلِّ شَيْطَـٰنٍ مَّارِدٍ
37:7 اور اسے ہر ایک سرکش شیطان سے محفوظ رکھا ہے - Ahmed Ali (Urdu)

37:8 لَّا يَسَّمَّعُونَ إِلَى ٱلْمَلَإِ ٱلْأَعْلَىٰ وَيُقْذَفُونَ مِن كُلِّ جَانِبٍ
37:8 وہ عالم بالا کی باتیں نہیں سن سکتے اور ان پر ہر طرف سے (انگارے) پھینکے جاتے ہیں - Ahmed Ali (Urdu)

37:9 دُحُورًا ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ وَاصِبٌ
37:9 بھگانے کے لیے اور ان پر ہمیشہ کا عذاب ہے - Ahmed Ali (Urdu)

37:10 إِلَّا مَنْ خَطِفَ ٱلْخَطْفَةَ فَأَتْبَعَهُۥ شِهَابٌ ثَاقِبٌ
37:10 مگر جو کوئی اچک لے جائے تو اس کے پیچھے دہکتا ہوا انگارہ پڑتا ہے - Ahmed Ali (Urdu)

37:11 فَٱسْتَفْتِهِمْ أَهُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَم مَّنْ خَلَقْنَآ ۚ إِنَّا خَلَقْنَـٰهُم مِّن طِينٍ لَّازِبٍۭ
37:11 پس ان سے پوچھیئے کیا ان کا بنانا زیادہ مشکل ہے یا ان کا جنہیں ہم نے پیدا کیا ہے بے شک ہم نے انہیں لیسدار مٹی سے پیدا کیا ہے - Ahmed Ali (Urdu)

37:12 بَلْ عَجِبْتَ وَيَسْخَرُونَ
37:12 بلکہ آپ نے تو تعجب کیاہے اور وہ ٹھٹھا کرتے ہیں - Ahmed Ali (Urdu)

37:13 وَإِذَا ذُكِّرُوا۟ لَا يَذْكُرُونَ
37:13 اور جب انہیں نصیحت کی جاتی ہے تو قبول نہیں کرتے - Ahmed Ali (Urdu)

37:14 وَإِذَا رَأَوْا۟ ءَايَةً يَسْتَسْخِرُونَ
37:14 اور جب کوئی معجزہ دیکھتے ہیں تو ہسنی کرتے ہیں - Ahmed Ali (Urdu)

37:15 وَقَالُوٓا۟ إِنْ هَـٰذَآ إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ
37:15 اور کہتے ہیں یہ تو محض صریح جادو ہے - Ahmed Ali (Urdu)

37:16 أَءِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَـٰمًا أَءِنَّا لَمَبْعُوثُونَ
37:16 کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہو جائیں گے تو کیا ہم پھر اٹھائے جائیں گے - Ahmed Ali (Urdu)

37:17 أَوَءَابَآؤُنَا ٱلْأَوَّلُونَ
37:17 اور کیا ہمارے پہلے باپ دادا بھی - Ahmed Ali (Urdu)

37:18 قُلْ نَعَمْ وَأَنتُمْ دَٰخِرُونَ
37:18 کہہ دو ہاں اور تم ذلیل ہونے والے ہوگے - Ahmed Ali (Urdu)

37:19 فَإِنَّمَا هِىَ زَجْرَةٌ وَٰحِدَةٌ فَإِذَا هُمْ يَنظُرُونَ
37:19 پس وہ تو ایک زور کی آواز ہو گی پس ناگہان وہ دیکھنے لگیں گے - Ahmed Ali (Urdu)

37:20 وَقَالُوا۟ يَـٰوَيْلَنَا هَـٰذَا يَوْمُ ٱلدِّينِ
37:20 اور کہیں گے ہائے ہماری کمبختی! جزا کا دن یہی ہے - Ahmed Ali (Urdu)

37:21 هَـٰذَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ ٱلَّذِى كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ
37:21 یہی فیصلے کا دن ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے - Ahmed Ali (Urdu)

37:22 ۞ ٱحْشُرُوا۟ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ وَأَزْوَٰجَهُمْ وَمَا كَانُوا۟ يَعْبُدُونَ
37:22 انہیں جمع کر دو جنہوں نے ظلم کیا اور ان کی بیویوں کو اور جن کی وہ عبادت کرتے تھے - Ahmed Ali (Urdu)

37:23 مِن دُونِ ٱللَّهِ فَٱهْدُوهُمْ إِلَىٰ صِرَٰطِ ٱلْجَحِيمِ
37:23 سوائے الله کے پھر انہیں جہنم کے راستے کی طرف ہانک کر لے جاؤ - Ahmed Ali (Urdu)

37:24 وَقِفُوهُمْ ۖ إِنَّهُم مَّسْـُٔولُونَ
37:24 اور انہیں کھڑا کر و ان سے دریافت کرنا ہے - Ahmed Ali (Urdu)

37:25 مَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُونَ
37:25 تمہیں کیا ہوا کہ آپس میں ایک دوسرےے کی مدد نہیں کرتے - Ahmed Ali (Urdu)

37:26 بَلْ هُمُ ٱلْيَوْمَ مُسْتَسْلِمُونَ
37:26 بلکہ آج کے دن وہ سر جھکائے کھڑے ہوں گے - Ahmed Ali (Urdu)

37:27 وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَآءَلُونَ
37:27 اور ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر پوچھے گا - Ahmed Ali (Urdu)

37:28 قَالُوٓا۟ إِنَّكُمْ كُنتُمْ تَأْتُونَنَا عَنِ ٱلْيَمِينِ
37:28 کہیں گے بے شک تم ہمارے پاس دائیں طرف سے آتے تھے - Ahmed Ali (Urdu)

37:29 قَالُوا۟ بَل لَّمْ تَكُونُوا۟ مُؤْمِنِينَ
37:29 کہیں گے بلکہ تم خود ہی ایمان والے نہیں تھے - Ahmed Ali (Urdu)

37:30 وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيْكُم مِّن سُلْطَـٰنٍۭ ۖ بَلْ كُنتُمْ قَوْمًا طَـٰغِينَ
37:30 اور ہمیں تم پر کوئی زور نہیں تھا بلکہ تم ہی سرکش لوگ تھے - Ahmed Ali (Urdu)

37:31 فَحَقَّ عَلَيْنَا قَوْلُ رَبِّنَآ ۖ إِنَّا لَذَآئِقُونَ
37:31 پھر ہم سب پر ہمارے رب کا قول پورا ہو گیا کہ ہم سب عذاب چکھنے والے ہیں - Ahmed Ali (Urdu)

37:32 فَأَغْوَيْنَـٰكُمْ إِنَّا كُنَّا غَـٰوِينَ
37:32 پھر ہم نے تمہیں بھی گمراہ کیا ہم خود بھی گمراہ تھے - Ahmed Ali (Urdu)

37:33 فَإِنَّهُمْ يَوْمَئِذٍ فِى ٱلْعَذَابِ مُشْتَرِكُونَ
37:33 پھر اس دن عذاب میں وہ سب یکساں ہو ں گے - Ahmed Ali (Urdu)

37:34 إِنَّا كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِٱلْمُجْرِمِينَ
37:34 بے شک ہم مجرمو ں سے ایسا ہی سلوک کیا کرتے ہیں - Ahmed Ali (Urdu)

37:35 إِنَّهُمْ كَانُوٓا۟ إِذَا قِيلَ لَهُمْ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا ٱللَّهُ يَسْتَكْبِرُونَ
37:35 بے شک وہ ایسے تھے کہ جب ان سے کہا جاتا تھا کہ سوائے الله کے اور کوئی معبود نہیں تو وہ تکبر کیا کرتے تھے - Ahmed Ali (Urdu)

37:36 وَيَقُولُونَ أَئِنَّا لَتَارِكُوٓا۟ ءَالِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجْنُونٍۭ
37:36 اور وہ کہتے تھے کیا ہم اپنے معبودوں کو ایک شاعر دیوانہ کے کہنے سے چھوڑ دیں گے - Ahmed Ali (Urdu)

37:37 بَلْ جَآءَ بِٱلْحَقِّ وَصَدَّقَ ٱلْمُرْسَلِينَ
37:37 بلکہ وہ حق لایا ہے اور اس نے سب رسولوں کی تصدیق کی ہے - Ahmed Ali (Urdu)

37:38 إِنَّكُمْ لَذَآئِقُوا۟ ٱلْعَذَابِ ٱلْأَلِيمِ
37:38 بے شک اب تم دردناک عذاب چکھو گے - Ahmed Ali (Urdu)

37:39 وَمَا تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
37:39 اور تمہیں وہی بدلہ دیا جائے گا جو تم کیا کرتے تھے - Ahmed Ali (Urdu)

37:40 إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ
37:40 مگر جو الله کے خاص بندے ہیں - Ahmed Ali (Urdu)

37:41 أُو۟لَـٰٓئِكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَّعْلُومٌ
37:41 یہی لوگ ہیں جن کے لیے رزق معلوم ہے - Ahmed Ali (Urdu)

37:42 فَوَٰكِهُ ۖ وَهُم مُّكْرَمُونَ
37:42 میوے اور انہیں کوعزت دی جائے گی - Ahmed Ali (Urdu)

37:43 فِى جَنَّـٰتِ ٱلنَّعِيمِ
37:43 نعمتوں کے باغوں میں - Ahmed Ali (Urdu)

37:44 عَلَىٰ سُرُرٍ مُّتَقَـٰبِلِينَ
37:44 ایک دوسرے کے سامنے تختوں پر - Ahmed Ali (Urdu)

37:45 يُطَافُ عَلَيْهِم بِكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍۭ
37:45 ان میں صاف شراب کا دور چل رہا ہوگا - Ahmed Ali (Urdu)

37:46 بَيْضَآءَ لَذَّةٍ لِّلشَّـٰرِبِينَ
37:46 سفید پینے والوں کے لیے لذیذ ہوگی - Ahmed Ali (Urdu)

37:47 لَا فِيهَا غَوْلٌ وَلَا هُمْ عَنْهَا يُنزَفُونَ
37:47 نہ اس میں درد سر ہوگا اور نہ انہیں اس سے نشہ ہوگا - Ahmed Ali (Urdu)

37:48 وَعِندَهُمْ قَـٰصِرَٰتُ ٱلطَّرْفِ عِينٌ
37:48 اور ان کے پاس نیچی نگاہ والی بڑی آنکھوں والی ہوں گی - Ahmed Ali (Urdu)

37:49 كَأَنَّهُنَّ بَيْضٌ مَّكْنُونٌ
37:49 گویا کہ وہ پردہ میں رکھے ہوئے انڈے ہیں - Ahmed Ali (Urdu)

37:50 فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَآءَلُونَ
37:50 پس وہ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر آپس میں سوال کریں گے - Ahmed Ali (Urdu)

37:51 قَالَ قَآئِلٌ مِّنْهُمْ إِنِّى كَانَ لِى قَرِينٌ
37:51 ان میں سے ایک کہنے والا کہے گا کہ میرا ایک ساتھی تھا - Ahmed Ali (Urdu)

37:52 يَقُولُ أَءِنَّكَ لَمِنَ ٱلْمُصَدِّقِينَ
37:52 وہ کہا کرتا تھا کہ کیا تو تصدیق کرنے والوں میں ہے - Ahmed Ali (Urdu)

37:53 أَءِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَـٰمًا أَءِنَّا لَمَدِينُونَ
37:53 کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے تو کیا ہمیں بدلہ دیا جائے گا - Ahmed Ali (Urdu)

37:54 قَالَ هَلْ أَنتُم مُّطَّلِعُونَ
37:54 کہے گا کیا تم بھی دیکھنا چاہتے ہو - Ahmed Ali (Urdu)

37:55 فَٱطَّلَعَ فَرَءَاهُ فِى سَوَآءِ ٱلْجَحِيمِ
37:55 پس وہ جھانکے گا تو اسے دوزح کے درمیان دیکھے گا - Ahmed Ali (Urdu)

37:56 قَالَ تَٱللَّهِ إِن كِدتَّ لَتُرْدِينِ
37:56 کہے گا الله کی قسم! تو تو قریب تھا کہ مجھے ہلاک ہی کر دے - Ahmed Ali (Urdu)

37:57 وَلَوْلَا نِعْمَةُ رَبِّى لَكُنتُ مِنَ ٱلْمُحْضَرِينَ
37:57 اور اگر میرے رب کا فضل نہ ہوتا تو میں بھی حاضر کیے ہوئے مجرموں میں ہوتا - Ahmed Ali (Urdu)

37:58 أَفَمَا نَحْنُ بِمَيِّتِينَ
37:58 پس کیا اب ہم مرنے والے نہیں - Ahmed Ali (Urdu)

37:59 إِلَّا مَوْتَتَنَا ٱلْأُولَىٰ وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ
37:59 مگر ہمارا پہلی بار کا مرنا اور ہمیں عذاب نہیں دیا جائے گا - Ahmed Ali (Urdu)

37:60 إِنَّ هَـٰذَا لَهُوَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ
37:60 بے شک یہی بڑی کامیابی ہے - Ahmed Ali (Urdu)

37:61 لِمِثْلِ هَـٰذَا فَلْيَعْمَلِ ٱلْعَـٰمِلُونَ
37:61 ایسی ہی کامیابی کے لیے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہیے - Ahmed Ali (Urdu)

37:62 أَذَٰلِكَ خَيْرٌ نُّزُلًا أَمْ شَجَرَةُ ٱلزَّقُّومِ
37:62 کیا یہ اچھی مہمانی ہے یا تھوہر کا درخت - Ahmed Ali (Urdu)

37:63 إِنَّا جَعَلْنَـٰهَا فِتْنَةً لِّلظَّـٰلِمِينَ
37:63 بے شک ہم نے اسے ظالموں کے لئےآزمائش بنایاہے - Ahmed Ali (Urdu)

37:64 إِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخْرُجُ فِىٓ أَصْلِ ٱلْجَحِيمِ
37:64 بے شک وہ ایک درخت ہے جو دوزخ کی جڑ میں اُگتا ہے - Ahmed Ali (Urdu)

37:65 طَلْعُهَا كَأَنَّهُۥ رُءُوسُ ٱلشَّيَـٰطِينِ
37:65 اس کا پھل گویا کہ سانپوں کے پھن ہیں - Ahmed Ali (Urdu)

37:66 فَإِنَّهُمْ لَـَٔاكِلُونَ مِنْهَا فَمَالِـُٔونَ مِنْهَا ٱلْبُطُونَ
37:66 پس بے شک وہ اس میں سے کھائیں گے پھر اس سے اپنے پیٹ بھر لیں گے - Ahmed Ali (Urdu)

37:67 ثُمَّ إِنَّ لَهُمْ عَلَيْهَا لَشَوْبًا مِّنْ حَمِيمٍ
37:67 پھر اس پر ان کو کھولتا ہوا پانی (پیپ وغیرہ سے) ملا کر دیا جائے گا - Ahmed Ali (Urdu)

37:68 ثُمَّ إِنَّ مَرْجِعَهُمْ لَإِلَى ٱلْجَحِيمِ
37:68 پھر بے شک دوزخ کی طرف ان کا لوٹنا ہو گا - Ahmed Ali (Urdu)

37:69 إِنَّهُمْ أَلْفَوْا۟ ءَابَآءَهُمْ ضَآلِّينَ
37:69 کیوں کہ انہوں نے اپنے باپ دادوں کو گمراہ پایا تھا - Ahmed Ali (Urdu)

37:70 فَهُمْ عَلَىٰٓ ءَاثَـٰرِهِمْ يُهْرَعُونَ
37:70 پھر وہ ان کے پیچھے دوڑتے چلے گئے - Ahmed Ali (Urdu)

37:71 وَلَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ أَكْثَرُ ٱلْأَوَّلِينَ
37:71 اور البتہ ان سے پہلے بہت سے اگلے لوگ گمراہ ہو چکے ہیں - Ahmed Ali (Urdu)

37:72 وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا فِيهِم مُّنذِرِينَ
37:72 اور البتہ ہم نے ان میں ڈرانے والے بھیجے تھے - Ahmed Ali (Urdu)

37:73 فَٱنظُرْ كَيْفَ كَانَ عَـٰقِبَةُ ٱلْمُنذَرِينَ
37:73 پھر دیکھ جنہیں ڈرایا گیا تھا ان کا کیا انجام ہوا - Ahmed Ali (Urdu)

37:74 إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ
37:74 مگر الله کے خالص بندے - Ahmed Ali (Urdu)

37:75 وَلَقَدْ نَادَىٰنَا نُوحٌ فَلَنِعْمَ ٱلْمُجِيبُونَ
37:75 اور ہمیں نوح نے پکارا پس ہم کیا خوب جواب دینے والے ہیں - Ahmed Ali (Urdu)

37:76 وَنَجَّيْنَـٰهُ وَأَهْلَهُۥ مِنَ ٱلْكَرْبِ ٱلْعَظِيمِ
37:76 اور ہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو بڑی مصیبت سے نجات دی - Ahmed Ali (Urdu)

37:77 وَجَعَلْنَا ذُرِّيَّتَهُۥ هُمُ ٱلْبَاقِينَ
37:77 اور ہم نے اس کی اولاد ہی کو باقی رہنے والی کر دیا - Ahmed Ali (Urdu)

37:78 وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ
37:78 اور ہم نے ان کے لیے پیچھے آنے والے لوگوں میں یہ بات رہنے دی - Ahmed Ali (Urdu)

37:79 سَلَـٰمٌ عَلَىٰ نُوحٍ فِى ٱلْعَـٰلَمِينَ
37:79 کہ سارے جہان میں نوح پر سلام ہو - Ahmed Ali (Urdu)

37:80 إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ
37:80 بے شک ہم نیکو کاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں - Ahmed Ali (Urdu)

37:81 إِنَّهُۥ مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ
37:81 بے شک وہ ہمارے ایماندار بندوں میں تھے - Ahmed Ali (Urdu)

37:82 ثُمَّ أَغْرَقْنَا ٱلْـَٔاخَرِينَ
37:82 پھر ہم نے دوسروں کو غرق کر دیا - Ahmed Ali (Urdu)

37:83 ۞ وَإِنَّ مِن شِيعَتِهِۦ لَإِبْرَٰهِيمَ
37:83 اور بے شک اسی کے طریق پر چلنے والوں میں ابراھیم بھی تھا - Ahmed Ali (Urdu)

37:84 إِذْ جَآءَ رَبَّهُۥ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ
37:84 جب کہ وہ پاک دل سے اپنے رب کی طرف رجوع ہوا - Ahmed Ali (Urdu)

37:85 إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِۦ مَاذَا تَعْبُدُونَ
37:85 جب کہ ا س نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا تم کس چیز کی عبادت کرتے ہو - Ahmed Ali (Urdu)

37:86 أَئِفْكًا ءَالِهَةً دُونَ ٱللَّهِ تُرِيدُونَ
37:86 کیا تم جھوٹے معبودوں کو الله کے سوا چاہتے ہو - Ahmed Ali (Urdu)

37:87 فَمَا ظَنُّكُم بِرَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
37:87 پھر تمہارا پروردگارِ عالم کی نسبت کیا خیال ہے - Ahmed Ali (Urdu)

37:88 فَنَظَرَ نَظْرَةً فِى ٱلنُّجُومِ
37:88 پھر اس نے ایک بار ستاروں میں غور سے دیکھا - Ahmed Ali (Urdu)

37:89 فَقَالَ إِنِّى سَقِيمٌ
37:89 پھر کہا بے شک میں بیمار ہوں - Ahmed Ali (Urdu)

37:90 فَتَوَلَّوْا۟ عَنْهُ مُدْبِرِينَ
37:90 پس وہ لوگ اس کے ہاں سے پیٹھ پھیر کر واپس پھرے - Ahmed Ali (Urdu)

37:91 فَرَاغَ إِلَىٰٓ ءَالِهَتِهِمْ فَقَالَ أَلَا تَأْكُلُونَ
37:91 پس وہ چپکے سے ان کے معبودوں کے پاس گیا پھر کہا کیاتم کھاتے نہیں - Ahmed Ali (Urdu)

37:92 مَا لَكُمْ لَا تَنطِقُونَ
37:92 تمہیں کیا ہوا کہ تم بولتے نہیں - Ahmed Ali (Urdu)

37:93 فَرَاغَ عَلَيْهِمْ ضَرْبًۢا بِٱلْيَمِينِ
37:93 پھر وہ بڑے زور کے ساتھ دائیں ہاتھ سے ان کے توڑنے پر پل پڑا - Ahmed Ali (Urdu)

37:94 فَأَقْبَلُوٓا۟ إِلَيْهِ يَزِفُّونَ
37:94 پھر وہ اس کی طرف دوڑتے ہوئے بڑھے - Ahmed Ali (Urdu)

37:95 قَالَ أَتَعْبُدُونَ مَا تَنْحِتُونَ
37:95 کہا کیا تم پوجتے ہو جنہیں تم خود تراشتے ہو - Ahmed Ali (Urdu)

37:96 وَٱللَّهُ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ
37:96 حالانکہ الله ہی نے تمہیں پیدا کیا اور جو تم بناتے ہو - Ahmed Ali (Urdu)

37:97 قَالُوا۟ ٱبْنُوا۟ لَهُۥ بُنْيَـٰنًا فَأَلْقُوهُ فِى ٱلْجَحِيمِ
37:97 انہوں نے کہا ا س کے لیے ایک مکان بناؤ پھر اس کو آگ میں ڈال دو - Ahmed Ali (Urdu)

37:98 فَأَرَادُوا۟ بِهِۦ كَيْدًا فَجَعَلْنَـٰهُمُ ٱلْأَسْفَلِينَ
37:98 پس انہوں نے اس سے داؤ کرنے کا ارادہ کیا سو ہم نے انہیں ذلیل کر دیا - Ahmed Ali (Urdu)

37:99 وَقَالَ إِنِّى ذَاهِبٌ إِلَىٰ رَبِّى سَيَهْدِينِ
37:99 اور کہا میں نے اپنے رب کی طرف جانے والا ہوں وہ مجھے راہ بتائے گا - Ahmed Ali (Urdu)

37:100 رَبِّ هَبْ لِى مِنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ
37:100 اے میرے رب! مجھے ایک صالح (لڑکا) عطا کر - Ahmed Ali (Urdu)

37:101 فَبَشَّرْنَـٰهُ بِغُلَـٰمٍ حَلِيمٍ
37:101 پس ہم نے اسے ایک لڑکے حلم والے کی خوشخبری دی - Ahmed Ali (Urdu)

37:102 فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ ٱلسَّعْىَ قَالَ يَـٰبُنَىَّ إِنِّىٓ أَرَىٰ فِى ٱلْمَنَامِ أَنِّىٓ أَذْبَحُكَ فَٱنظُرْ مَاذَا تَرَىٰ ۚ قَالَ يَـٰٓأَبَتِ ٱفْعَلْ مَا تُؤْمَرُ ۖ سَتَجِدُنِىٓ إِن شَآءَ ٱللَّهُ مِنَ ٱلصَّـٰبِرِينَ
37:102 پھر جب وہ اس کے ہمراہ چلنے پھرنے لگا کہا اے بیٹے! بے شک میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں تجھے ذبح کر کر رہا ہوں پس دیکھ تیری کیا رائےہے کہا اے ابا! جو حکم آپ کو ہوا ہے کر دیجیئے آپ مجھے انشاالله صبر کرنے والوں میں پائیں گے - Ahmed Ali (Urdu)

37:103 فَلَمَّآ أَسْلَمَا وَتَلَّهُۥ لِلْجَبِينِ
37:103 پس جب دونوں نے قبول کر لیا اور اس نے پیشانی کے بل ڈال دیا - Ahmed Ali (Urdu)

37:104 وَنَـٰدَيْنَـٰهُ أَن يَـٰٓإِبْرَٰهِيمُ
37:104 اور ہم نے اسے پکارا کہ اے ابراھیم! - Ahmed Ali (Urdu)

37:105 قَدْ صَدَّقْتَ ٱلرُّءْيَآ ۚ إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ
37:105 تو نے خواب سچا کر دکھایا بے شک ہم اسی طرح ہم اسی طرح نیکو کاروں کو بدلہ دیا کرتے ہیں - Ahmed Ali (Urdu)

37:106 إِنَّ هَـٰذَا لَهُوَ ٱلْبَلَـٰٓؤُا۟ ٱلْمُبِينُ
37:106 البتہ یہ صریح آزمائش ہے - Ahmed Ali (Urdu)

37:107 وَفَدَيْنَـٰهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍ
37:107 اور ہم نے ایک بڑا ذبیحہ ا سکے عوض دیا - Ahmed Ali (Urdu)

37:108 وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ
37:108 اور ہم نے پیچھے آنے والوں میں یہ بات ان کے لیے رہنے دی - Ahmed Ali (Urdu)

37:109 سَلَـٰمٌ عَلَىٰٓ إِبْرَٰهِيمَ
37:109 ابراھیم پر سلام ہو - Ahmed Ali (Urdu)

37:110 كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ
37:110 اسی طرح ہم نیکو کاروں کو بدلہ دیا کرتے ہیں - Ahmed Ali (Urdu)

37:111 إِنَّهُۥ مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ
37:111 بے شک وہ ہمارے ایماندار بندوں میں سے تھے - Ahmed Ali (Urdu)

37:112 وَبَشَّرْنَـٰهُ بِإِسْحَـٰقَ نَبِيًّا مِّنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ
37:112 اور ہم نے اسے اسحاق کی بشارت دی کہ وہ نبی (اور) نیک لوگو ں میں سے ہوگا - Ahmed Ali (Urdu)

37:113 وَبَـٰرَكْنَا عَلَيْهِ وَعَلَىٰٓ إِسْحَـٰقَ ۚ وَمِن ذُرِّيَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَظَالِمٌ لِّنَفْسِهِۦ مُبِينٌ
37:113 اور ہم نے ابراھیم اور اسحاق پر برکتیں نازل کیں اور ان کی اولاد میں سے کوئی نیک بھی ہیں اور کوئی اپنے آپ پر کھلم کھلا ظلم کرنے والے ہیں - Ahmed Ali (Urdu)

37:114 وَلَقَدْ مَنَنَّا عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَـٰرُونَ
37:114 اور البتہ ہم نےموسیٰ اور ہارون پراحسان کیا - Ahmed Ali (Urdu)

37:115 وَنَجَّيْنَـٰهُمَا وَقَوْمَهُمَا مِنَ ٱلْكَرْبِ ٱلْعَظِيمِ
37:115 او رہم نے ان دونوں کو اور ان کی قوم کو بڑی مصیبت سے نجات دی - Ahmed Ali (Urdu)

37:116 وَنَصَرْنَـٰهُمْ فَكَانُوا۟ هُمُ ٱلْغَـٰلِبِينَ
37:116 اور ہم نے ان کی مدد کی پس وہی غالب رہے - Ahmed Ali (Urdu)

37:117 وَءَاتَيْنَـٰهُمَا ٱلْكِتَـٰبَ ٱلْمُسْتَبِينَ
37:117 اور ہم نے ان دونوں کو واضح کتاب دی - Ahmed Ali (Urdu)

37:118 وَهَدَيْنَـٰهُمَا ٱلصِّرَٰطَ ٱلْمُسْتَقِيمَ
37:118 اور ہم نے دونوں کو راہِ راست پر چلایا - Ahmed Ali (Urdu)

37:119 وَتَرَكْنَا عَلَيْهِمَا فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ
37:119 اور ان کے لیے آئندہ نسلوں میں یہ باقی رکھا - Ahmed Ali (Urdu)

37:120 سَلَـٰمٌ عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَـٰرُونَ
37:120 کہ موسیٰ اور ہارون پر سلام ہو - Ahmed Ali (Urdu)

37:121 إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ
37:121 بے شک ہم اسی طرح نیکو کاروں کو بدلہ دیا کرتے ہیں - Ahmed Ali (Urdu)

37:122 إِنَّهُمَا مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ
37:122 بے شک وہ دونوں ہمارے ایماندار بندوں میں سے تھے - Ahmed Ali (Urdu)

37:123 وَإِنَّ إِلْيَاسَ لَمِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ
37:123 اور بے شک الیاس رسولوں میں سے تھا - Ahmed Ali (Urdu)

37:124 إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِۦٓ أَلَا تَتَّقُونَ
37:124 جب کہ اس نے اپنی قوم سے کہا کیا تم ڈرتے نہیں - Ahmed Ali (Urdu)

37:125 أَتَدْعُونَ بَعْلًا وَتَذَرُونَ أَحْسَنَ ٱلْخَـٰلِقِينَ
37:125 کیا تم بعل کو پکارتے ہو اور سب سے بہتر بنانے والے کو چھوڑدیتے ہو - Ahmed Ali (Urdu)

37:126 ٱللَّهَ رَبَّكُمْ وَرَبَّ ءَابَآئِكُمُ ٱلْأَوَّلِينَ
37:126 الله کو جو تمہارا رب ہے اور تمہارے پہلے باپ دادوں کا رب ہے - Ahmed Ali (Urdu)

37:127 فَكَذَّبُوهُ فَإِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ
37:127 پس انہوں نے اس کو جھٹلایا پس بے شک وہ حاضر کیے جائیں گے - Ahmed Ali (Urdu)

37:128 إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ
37:128 مگرجو الله کے خالص بندے ہیں - Ahmed Ali (Urdu)

37:129 وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ
37:129 اور ہم نے اس پر پچھلے لوگوں میں چھوڑا - Ahmed Ali (Urdu)

37:130 سَلَـٰمٌ عَلَىٰٓ إِلْ يَاسِينَ
37:130 کہ الیاس پر سلام ہو - Ahmed Ali (Urdu)

37:131 إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ
37:131 بے شک ہم اسی طرح نیکو کاروں کو بدلہ دیا کرتے ہیں - Ahmed Ali (Urdu)

37:132 إِنَّهُۥ مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ
37:132 بے شک وہ ہمار ایماندار بندوں میں سے تھا - Ahmed Ali (Urdu)

37:133 وَإِنَّ لُوطًا لَّمِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ
37:133 اور بے شک لوط بھی رسولوں میں سے تھا - Ahmed Ali (Urdu)

37:134 إِذْ نَجَّيْنَـٰهُ وَأَهْلَهُۥٓ أَجْمَعِينَ
37:134 جب کہ ہم نے اس کو اور اس کے سب گھر والوں کو نجات دی - Ahmed Ali (Urdu)

37:135 إِلَّا عَجُوزًا فِى ٱلْغَـٰبِرِينَ
37:135 مگر ایک بڑھیاکو جو عذاب پانے والوں میں رہ گئی - Ahmed Ali (Urdu)

37:136 ثُمَّ دَمَّرْنَا ٱلْـَٔاخَرِينَ
37:136 پھر ہم نے دوسروں کو ہلاک کر دیا - Ahmed Ali (Urdu)

37:137 وَإِنَّكُمْ لَتَمُرُّونَ عَلَيْهِم مُّصْبِحِينَ
37:137 اور بے شک تم ان کے پاس سے صبح کے وقت گزرتے ہو - Ahmed Ali (Urdu)

37:138 وَبِٱلَّيْلِ ۗ أَفَلَا تَعْقِلُونَ
37:138 اور رات میں بھی پس کیا تم عقل نہیں رکھتے - Ahmed Ali (Urdu)

37:139 وَإِنَّ يُونُسَ لَمِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ
37:139 اور بے شک یونس بھی رسولوں میں سے تھا - Ahmed Ali (Urdu)

37:140 إِذْ أَبَقَ إِلَى ٱلْفُلْكِ ٱلْمَشْحُونِ
37:140 جب کہ وہ بھاگ گیا اس کشتی کی طرف جو بھری ہوئی تھی - Ahmed Ali (Urdu)

37:141 فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ ٱلْمُدْحَضِينَ
37:141 پھر قرعہ ڈالا تو وہی خطا کاروں میں تھا - Ahmed Ali (Urdu)

37:142 فَٱلْتَقَمَهُ ٱلْحُوتُ وَهُوَ مُلِيمٌ
37:142 پھر اسے مچھلی نے لقمہ بنا لیا اوروہ پشیمان تھا - Ahmed Ali (Urdu)

37:143 فَلَوْلَآ أَنَّهُۥ كَانَ مِنَ ٱلْمُسَبِّحِينَ
37:143 پس اگر یہ بات نہ ہوتی کہ وہ تسبیح کرنے والوں میں سے تھا - Ahmed Ali (Urdu)

37:144 لَلَبِثَ فِى بَطْنِهِۦٓ إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ
37:144 تو وہ اس کے پیٹ میں اس دن تک رہتا جس میں لوگ اٹھائے جائیں گے - Ahmed Ali (Urdu)

37:145 ۞ فَنَبَذْنَـٰهُ بِٱلْعَرَآءِ وَهُوَ سَقِيمٌ
37:145 پھر ہم نے اسے میدان میں ڈال دیا اور وہ بیمار تھا - Ahmed Ali (Urdu)

37:146 وَأَنۢبَتْنَا عَلَيْهِ شَجَرَةً مِّن يَقْطِينٍ
37:146 اور ہم نے اس پر ایک درخت بیلدار اگا دیا - Ahmed Ali (Urdu)

37:147 وَأَرْسَلْنَـٰهُ إِلَىٰ مِا۟ئَةِ أَلْفٍ أَوْ يَزِيدُونَ
37:147 اور ہم نے اس کو ایک لاکھ یا اس سے زیادہ لوگوں کے پاس بھیجا - Ahmed Ali (Urdu)

37:148 فَـَٔامَنُوا۟ فَمَتَّعْنَـٰهُمْ إِلَىٰ حِينٍ
37:148 پس وہ لوگ ایمان لائے پھر ہم نے انہیں ایک وقت تک فائدہ اٹھانے دیا - Ahmed Ali (Urdu)

37:149 فَٱسْتَفْتِهِمْ أَلِرَبِّكَ ٱلْبَنَاتُ وَلَهُمُ ٱلْبَنُونَ
37:149 پس ان سے پوچھیئے کیا آپ کے رب کے لیے تو لڑکیا ں ہیں اور ان کے لیے لڑکے - Ahmed Ali (Urdu)

37:150 أَمْ خَلَقْنَا ٱلْمَلَـٰٓئِكَةَ إِنَـٰثًا وَهُمْ شَـٰهِدُونَ
37:150 کیا ہم نے فرشتوں کو عورتیں بنایا ہے اور وہ دیکھ رہے تھے - Ahmed Ali (Urdu)

37:151 أَلَآ إِنَّهُم مِّنْ إِفْكِهِمْ لَيَقُولُونَ
37:151 خبرادر! بے شک وہ اپنے جھوٹ سے کہتے ہیں - Ahmed Ali (Urdu)

37:152 وَلَدَ ٱللَّهُ وَإِنَّهُمْ لَكَـٰذِبُونَ
37:152 کہ الله کی اولاد ہے اور بے شک وہ جھوٹے ہیں - Ahmed Ali (Urdu)

37:153 أَصْطَفَى ٱلْبَنَاتِ عَلَى ٱلْبَنِينَ
37:153 کیا اس نے بیٹیوں کو بیٹوں سے زیادہ پسند کیا ہے - Ahmed Ali (Urdu)

37:154 مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ
37:154 تمہیں کیا ہوا کیسا فیصلہ کرتے ہو - Ahmed Ali (Urdu)

37:155 أَفَلَا تَذَكَّرُونَ
37:155 پس کیا تم غور نہیں کرتے - Ahmed Ali (Urdu)

37:156 أَمْ لَكُمْ سُلْطَـٰنٌ مُّبِينٌ
37:156 یا تمہارے پاس کوئی واضح دلیل ہے - Ahmed Ali (Urdu)

37:157 فَأْتُوا۟ بِكِتَـٰبِكُمْ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ
37:157 پس اپنی کتاب لے آؤ اگر تم سچے ہو - Ahmed Ali (Urdu)

37:158 وَجَعَلُوا۟ بَيْنَهُۥ وَبَيْنَ ٱلْجِنَّةِ نَسَبًا ۚ وَلَقَدْ عَلِمَتِ ٱلْجِنَّةُ إِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ
37:158 اور انہوں نے اس کے اور جنّوں کے درمیان رشتہ قائم کر دیا ہے اور جنوں کو معلوم ہے کہ وہ ضرور حاضر کیے جائیں گے - Ahmed Ali (Urdu)

37:159 سُبْحَـٰنَ ٱللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ
37:159 الله پا ک ہے ان باتو ں سے جو وہ بناتے ہیں - Ahmed Ali (Urdu)

37:160 إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ
37:160 مگر الله کے خاص بندے - Ahmed Ali (Urdu)

37:161 فَإِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُونَ
37:161 پس بے شک تم اور جنہیں تم پوجتے ہو - Ahmed Ali (Urdu)

37:162 مَآ أَنتُمْ عَلَيْهِ بِفَـٰتِنِينَ
37:162 کسی کو گمراہ نہیں کر سکتے - Ahmed Ali (Urdu)

37:163 إِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ ٱلْجَحِيمِ
37:163 مگر اسی کو جو دوزخ میں جانے والا ہے - Ahmed Ali (Urdu)

37:164 وَمَا مِنَّآ إِلَّا لَهُۥ مَقَامٌ مَّعْلُومٌ
37:164 اور ہم میں سے کوئی بھی ایسا نہیں کہ جس کے لیے ایک درجہ معین نہ ہو - Ahmed Ali (Urdu)

37:165 وَإِنَّا لَنَحْنُ ٱلصَّآفُّونَ
37:165 اور بے شک ہم صف باندھے کھڑے رہنے والے ہیں - Ahmed Ali (Urdu)

37:166 وَإِنَّا لَنَحْنُ ٱلْمُسَبِّحُونَ
37:166 اور بے شک ہم ہی تسبیح کرنے والے ہیں - Ahmed Ali (Urdu)

37:167 وَإِن كَانُوا۟ لَيَقُولُونَ
37:167 اور وہ تو کہا کرتے تھے - Ahmed Ali (Urdu)

37:168 لَوْ أَنَّ عِندَنَا ذِكْرًا مِّنَ ٱلْأَوَّلِينَ
37:168 اگر ہمارے پاس پہلے لوگوں کی کتاب ہوتی - Ahmed Ali (Urdu)

37:169 لَكُنَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ
37:169 تو ہم الله کے خالص بندے ہوتے - Ahmed Ali (Urdu)

37:170 فَكَفَرُوا۟ بِهِۦ ۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ
37:170 پس انہوں نے اس کا انکار کیا سو وہ جان لیں گے - Ahmed Ali (Urdu)

37:171 وَلَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا ٱلْمُرْسَلِينَ
37:171 اور ہمارا حکم ہمارے بندوں کے حق میں جو رسول ہیں پہلے سے ہو چکا ہے - Ahmed Ali (Urdu)

37:172 إِنَّهُمْ لَهُمُ ٱلْمَنصُورُونَ
37:172 بے شک وہی مدد دیئے جائیں گے - Ahmed Ali (Urdu)

37:173 وَإِنَّ جُندَنَا لَهُمُ ٱلْغَـٰلِبُونَ
37:173 اور بےشک ہمارا لشکر ہی غالب رہے گا - Ahmed Ali (Urdu)

37:174 فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّىٰ حِينٍ
37:174 پھر آپ ان سے کچھ مدت تک منہ موڑ لیجیئے - Ahmed Ali (Urdu)

37:175 وَأَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ
37:175 اور انہیں دیکھتے رہیئے پس وہ بھی دیکھ لیں گے - Ahmed Ali (Urdu)

37:176 أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ
37:176 کیا وہ ہمارا عذاب جلدی مانگتے ہیں - Ahmed Ali (Urdu)

37:177 فَإِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَآءَ صَبَاحُ ٱلْمُنذَرِينَ
37:177 پس جب ان کے میدان میں آ نازل ہوگا تو کیسی بری صبح ہو گی ان کی جو ڈرائے گئے - Ahmed Ali (Urdu)

37:178 وَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّىٰ حِينٍ
37:178 اور ان سے کچھ مدت منہ موڑ لیجیئے - Ahmed Ali (Urdu)

37:179 وَأَبْصِرْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ
37:179 اور دیکھتے رہیئےسو وہ بھی دیکھ لیں گے - Ahmed Ali (Urdu)

37:180 سُبْحَـٰنَ رَبِّكَ رَبِّ ٱلْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ
37:180 آپ کا رب پاک ہے عزت کا مالک ان باتوں سے جو وہ بیان کرتے ہیں - Ahmed Ali (Urdu)

37:181 وَسَلَـٰمٌ عَلَى ٱلْمُرْسَلِينَ
37:181 اور رسولوں پر سلام ہو - Ahmed Ali (Urdu)

37:182 وَٱلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
37:182 اور سب تعریف الله کے لیے ہے جو سارے جہان کا رب ہے - Ahmed Ali (Urdu)