Selected
Original Text
Syed Zeeshan Haider Jawadi
Abdullah Yusuf Ali
Abdul Majid Daryabadi
Abul Ala Maududi
Ahmed Ali
Ahmed Raza Khan
A. J. Arberry
Ali Quli Qarai
Hasan al-Fatih Qaribullah and Ahmad Darwish
Mohammad Habib Shakir
Mohammed Marmaduke William Pickthall
Muhammad Sarwar
Muhammad Taqi-ud-Din al-Hilali and Muhammad Muhsin Khan
Safi-ur-Rahman al-Mubarakpuri
Saheeh International
Talal Itani
Transliteration
Wahiduddin Khan
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
In the name of Allah, Most Gracious, Most Merciful.
74:1
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلْمُدَّثِّرُ
74:1
اے میرے کپڑا اوڑھنے والے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:2
قُمْ فَأَنذِرْ
74:2
اٹھو اور لوگوں کو ڈراؤ - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:3
وَرَبَّكَ فَكَبِّرْ
74:3
اور اپنے رب کی بزرگی کا اعلان کرو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:4
وَثِيَابَكَ فَطَهِّرْ
74:4
اور اپنے لباس کو پاکیزہ رکھو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:5
وَٱلرُّجْزَ فَٱهْجُرْ
74:5
اور برائیوں سے پرہیز کرو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:6
وَلَا تَمْنُن تَسْتَكْثِرُ
74:6
اور اس طرح احسان نہ کرو کہ زیادہ کے طلب گار بن جاؤ - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:7
وَلِرَبِّكَ فَٱصْبِرْ
74:7
اور اپنے رب کی خاطر صبر کرو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:8
فَإِذَا نُقِرَ فِى ٱلنَّاقُورِ
74:8
پھر جب صور پھونکا جائے گا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:9
فَذَٰلِكَ يَوْمَئِذٍ يَوْمٌ عَسِيرٌ
74:9
تو وہ دن انتہائی مشکل دن ہوگا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:10
عَلَى ٱلْكَـٰفِرِينَ غَيْرُ يَسِيرٍ
74:10
کافروں کے واسطے تو ہر گز آسان نہ ہوگا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:11
ذَرْنِى وَمَنْ خَلَقْتُ وَحِيدًا
74:11
اب مجھے اور اس شخص کو چھوڑ دو جس کو میں نے اکیلا پیدا کیا ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:12
وَجَعَلْتُ لَهُۥ مَالًا مَّمْدُودًا
74:12
اور اس کے لئے کثیر مال قرار دیا ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:13
وَبَنِينَ شُهُودًا
74:13
اور نگاہ کے سامنے رہنے والے بیٹے قرار دیئے ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:14
وَمَهَّدتُّ لَهُۥ تَمْهِيدًا
74:14
اور ہر طرح کے سامان میں وسعت دے دی ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:15
ثُمَّ يَطْمَعُ أَنْ أَزِيدَ
74:15
اور پھر بھی چاہتا ہے کہ اور اضافہ کردوں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:16
كَلَّآ ۖ إِنَّهُۥ كَانَ لِـَٔايَـٰتِنَا عَنِيدًا
74:16
ہرگز نہیں یہ ہماری نشانیوں کا سخت دشمن تھا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:17
سَأُرْهِقُهُۥ صَعُودًا
74:17
تو ہم عنقریب اسے سخت عذاب میں گرفتار کریں گے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:18
إِنَّهُۥ فَكَّرَ وَقَدَّرَ
74:18
اس نے فکر کی اور اندازہ لگایا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:19
فَقُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَ
74:19
تو اسی میں مارا گیا کہ کیسا اندازہ لگایا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:20
ثُمَّ قُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَ
74:20
پھر اسی میں اور تباہ ہوگیا کہ کیسا اندازہ لگایا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:21
ثُمَّ نَظَرَ
74:21
پھر غور کیا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:22
ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَ
74:22
پھر تیوری چڑھا کر منہ بسور لیا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:23
ثُمَّ أَدْبَرَ وَٱسْتَكْبَرَ
74:23
پھر منہ پھیر کر چلا گیا اور اکڑ گیا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:24
فَقَالَ إِنْ هَـٰذَآ إِلَّا سِحْرٌ يُؤْثَرُ
74:24
اور آخر میں کہنے لگا کہ یہ تو ایک جادو ہے جو پرانے زمانے سے چلا آرہا ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:25
إِنْ هَـٰذَآ إِلَّا قَوْلُ ٱلْبَشَرِ
74:25
یہ تو صرف انسان کا کلام ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:26
سَأُصْلِيهِ سَقَرَ
74:26
ہم عنقریب اسے جہنمّ واصل کردیں گے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:27
وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا سَقَرُ
74:27
اور تم کیا جانو کہ جہنمّ کیا ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:28
لَا تُبْقِى وَلَا تَذَرُ
74:28
وہ کسی کو چھوڑنے والا اور باقی رکھنے والا نہیںہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:29
لَوَّاحَةٌ لِّلْبَشَرِ
74:29
بدن کو جلا کر سیاہ کردینے والا ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:30
عَلَيْهَا تِسْعَةَ عَشَرَ
74:30
اس پر انیس فرشتے معین ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:31
وَمَا جَعَلْنَآ أَصْحَـٰبَ ٱلنَّارِ إِلَّا مَلَـٰٓئِكَةً ۙ وَمَا جَعَلْنَا عِدَّتَهُمْ إِلَّا فِتْنَةً لِّلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لِيَسْتَيْقِنَ ٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْكِتَـٰبَ وَيَزْدَادَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ إِيمَـٰنًا ۙ وَلَا يَرْتَابَ ٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْكِتَـٰبَ وَٱلْمُؤْمِنُونَ ۙ وَلِيَقُولَ ٱلَّذِينَ فِى قُلُوبِهِم مَّرَضٌ وَٱلْكَـٰفِرُونَ مَاذَآ أَرَادَ ٱللَّهُ بِهَـٰذَا مَثَلًا ۚ كَذَٰلِكَ يُضِلُّ ٱللَّهُ مَن يَشَآءُ وَيَهْدِى مَن يَشَآءُ ۚ وَمَا يَعْلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلَّا هُوَ ۚ وَمَا هِىَ إِلَّا ذِكْرَىٰ لِلْبَشَرِ
74:31
اور ہم نے جہنمّ کا نگہبان صرف فرشتوں کو قرار دیا ہے اور ان کی تعداد کو کفار کی آزمائش کا ذریعہ بنادیا ہے کہ اہل کتاب کو یقین حاصل ہوجائے اور ایمان والوں کے ایمان میں اضافہ ہوجائے اور اہل کتاب یا صاحبانِ ایمان اس کے بارے میں کسی طرح کا شک نہ کریں اور جن کے دلوں میں مرض ہے اور کفار یہ کہنے لگیں کہ آخر اس مثال کا مقصد کیا ہے اللہ اسی طرح جس کو چاہتا ہے گمراہی میں چھوڑ دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ہدایت دے دیتا ہے اور اس کے لشکروں کو اس کے علاوہ کوئی نہیں جانتا ہے یہ تو صرف لوگوں کی نصیحت کا ایک ذریعہ ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:32
كَلَّا وَٱلْقَمَرِ
74:32
ہوشیار ہمیں چاند کی قسم - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:33
وَٱلَّيْلِ إِذْ أَدْبَرَ
74:33
اور جاتی ہوئی رات کی قسم - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:34
وَٱلصُّبْحِ إِذَآ أَسْفَرَ
74:34
اور روشن صبح کی قسم - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:35
إِنَّهَا لَإِحْدَى ٱلْكُبَرِ
74:35
یہ جہنمّ بڑی چیزوں میں سے ایک چیز ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:36
نَذِيرًا لِّلْبَشَرِ
74:36
لوگوں کے ڈرانے کا ذریعہ - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:37
لِمَن شَآءَ مِنكُمْ أَن يَتَقَدَّمَ أَوْ يَتَأَخَّرَ
74:37
ان کے لئے جو آگے پیچھے ہٹنا چاہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:38
كُلُّ نَفْسٍۭ بِمَا كَسَبَتْ رَهِينَةٌ
74:38
ہر نفس اپنے اعمال میں گرفتار ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:39
إِلَّآ أَصْحَـٰبَ ٱلْيَمِينِ
74:39
علاوہ اصحاب یمین کے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:40
فِى جَنَّـٰتٍ يَتَسَآءَلُونَ
74:40
وہ جنتوں میں رہ کر آپس میں سوال کررہے ہوں گے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:41
عَنِ ٱلْمُجْرِمِينَ
74:41
مجرمین کے بارے میں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:42
مَا سَلَكَكُمْ فِى سَقَرَ
74:42
آخر تمہیں کس چیز نے جہنمّ میں پہنچادیا ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:43
قَالُوا۟ لَمْ نَكُ مِنَ ٱلْمُصَلِّينَ
74:43
وہ کہیں گے کہ ہم نماز گزار نہیں تھے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:44
وَلَمْ نَكُ نُطْعِمُ ٱلْمِسْكِينَ
74:44
اور مسکین کو کھانا نہیں کھلایا کرتے تھے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:45
وَكُنَّا نَخُوضُ مَعَ ٱلْخَآئِضِينَ
74:45
لوگوں کے بفِے کاموں میں شامل ہوجایا کرتے تھے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:46
وَكُنَّا نُكَذِّبُ بِيَوْمِ ٱلدِّينِ
74:46
اور روزِ قیامت کی تکذیب کیا کرتے تھے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:47
حَتَّىٰٓ أَتَىٰنَا ٱلْيَقِينُ
74:47
یہاں تک کہ ہمیں موت آگئی - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:48
فَمَا تَنفَعُهُمْ شَفَـٰعَةُ ٱلشَّـٰفِعِينَ
74:48
تو انہیں سفارش کرنے والوں کی سفارش بھی کوئی فائدہ نہ پہنچائے گی - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:49
فَمَا لَهُمْ عَنِ ٱلتَّذْكِرَةِ مُعْرِضِينَ
74:49
آخر انہیں کیا ہوگیا ہے کہ یہ نصیحت سے منہ موڑے ہوئے ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:50
كَأَنَّهُمْ حُمُرٌ مُّسْتَنفِرَةٌ
74:50
گویا بھڑکے ہوئے گدھے ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:51
فَرَّتْ مِن قَسْوَرَةٍۭ
74:51
جو شیر سے بھاگ رہے ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:52
بَلْ يُرِيدُ كُلُّ ٱمْرِئٍ مِّنْهُمْ أَن يُؤْتَىٰ صُحُفًا مُّنَشَّرَةً
74:52
حقیقتا ان میں ہر آدمی اس بات کا خواہش مند ہے کہ اسے کِھلی ہوئی کتابیں عطا کردی جائیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:53
كَلَّا ۖ بَل لَّا يَخَافُونَ ٱلْـَٔاخِرَةَ
74:53
ہرگز نہیں ہوسکتا اصل یہ ہے کہ انہیں آخرت کا خوف ہی نہیں ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:54
كَلَّآ إِنَّهُۥ تَذْكِرَةٌ
74:54
ہاں ہاں بیشک یہ سراسر نصیحت ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:55
فَمَن شَآءَ ذَكَرَهُۥ
74:55
اب جس کا جی چاہے اسے یاد رکھے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
74:56
وَمَا يَذْكُرُونَ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُ ۚ هُوَ أَهْلُ ٱلتَّقْوَىٰ وَأَهْلُ ٱلْمَغْفِرَةِ
74:56
اور یہ اسے یاد نہ کریں گے مگر یہ کہ اللہ ہی چاہے کہ وہی ڈرانے کا اہل اور مغفرت کا مالک ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)