Selected
Original Text
Ahmed Ali
Abdullah Yusuf Ali
Abdul Majid Daryabadi
Abul Ala Maududi
Ahmed Ali
Ahmed Raza Khan
A. J. Arberry
Ali Quli Qarai
Hasan al-Fatih Qaribullah and Ahmad Darwish
Mohammad Habib Shakir
Mohammed Marmaduke William Pickthall
Muhammad Sarwar
Muhammad Taqi-ud-Din al-Hilali and Muhammad Muhsin Khan
Safi-ur-Rahman al-Mubarakpuri
Saheeh International
Talal Itani
Transliteration
Wahiduddin Khan
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
In the name of Allah, Most Gracious, Most Merciful.
69:1
ٱلْحَآقَّةُ
69:1
قیامت - Ahmed Ali (Urdu)
69:2
مَا ٱلْحَآقَّةُ
69:2
قیامت کیا چیز ہے - Ahmed Ali (Urdu)
69:3
وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلْحَآقَّةُ
69:3
اور تمہیں کس چیز نے بتایا کہ قیامت کیا ہے - Ahmed Ali (Urdu)
69:4
كَذَّبَتْ ثَمُودُ وَعَادٌۢ بِٱلْقَارِعَةِ
69:4
ثمود اور عاد نے قیامت کو جھٹلایا تھا - Ahmed Ali (Urdu)
69:5
فَأَمَّا ثَمُودُ فَأُهْلِكُوا۟ بِٱلطَّاغِيَةِ
69:5
سو ثمود تو سخت ہیبت ناک چیخ سے ہلاک کیے گئے - Ahmed Ali (Urdu)
69:6
وَأَمَّا عَادٌ فَأُهْلِكُوا۟ بِرِيحٍ صَرْصَرٍ عَاتِيَةٍ
69:6
اور لیکن قوم عاد سو وہ ایک سخت آندھی سے ہلاک کیے گئے - Ahmed Ali (Urdu)
69:7
سَخَّرَهَا عَلَيْهِمْ سَبْعَ لَيَالٍ وَثَمَـٰنِيَةَ أَيَّامٍ حُسُومًا فَتَرَى ٱلْقَوْمَ فِيهَا صَرْعَىٰ كَأَنَّهُمْ أَعْجَازُ نَخْلٍ خَاوِيَةٍ
69:7
وہ ان پر سات راتیں اور آٹھ دن لگاتار چلتی رہی (اگر تو موجود ہوتا) اس قوم کو اس طرح گرا ہوا دیکھتا کہ گویا کہ گھری ہوئی کھجوروں کے تنے ہیں - Ahmed Ali (Urdu)
69:8
فَهَلْ تَرَىٰ لَهُم مِّنۢ بَاقِيَةٍ
69:8
سو کیا تمہیں ان کا کوئی بچا ہوا نظر آتا ہے - Ahmed Ali (Urdu)
69:9
وَجَآءَ فِرْعَوْنُ وَمَن قَبْلَهُۥ وَٱلْمُؤْتَفِكَـٰتُ بِٱلْخَاطِئَةِ
69:9
اور فرعون اس سے پہلے کے لوگ اور الٹی ہوئی بستیوں والے گناہ کے مرتکب ہوئے - Ahmed Ali (Urdu)
69:10
فَعَصَوْا۟ رَسُولَ رَبِّهِمْ فَأَخَذَهُمْ أَخْذَةً رَّابِيَةً
69:10
پس انہوں نے اپنے رب کے رسول کی نافرمانی کی تو الله نے انہیں سخت پکڑ لیا - Ahmed Ali (Urdu)
69:11
إِنَّا لَمَّا طَغَا ٱلْمَآءُ حَمَلْنَـٰكُمْ فِى ٱلْجَارِيَةِ
69:11
بے شک ہم نے جب پانی حد سے گزر گیا تھا تو تمہیں کشتی میں سوار کر لیا تھا - Ahmed Ali (Urdu)
69:12
لِنَجْعَلَهَا لَكُمْ تَذْكِرَةً وَتَعِيَهَآ أُذُنٌ وَٰعِيَةٌ
69:12
تاکہ ہم اسے تمہارے لیے ایک یادگار بنائیں اور اس کو کان یا د رکھنے والے یاد رکھیں - Ahmed Ali (Urdu)
69:13
فَإِذَا نُفِخَ فِى ٱلصُّورِ نَفْخَةٌ وَٰحِدَةٌ
69:13
پھر جب صور میں پھونکا جائے گا ایک بار پھونکا جانا - Ahmed Ali (Urdu)
69:14
وَحُمِلَتِ ٱلْأَرْضُ وَٱلْجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَٰحِدَةً
69:14
اور زمین اور پہاڑ اٹھائے جائیں گے پس وہ دونوں ریزہ ریزہ کر دیئے جائیں گے - Ahmed Ali (Urdu)
69:15
فَيَوْمَئِذٍ وَقَعَتِ ٱلْوَاقِعَةُ
69:15
پس اس دن قیامت ہو گی - Ahmed Ali (Urdu)
69:16
وَٱنشَقَّتِ ٱلسَّمَآءُ فَهِىَ يَوْمَئِذٍ وَاهِيَةٌ
69:16
اور آسمان پھٹ جائے گا اوروہ اس دن بودا ہوگا - Ahmed Ali (Urdu)
69:17
وَٱلْمَلَكُ عَلَىٰٓ أَرْجَآئِهَا ۚ وَيَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ يَوْمَئِذٍ ثَمَـٰنِيَةٌ
69:17
اور اس کے کنارے پر فرشتے ہوں گے اور عرشِ الہیٰ کو اپنے اوپر اس دن آٹھ فرشتے اٹھائیں گے - Ahmed Ali (Urdu)
69:18
يَوْمَئِذٍ تُعْرَضُونَ لَا تَخْفَىٰ مِنكُمْ خَافِيَةٌ
69:18
اس دن تم پیش کیے جاؤ گے تمہارا کوئی راز مخفی نہ رہے گا - Ahmed Ali (Urdu)
69:19
فَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَـٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦ فَيَقُولُ هَآؤُمُ ٱقْرَءُوا۟ كِتَـٰبِيَهْ
69:19
جس کو اس کا اعمال نامہ اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا سو وہ کہے گا لو میرا اعمال نامہ پڑھو - Ahmed Ali (Urdu)
69:20
إِنِّى ظَنَنتُ أَنِّى مُلَـٰقٍ حِسَابِيَهْ
69:20
بے شک میں سمجھتا تھا کہ میں اپنا حساب دیکھوں گا - Ahmed Ali (Urdu)
69:21
فَهُوَ فِى عِيشَةٍ رَّاضِيَةٍ
69:21
سووہ دل پسند عیش میں ہو گا - Ahmed Ali (Urdu)
69:22
فِى جَنَّةٍ عَالِيَةٍ
69:22
بلند بہشت میں - Ahmed Ali (Urdu)
69:23
قُطُوفُهَا دَانِيَةٌ
69:23
جس کے میوے جھکے ہوں گے - Ahmed Ali (Urdu)
69:24
كُلُوا۟ وَٱشْرَبُوا۟ هَنِيٓـًٔۢا بِمَآ أَسْلَفْتُمْ فِى ٱلْأَيَّامِ ٱلْخَالِيَةِ
69:24
کھاؤ اور پیئو ان کاموں کے بدلے میں جو تم نے گزشتہ دنوں میں آگے بھیجے تھے - Ahmed Ali (Urdu)
69:25
وَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَـٰبَهُۥ بِشِمَالِهِۦ فَيَقُولُ يَـٰلَيْتَنِى لَمْ أُوتَ كِتَـٰبِيَهْ
69:25
اور جس کا اعمال نامہ اس کے بائیں ہاتھ میں دیا گیا تو کہے گا اے کاش میرا اعمال نامہ نہ ملتا - Ahmed Ali (Urdu)
69:26
وَلَمْ أَدْرِ مَا حِسَابِيَهْ
69:26
اور میں نہ جانتا کہ میرا حساب کیا ہے - Ahmed Ali (Urdu)
69:27
يَـٰلَيْتَهَا كَانَتِ ٱلْقَاضِيَةَ
69:27
کاش وہ (موت) خاتمہ کرنے والی ہوتی - Ahmed Ali (Urdu)
69:28
مَآ أَغْنَىٰ عَنِّى مَالِيَهْ ۜ
69:28
میرا مال میرے کچھ کام نہ آیا - Ahmed Ali (Urdu)
69:29
هَلَكَ عَنِّى سُلْطَـٰنِيَهْ
69:29
مجھ سے میری حکومت بھی جاتی رہی - Ahmed Ali (Urdu)
69:30
خُذُوهُ فَغُلُّوهُ
69:30
اسے پکڑو اسے طوق پہنا دو - Ahmed Ali (Urdu)
69:31
ثُمَّ ٱلْجَحِيمَ صَلُّوهُ
69:31
پھر اسے دوزخ میں ڈال دو - Ahmed Ali (Urdu)
69:32
ثُمَّ فِى سِلْسِلَةٍ ذَرْعُهَا سَبْعُونَ ذِرَاعًا فَٱسْلُكُوهُ
69:32
پھر ایک زنجیر میں جس کا طول ستر گز ہے اسے جکڑ دو - Ahmed Ali (Urdu)
69:33
إِنَّهُۥ كَانَ لَا يُؤْمِنُ بِٱللَّهِ ٱلْعَظِيمِ
69:33
بے شک وہ الله پر یقین نہیں رکھتا تھا جو عظمت والا ہے - Ahmed Ali (Urdu)
69:34
وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ ٱلْمِسْكِينِ
69:34
اور نہ وہ مسکین کے کھانا کھلانے کی رغبت دیتا تھا - Ahmed Ali (Urdu)
69:35
فَلَيْسَ لَهُ ٱلْيَوْمَ هَـٰهُنَا حَمِيمٌ
69:35
سو آج اس کا یہاں کوئی دوست نہیں - Ahmed Ali (Urdu)
69:36
وَلَا طَعَامٌ إِلَّا مِنْ غِسْلِينٍ
69:36
اور نہ کھانا ہے مگر زخموں کا دھون - Ahmed Ali (Urdu)
69:37
لَّا يَأْكُلُهُۥٓ إِلَّا ٱلْخَـٰطِـُٔونَ
69:37
اسے سوائے گناہگاروں کے کوئی نہیں کھائے گا - Ahmed Ali (Urdu)
69:38
فَلَآ أُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُونَ
69:38
سو میں ان چیزوں کی قسم کھاتا ہوں جو تم دیکھتے ہو - Ahmed Ali (Urdu)
69:39
وَمَا لَا تُبْصِرُونَ
69:39
اوران کی جو تم نہیں دیکھتے - Ahmed Ali (Urdu)
69:40
إِنَّهُۥ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ
69:40
کہ بے شک یہ (قرآن) رسول کریم کی زبان سے نکلا ہے - Ahmed Ali (Urdu)
69:41
وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ ۚ قَلِيلًا مَّا تُؤْمِنُونَ
69:41
اور وہ کسی شاعر کا قول نہیں (مگر) تم بہت ہی کم یقین کرتے ہو - Ahmed Ali (Urdu)
69:42
وَلَا بِقَوْلِ كَاهِنٍ ۚ قَلِيلًا مَّا تَذَكَّرُونَ
69:42
اور نہ ہی کسی جادوگر کا قول ہے تم بہت ہی کم غور کرتے ہو - Ahmed Ali (Urdu)
69:43
تَنزِيلٌ مِّن رَّبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
69:43
وہ پرودگار عالم کا نازل کیا ہوا ہے - Ahmed Ali (Urdu)
69:44
وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ ٱلْأَقَاوِيلِ
69:44
اور اگر وہ کوئی بناوٹی بات ہمارے ذمہ لگاتا - Ahmed Ali (Urdu)
69:45
لَأَخَذْنَا مِنْهُ بِٱلْيَمِينِ
69:45
تو ہم اس کا داہنا ہاتھ پکڑ لیتے - Ahmed Ali (Urdu)
69:46
ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ ٱلْوَتِينَ
69:46
پھر ہم اس کی رگِ گردن کاٹ ڈالتے - Ahmed Ali (Urdu)
69:47
فَمَا مِنكُم مِّنْ أَحَدٍ عَنْهُ حَـٰجِزِينَ
69:47
پھر تم میں سے کوئی بھی اس سے روکنے والا نہ ہوتا - Ahmed Ali (Urdu)
69:48
وَإِنَّهُۥ لَتَذْكِرَةٌ لِّلْمُتَّقِينَ
69:48
اور بے شک وہ تو پرہیزگاروں کے لیے ایک نصیحت ہے - Ahmed Ali (Urdu)
69:49
وَإِنَّا لَنَعْلَمُ أَنَّ مِنكُم مُّكَذِّبِينَ
69:49
اور بے شک ہم جانتے ہیں کہ بعض تم میں سے جھٹلانے والے ہیں - Ahmed Ali (Urdu)
69:50
وَإِنَّهُۥ لَحَسْرَةٌ عَلَى ٱلْكَـٰفِرِينَ
69:50
اور بے شک وہ کفار پر باعث حسرت ہے - Ahmed Ali (Urdu)
69:51
وَإِنَّهُۥ لَحَقُّ ٱلْيَقِينِ
69:51
اور بے شک وہ یقین کرنے کے قابل ہے - Ahmed Ali (Urdu)
69:52
فَسَبِّحْ بِٱسْمِ رَبِّكَ ٱلْعَظِيمِ
69:52
پس اپنے رب کے نام کی تسبیح کر جو بڑا عظمت والا ہے - Ahmed Ali (Urdu)