Selected

Original Text
Syed Zeeshan Haider Jawadi

Available Translations

69 Al-Ĥāqqah ٱلْحَاقَّة

< Previous   52 Āyah   The Reality      Next >  

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
In the name of Allah, Most Gracious, Most Merciful.

69:1 ٱلْحَآقَّةُ
69:1 یقینا پیش آنے والی قیامت - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

69:2 مَا ٱلْحَآقَّةُ
69:2 اور کیسی پیش آنے والی - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

69:3 وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلْحَآقَّةُ
69:3 اور تم کیا جانو کہ یہ یقینا پیش آنے والی شے کیا ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

69:4 كَذَّبَتْ ثَمُودُ وَعَادٌۢ بِٱلْقَارِعَةِ
69:4 قوم ثمود و عاد نے اس کھڑ کھڑانے والی کا انکار کیا تھا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

69:5 فَأَمَّا ثَمُودُ فَأُهْلِكُوا۟ بِٱلطَّاغِيَةِ
69:5 تو ثمود ایک چنگھاڑ کے ذریعہ ہلاک کردیئے گئے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

69:6 وَأَمَّا عَادٌ فَأُهْلِكُوا۟ بِرِيحٍ صَرْصَرٍ عَاتِيَةٍ
69:6 اور عاد کو انتہائی تیز و تند آندھی سے برباد کردیا گیا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

69:7 سَخَّرَهَا عَلَيْهِمْ سَبْعَ لَيَالٍ وَثَمَـٰنِيَةَ أَيَّامٍ حُسُومًا فَتَرَى ٱلْقَوْمَ فِيهَا صَرْعَىٰ كَأَنَّهُمْ أَعْجَازُ نَخْلٍ خَاوِيَةٍ
69:7 جسے ان کے اوپر سات رات اور آٹھ دن کے لئے مسلسل مسخّرکردیا گیا تو تم دیکھتے ہو کہ قوم بالکل مفِدہ پڑی ہوئی ہے جیسے کھوکھلے کھجور کے درخت کے تنے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

69:8 فَهَلْ تَرَىٰ لَهُم مِّنۢ بَاقِيَةٍ
69:8 تو کیا تم ان کا کوئی باقی رہنے والا حصہّ دیکھ رہے ہو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

69:9 وَجَآءَ فِرْعَوْنُ وَمَن قَبْلَهُۥ وَٱلْمُؤْتَفِكَـٰتُ بِٱلْخَاطِئَةِ
69:9 اور فرعون اور اس سے پہلے اور الٹی بستیوں والے سب نے غلطیوں کا ارتکاب کیا ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

69:10 فَعَصَوْا۟ رَسُولَ رَبِّهِمْ فَأَخَذَهُمْ أَخْذَةً رَّابِيَةً
69:10 کہ پروردگار کے نمائندہ کی نافرمانی کی تو پروردگار نے انہیں بڑی سختی سے پکڑ لیا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

69:11 إِنَّا لَمَّا طَغَا ٱلْمَآءُ حَمَلْنَـٰكُمْ فِى ٱلْجَارِيَةِ
69:11 ہم نے تم کو اس وقت کشتی میں اٹھالیا تھا جب پانی سر سے چڑھ رہا تھا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

69:12 لِنَجْعَلَهَا لَكُمْ تَذْكِرَةً وَتَعِيَهَآ أُذُنٌ وَٰعِيَةٌ
69:12 تاکہ اسے تمہارے لئے نصیحت بنائیں اور محفوظ رکھنے والے کان سن لیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

69:13 فَإِذَا نُفِخَ فِى ٱلصُّورِ نَفْخَةٌ وَٰحِدَةٌ
69:13 پھر جب صور میں پہلی مرتبہ پھونکا جائے گا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

69:14 وَحُمِلَتِ ٱلْأَرْضُ وَٱلْجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَٰحِدَةً
69:14 اور زمین اور پہاڑوں کو اکھاڑ کر ٹکرا کر ریزہ ریزہ کردیا جائے گا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

69:15 فَيَوْمَئِذٍ وَقَعَتِ ٱلْوَاقِعَةُ
69:15 تو اس دن قیامت واقع ہوجائے گی - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

69:16 وَٱنشَقَّتِ ٱلسَّمَآءُ فَهِىَ يَوْمَئِذٍ وَاهِيَةٌ
69:16 اور آسمان شق ہوکر بالکل پھس پھسے ہوجائیں گے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

69:17 وَٱلْمَلَكُ عَلَىٰٓ أَرْجَآئِهَا ۚ وَيَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ يَوْمَئِذٍ ثَمَـٰنِيَةٌ
69:17 اور فرشتے اس کے اطراف پر ہوں گے اور عرش الہٰی کو اس دن آٹھ فرشتے اٹھائے ہوں گے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

69:18 يَوْمَئِذٍ تُعْرَضُونَ لَا تَخْفَىٰ مِنكُمْ خَافِيَةٌ
69:18 اس دن تم کو منظر عام پر لایا جائے گا اور تمہاری کوئی بات پوشیدہ نہ رہے گی - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

69:19 فَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَـٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦ فَيَقُولُ هَآؤُمُ ٱقْرَءُوا۟ كِتَـٰبِيَهْ
69:19 پھر جس کو نامئہ اعمال داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا وہ سب سے کہے گا کہ ذرا میرا نامئہ اعمال تو پڑھو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

69:20 إِنِّى ظَنَنتُ أَنِّى مُلَـٰقٍ حِسَابِيَهْ
69:20 مجھے پہلے ہی معلوم تھا کہ میرا حساب مجھے ملنے والا ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

69:21 فَهُوَ فِى عِيشَةٍ رَّاضِيَةٍ
69:21 پھر وہ پسندیدہ زندگی میں ہوگا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

69:22 فِى جَنَّةٍ عَالِيَةٍ
69:22 بلند ترین باغات میں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

69:23 قُطُوفُهَا دَانِيَةٌ
69:23 اس کے میوے قریب قریب ہوں گے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

69:24 كُلُوا۟ وَٱشْرَبُوا۟ هَنِيٓـًٔۢا بِمَآ أَسْلَفْتُمْ فِى ٱلْأَيَّامِ ٱلْخَالِيَةِ
69:24 اب آرام سے کھاؤ پیو کہ تم نے گزشتہ دنوں میں ان نعمتوں کا انتظام کیا ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

69:25 وَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَـٰبَهُۥ بِشِمَالِهِۦ فَيَقُولُ يَـٰلَيْتَنِى لَمْ أُوتَ كِتَـٰبِيَهْ
69:25 لیکن جس کو نامئہ اعمال بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا وہ کہے گا اے کاش یہ نامہ اعمال مجھے نہ دیا جاتا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

69:26 وَلَمْ أَدْرِ مَا حِسَابِيَهْ
69:26 اور مجھے اپنا حساب نہ معلوم ہوتا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

69:27 يَـٰلَيْتَهَا كَانَتِ ٱلْقَاضِيَةَ
69:27 اے کاش اس موت ہی نے میرا فیصلہ کردیا ہوتا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

69:28 مَآ أَغْنَىٰ عَنِّى مَالِيَهْ ۜ
69:28 میرا مال بھی میرے کام نہ آیا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

69:29 هَلَكَ عَنِّى سُلْطَـٰنِيَهْ
69:29 اور میری حکومت بھی برباد ہوگئی - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

69:30 خُذُوهُ فَغُلُّوهُ
69:30 اب اسے پکڑو اور گرفتار کرلو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

69:31 ثُمَّ ٱلْجَحِيمَ صَلُّوهُ
69:31 پھر اسے جہنم ّمیں جھونک دو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

69:32 ثُمَّ فِى سِلْسِلَةٍ ذَرْعُهَا سَبْعُونَ ذِرَاعًا فَٱسْلُكُوهُ
69:32 پھر ایک ستر گز کی رسی میں اسے جکڑ لو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

69:33 إِنَّهُۥ كَانَ لَا يُؤْمِنُ بِٱللَّهِ ٱلْعَظِيمِ
69:33 یہ خدائے عظیم پر ایمان نہیں رکھتا تھا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

69:34 وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ ٱلْمِسْكِينِ
69:34 اور لوگوں کو مسکینوں کو کھلانے پر آمادہ نہیں کرتا تھا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

69:35 فَلَيْسَ لَهُ ٱلْيَوْمَ هَـٰهُنَا حَمِيمٌ
69:35 تو آج اس کا یہاں کوئی غمخوار نہیں ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

69:36 وَلَا طَعَامٌ إِلَّا مِنْ غِسْلِينٍ
69:36 اور نہ پیپ کے علاوہ کوئی غذا ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

69:37 لَّا يَأْكُلُهُۥٓ إِلَّا ٱلْخَـٰطِـُٔونَ
69:37 جسے گنہگاروں کے علاوہ کوئی نہیں کھاسکتا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

69:38 فَلَآ أُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُونَ
69:38 میں اس کی بھی قسم کھاتا ہوں جسے تم دیکھ رہے ہو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

69:39 وَمَا لَا تُبْصِرُونَ
69:39 اور اس کی بھی جس کو نہیں دیکھ رہے ہو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

69:40 إِنَّهُۥ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ
69:40 کہ یہ ایک محترم فرشتے کا بیان ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

69:41 وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ ۚ قَلِيلًا مَّا تُؤْمِنُونَ
69:41 اور یہ کسی شاعر کا قول نہیں ہے ہاں تم بہت کم ایمان لاتے ہو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

69:42 وَلَا بِقَوْلِ كَاهِنٍ ۚ قَلِيلًا مَّا تَذَكَّرُونَ
69:42 اور یہ کسی کاہن کا کلام نہیںہے جس پر تم بہت کم غور کرتے ہو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

69:43 تَنزِيلٌ مِّن رَّبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
69:43 یہ رب العالمین کا نازل کردہ ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

69:44 وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ ٱلْأَقَاوِيلِ
69:44 اور اگر یہ پیغمبر ہماری طرف سے کوئی بات گڑھ لیتا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

69:45 لَأَخَذْنَا مِنْهُ بِٱلْيَمِينِ
69:45 تو ہم اس کے ہاتھ کو پکڑ لیتے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

69:46 ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ ٱلْوَتِينَ
69:46 اور پھر اس کی گردن اڑادیتے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

69:47 فَمَا مِنكُم مِّنْ أَحَدٍ عَنْهُ حَـٰجِزِينَ
69:47 پھر تم میں سے کوئی مجھے روکنے والا نہ ہوتا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

69:48 وَإِنَّهُۥ لَتَذْكِرَةٌ لِّلْمُتَّقِينَ
69:48 اور یہ قرآن صاحبانِ تقویٰ کے لئے نصیحت ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

69:49 وَإِنَّا لَنَعْلَمُ أَنَّ مِنكُم مُّكَذِّبِينَ
69:49 اور ہم جانتے ہیں کہ تم میں سے جھٹلانے والے بھی ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

69:50 وَإِنَّهُۥ لَحَسْرَةٌ عَلَى ٱلْكَـٰفِرِينَ
69:50 اور یہ کافرین کے لئے باعث هحسرت ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

69:51 وَإِنَّهُۥ لَحَقُّ ٱلْيَقِينِ
69:51 اور یہ بالکل یقینی چیز ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

69:52 فَسَبِّحْ بِٱسْمِ رَبِّكَ ٱلْعَظِيمِ
69:52 لہذا آپ اپنے عظیم پروردگار کے نام کی تسبیح کریں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)