Selected

Original Text
Abul A'ala Maududi

Available Translations

90 Al-Balad ٱلْبَلَد

< Previous   20 Āyah   The City      Next >  

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
In the name of Allah, Most Gracious, Most Merciful.

90:1 لَآ أُقْسِمُ بِهَـٰذَا ٱلْبَلَدِ
90:1 نہیں، میں قسم کھاتا ہوں اِس شہر کی - Abul A'ala Maududi (Urdu)

90:2 وَأَنتَ حِلٌّۢ بِهَـٰذَا ٱلْبَلَدِ
90:2 اور حال یہ ہے کہ (اے نبیؐ) اِس شہر میں تم کو حلال کر لیا گیا ہے - Abul A'ala Maududi (Urdu)

90:3 وَوَالِدٍ وَمَا وَلَدَ
90:3 اور قسم کھاتا ہوں باپ کی اور اس اولاد کی جو اس سے پیدا ہوئی - Abul A'ala Maududi (Urdu)

90:4 لَقَدْ خَلَقْنَا ٱلْإِنسَـٰنَ فِى كَبَدٍ
90:4 درحقیقت ہم نے انسان کو مشقت میں پیدا کیا ہے - Abul A'ala Maududi (Urdu)

90:5 أَيَحْسَبُ أَن لَّن يَقْدِرَ عَلَيْهِ أَحَدٌ
90:5 کیا اُس نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ اُس پر کوئی قابو نہ پا سکے گا؟ - Abul A'ala Maududi (Urdu)

90:6 يَقُولُ أَهْلَكْتُ مَالًا لُّبَدًا
90:6 کہتا ہے کہ میں نے ڈھیروں مال اڑا دیا - Abul A'ala Maududi (Urdu)

90:7 أَيَحْسَبُ أَن لَّمْ يَرَهُۥٓ أَحَدٌ
90:7 کیا وہ سمجھتا ہے کہ کسی نے اُس کو نہیں دیکھا؟ - Abul A'ala Maududi (Urdu)

90:8 أَلَمْ نَجْعَل لَّهُۥ عَيْنَيْنِ
90:8 کیا ہم نے اُسے دو آنکھیں - Abul A'ala Maududi (Urdu)

90:9 وَلِسَانًا وَشَفَتَيْنِ
90:9 اور ایک زبان اور دو ہونٹ نہیں دیے؟ - Abul A'ala Maududi (Urdu)

90:10 وَهَدَيْنَـٰهُ ٱلنَّجْدَيْنِ
90:10 اور دونوں نمایاں راستے اُسے (نہیں) دکھا دیے؟ - Abul A'ala Maududi (Urdu)

90:11 فَلَا ٱقْتَحَمَ ٱلْعَقَبَةَ
90:11 مگر اس نے دشوار گزار گھاٹی سے گزرنے کی ہمت نہ کی - Abul A'ala Maududi (Urdu)

90:12 وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلْعَقَبَةُ
90:12 اور تم کیا جانو کہ کیا ہے وہ دشوار گزار گھاٹی؟ - Abul A'ala Maududi (Urdu)

90:13 فَكُّ رَقَبَةٍ
90:13 کسی گردن کو غلامی سے چھڑانا - Abul A'ala Maududi (Urdu)

90:14 أَوْ إِطْعَـٰمٌ فِى يَوْمٍ ذِى مَسْغَبَةٍ
90:14 یا فاقے کے دن - Abul A'ala Maududi (Urdu)

90:15 يَتِيمًا ذَا مَقْرَبَةٍ
90:15 کسی قریبی یتیم - Abul A'ala Maududi (Urdu)

90:16 أَوْ مِسْكِينًا ذَا مَتْرَبَةٍ
90:16 یا خاک نشین مسکین کو کھانا کھلانا - Abul A'ala Maududi (Urdu)

90:17 ثُمَّ كَانَ مِنَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَتَوَاصَوْا۟ بِٱلصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا۟ بِٱلْمَرْحَمَةِ
90:17 پھر (اس کے ساتھ یہ کہ) آدمی اُن لوگوں میں شامل ہو جو ایمان لائے اور جنہوں نے ایک دوسرے کو صبر اور (خلق خدا پر) رحم کی تلقین کی - Abul A'ala Maududi (Urdu)

90:18 أُو۟لَـٰٓئِكَ أَصْحَـٰبُ ٱلْمَيْمَنَةِ
90:18 یہ لوگ ہیں دائیں بازو والے - Abul A'ala Maududi (Urdu)

90:19 وَٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَا هُمْ أَصْحَـٰبُ ٱلْمَشْـَٔمَةِ
90:19 اور جنہوں نے ہماری آیات کو ماننے سے انکار کیا وہ بائیں بازو والے ہیں - Abul A'ala Maududi (Urdu)

90:20 عَلَيْهِمْ نَارٌ مُّؤْصَدَةٌۢ
90:20 ان پر آگ چھائی ہوئی ہوگی - Abul A'ala Maududi (Urdu)