Selected
Original Text
Ahmed Ali
Abdullah Yusuf Ali
Abdul Majid Daryabadi
Abul Ala Maududi
Ahmed Ali
Ahmed Raza Khan
A. J. Arberry
Ali Quli Qarai
Hasan al-Fatih Qaribullah and Ahmad Darwish
Mohammad Habib Shakir
Mohammed Marmaduke William Pickthall
Muhammad Sarwar
Muhammad Taqi-ud-Din al-Hilali and Muhammad Muhsin Khan
Safi-ur-Rahman al-Mubarakpuri
Saheeh International
Talal Itani
Transliteration
Wahiduddin Khan
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
In the name of Allah, Most Gracious, Most Merciful.
75:1
لَآ أُقْسِمُ بِيَوْمِ ٱلْقِيَـٰمَةِ
75:1
قیامت کے دن کی قسم ہے - Ahmed Ali (Urdu)
75:2
وَلَآ أُقْسِمُ بِٱلنَّفْسِ ٱللَّوَّامَةِ
75:2
اور پشیمان ہونے والے شخص کی قسم ہے - Ahmed Ali (Urdu)
75:3
أَيَحْسَبُ ٱلْإِنسَـٰنُ أَلَّن نَّجْمَعَ عِظَامَهُۥ
75:3
کیا انسان سمجھتا ہے کہ ہم اس کی ہڈیاں جمع نہ کریں گے - Ahmed Ali (Urdu)
75:4
بَلَىٰ قَـٰدِرِينَ عَلَىٰٓ أَن نُّسَوِّىَ بَنَانَهُۥ
75:4
ہاں ہم تو اس پر قادر ہیں کہ اس کی پور پور درست کر دیں - Ahmed Ali (Urdu)
75:5
بَلْ يُرِيدُ ٱلْإِنسَـٰنُ لِيَفْجُرَ أَمَامَهُۥ
75:5
بلکہ انسان تو چاہتا ہے کہ آئندہ بھی نافرمانی کرتا رہے - Ahmed Ali (Urdu)
75:6
يَسْـَٔلُ أَيَّانَ يَوْمُ ٱلْقِيَـٰمَةِ
75:6
پوچھتا ہےکہ قیامت کا دن کب ہو گا - Ahmed Ali (Urdu)
75:7
فَإِذَا بَرِقَ ٱلْبَصَرُ
75:7
پس جب آنکھیں چندھیا جائیں گی - Ahmed Ali (Urdu)
75:8
وَخَسَفَ ٱلْقَمَرُ
75:8
اور چاند بے نور ہو جائے گا - Ahmed Ali (Urdu)
75:9
وَجُمِعَ ٱلشَّمْسُ وَٱلْقَمَرُ
75:9
اور سورج اور چاند اکھٹے کیے جائیں گے - Ahmed Ali (Urdu)
75:10
يَقُولُ ٱلْإِنسَـٰنُ يَوْمَئِذٍ أَيْنَ ٱلْمَفَرُّ
75:10
اس دن انسان کہے گا کہ بھاگنے کی جگہ کہاں ہے - Ahmed Ali (Urdu)
75:11
كَلَّا لَا وَزَرَ
75:11
ہر گز نہیں کہیں پناہ نہیں - Ahmed Ali (Urdu)
75:12
إِلَىٰ رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ ٱلْمُسْتَقَرُّ
75:12
اس دن آپ کے رب ہی کی طرف ٹھکانہ ہے - Ahmed Ali (Urdu)
75:13
يُنَبَّؤُا۟ ٱلْإِنسَـٰنُ يَوْمَئِذٍۭ بِمَا قَدَّمَ وَأَخَّرَ
75:13
اس دن انسان کو بتا دیا جائے گا کہ وہ کیا لایا اور کیا چھوڑ آیا - Ahmed Ali (Urdu)
75:14
بَلِ ٱلْإِنسَـٰنُ عَلَىٰ نَفْسِهِۦ بَصِيرَةٌ
75:14
بلکہ انسان اپنے اوپر خود شاہد ہے - Ahmed Ali (Urdu)
75:15
وَلَوْ أَلْقَىٰ مَعَاذِيرَهُۥ
75:15
گو وہ کتنے ہی بہانے پیش کرے - Ahmed Ali (Urdu)
75:16
لَا تُحَرِّكْ بِهِۦ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهِۦٓ
75:16
آپ (وحی ختم ہونے سے پہلے) قرآن پراپنی زبان نہ ہلایا کیجیئے تاکہ آپ اسے جلدی جلدی لیں - Ahmed Ali (Urdu)
75:17
إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُۥ وَقُرْءَانَهُۥ
75:17
بے شک اس کا جمع کرنا اور پڑھا دینا ہمارے ذمہ ہے - Ahmed Ali (Urdu)
75:18
فَإِذَا قَرَأْنَـٰهُ فَٱتَّبِعْ قُرْءَانَهُۥ
75:18
پھر جب ہم ا سکی قرأت کر چکیں تو اس کی قرأت کا اتباع کیجیئے - Ahmed Ali (Urdu)
75:19
ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا بَيَانَهُۥ
75:19
پھر بے شک اس کا کھول کر بیان کرنا ہمارے ذمہ ہے - Ahmed Ali (Urdu)
75:20
كَلَّا بَلْ تُحِبُّونَ ٱلْعَاجِلَةَ
75:20
ہر گز نہیں بلکہ تم تو دنیا کو چاہتے ہو - Ahmed Ali (Urdu)
75:21
وَتَذَرُونَ ٱلْـَٔاخِرَةَ
75:21
اور آخرت کو چھوڑتے ہو - Ahmed Ali (Urdu)
75:22
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَّاضِرَةٌ
75:22
کئی چہرے اس دن تر و تازہ ہو ں گے - Ahmed Ali (Urdu)
75:23
إِلَىٰ رَبِّهَا نَاظِرَةٌ
75:23
اپنے رب کی طرف دیکھتے ہوں گے - Ahmed Ali (Urdu)
75:24
وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍۭ بَاسِرَةٌ
75:24
اور کتنے چہرے اس دن اداس ہو ں گے - Ahmed Ali (Urdu)
75:25
تَظُنُّ أَن يُفْعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌ
75:25
خیال کر رہے ہوں گے کہ ان کے ساتھ کمر توڑ دینے والی سختی کی جائے گی - Ahmed Ali (Urdu)
75:26
كَلَّآ إِذَا بَلَغَتِ ٱلتَّرَاقِىَ
75:26
نہیں نہیں جب کہ جان گلے تک پہنچ جائے گی - Ahmed Ali (Urdu)
75:27
وَقِيلَ مَنْ ۜ رَاقٍ
75:27
اورلوگ کہیں گے کوئی جھاڑنے والا ہے - Ahmed Ali (Urdu)
75:28
وَظَنَّ أَنَّهُ ٱلْفِرَاقُ
75:28
اور وہ خیال کرے گا کہ یہ وقت جدائی کا ہے - Ahmed Ali (Urdu)
75:29
وَٱلْتَفَّتِ ٱلسَّاقُ بِٱلسَّاقِ
75:29
اور ایک پنڈلی دوسری پنڈلی سے لپٹ جائے گی - Ahmed Ali (Urdu)
75:30
إِلَىٰ رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ ٱلْمَسَاقُ
75:30
تیرے رب کی طرف اس دن چلنا ہوگا - Ahmed Ali (Urdu)
75:31
فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلَّىٰ
75:31
پھر نہ تو اس نے تصدیق کی اور نہ نماز پڑھی - Ahmed Ali (Urdu)
75:32
وَلَـٰكِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ
75:32
بلکہ جھٹلایا اورمنہ موڑا - Ahmed Ali (Urdu)
75:33
ثُمَّ ذَهَبَ إِلَىٰٓ أَهْلِهِۦ يَتَمَطَّىٰٓ
75:33
پھر اپنے گھر والوں کی طرف اکڑتا ہوا چلا گیا - Ahmed Ali (Urdu)
75:34
أَوْلَىٰ لَكَ فَأَوْلَىٰ
75:34
(اے انسان) تیرے لیے افسوس پرافسوس ہے - Ahmed Ali (Urdu)
75:35
ثُمَّ أَوْلَىٰ لَكَ فَأَوْلَىٰٓ
75:35
پھر تیرے لیے افسوس پر افسوس ہے - Ahmed Ali (Urdu)
75:36
أَيَحْسَبُ ٱلْإِنسَـٰنُ أَن يُتْرَكَ سُدًى
75:36
کیاانسان یہ سمجھ رہا ہے کہ وہ یونہی چھوڑ دیا جائے گا - Ahmed Ali (Urdu)
75:37
أَلَمْ يَكُ نُطْفَةً مِّن مَّنِىٍّ يُمْنَىٰ
75:37
کیا وہ ٹپکتی منی کی ایک بوند نہ تھا - Ahmed Ali (Urdu)
75:38
ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوَّىٰ
75:38
پھر وہ لوتھڑا بنا پھر الله نے اسے بنا کر ٹھیک کیا - Ahmed Ali (Urdu)
75:39
فَجَعَلَ مِنْهُ ٱلزَّوْجَيْنِ ٱلذَّكَرَ وَٱلْأُنثَىٰٓ
75:39
پھر اس نے مرد و عورت کا جوڑا بنایا - Ahmed Ali (Urdu)
75:40
أَلَيْسَ ذَٰلِكَ بِقَـٰدِرٍ عَلَىٰٓ أَن يُحْـِۧىَ ٱلْمَوْتَىٰ
75:40
پھر کیا وہ الله مردے زندہ کردینے پر قادر نہیں - Ahmed Ali (Urdu)