Selected

Original Text
Abul A'ala Maududi

Available Translations

70 Al-Ma`ārij ٱلْمَعَارِج

< Previous   44 Āyah   The Ascending Stairways      Next >  

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
In the name of Allah, Most Gracious, Most Merciful.

70:1 سَأَلَ سَآئِلٌۢ بِعَذَابٍ وَاقِعٍ
70:1 مانگنے والے نے عذاب مانگا ہے، (وہ عذاب) جو ضرور واقع ہونے والا ہے - Abul A'ala Maududi (Urdu)

70:2 لِّلْكَـٰفِرِينَ لَيْسَ لَهُۥ دَافِعٌ
70:2 کافروں کے لیے ہے، کوئی اُسے دفع کرنے والا نہیں - Abul A'ala Maududi (Urdu)

70:3 مِّنَ ٱللَّهِ ذِى ٱلْمَعَارِجِ
70:3 اُس خدا کی طرف سے ہے جو عروج کے زینوں کا مالک ہے - Abul A'ala Maududi (Urdu)

70:4 تَعْرُجُ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ وَٱلرُّوحُ إِلَيْهِ فِى يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُۥ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ
70:4 ملائکہ اور روح اُس کے حضور چڑھ کر جاتے ہیں ایک ایسے دن میں جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہے - Abul A'ala Maududi (Urdu)

70:5 فَٱصْبِرْ صَبْرًا جَمِيلًا
70:5 پس اے نبیؐ، صبر کرو، شائستہ صبر - Abul A'ala Maududi (Urdu)

70:6 إِنَّهُمْ يَرَوْنَهُۥ بَعِيدًا
70:6 یہ لوگ اُسے دور سمجھتے ہیں - Abul A'ala Maududi (Urdu)

70:7 وَنَرَىٰهُ قَرِيبًا
70:7 اور ہم اسے قریب دیکھ رہے ہیں - Abul A'ala Maududi (Urdu)

70:8 يَوْمَ تَكُونُ ٱلسَّمَآءُ كَٱلْمُهْلِ
70:8 (وہ عذاب اُس روز ہوگا) جس روز آسمان پگھلی ہوئی چاندی کی طرح ہو جائے گا - Abul A'ala Maududi (Urdu)

70:9 وَتَكُونُ ٱلْجِبَالُ كَٱلْعِهْنِ
70:9 اور پہاڑ رنگ برنگ کے دھنکے ہوئے اون جیسے ہو جائیں گے - Abul A'ala Maududi (Urdu)

70:10 وَلَا يَسْـَٔلُ حَمِيمٌ حَمِيمًا
70:10 اور کوئی جگری دوست اپنے جگری دوست کو نہ پوچھے گا - Abul A'ala Maududi (Urdu)

70:11 يُبَصَّرُونَهُمْ ۚ يَوَدُّ ٱلْمُجْرِمُ لَوْ يَفْتَدِى مِنْ عَذَابِ يَوْمِئِذٍۭ بِبَنِيهِ
70:11 حالانکہ وہ ایک دوسرے کو دکھائے جائیں گے مجرم چاہے گا کہ اس دن کے عذاب سے بچنے کے لیے اپنی اولاد کو - Abul A'ala Maududi (Urdu)

70:12 وَصَـٰحِبَتِهِۦ وَأَخِيهِ
70:12 اپنی بیوی کو، اپنے بھائی کو - Abul A'ala Maududi (Urdu)

70:13 وَفَصِيلَتِهِ ٱلَّتِى تُـْٔوِيهِ
70:13 اپنے قریب ترین خاندان کو جو اسے پناہ دینے والا تھا - Abul A'ala Maududi (Urdu)

70:14 وَمَن فِى ٱلْأَرْضِ جَمِيعًا ثُمَّ يُنجِيهِ
70:14 اور روئے زمین کے سب لوگوں کو فدیہ میں دیدے اور یہ تدبیر اُسے نجات دلا دے - Abul A'ala Maududi (Urdu)

70:15 كَلَّآ ۖ إِنَّهَا لَظَىٰ
70:15 ہرگز نہیں وہ تو بھڑکتی ہوئی آگ کی لپٹ ہوگی - Abul A'ala Maududi (Urdu)

70:16 نَزَّاعَةً لِّلشَّوَىٰ
70:16 جو گوشت پوست کو چاٹ جائے گی - Abul A'ala Maududi (Urdu)

70:17 تَدْعُوا۟ مَنْ أَدْبَرَ وَتَوَلَّىٰ
70:17 پکار پکار کر اپنی طرف بلائے گی ہر اُس شخص کو جس نے حق سے منہ موڑا اور پیٹھ پھیری - Abul A'ala Maududi (Urdu)

70:18 وَجَمَعَ فَأَوْعَىٰٓ
70:18 اور مال جمع کیا اور سینت سینت کر رکھا - Abul A'ala Maududi (Urdu)

70:19 ۞ إِنَّ ٱلْإِنسَـٰنَ خُلِقَ هَلُوعًا
70:19 انسان تھڑدلا پیدا کیا گیا ہے - Abul A'ala Maududi (Urdu)

70:20 إِذَا مَسَّهُ ٱلشَّرُّ جَزُوعًا
70:20 جب اس پر مصیبت آتی ہے تو گھبرا اٹھتا ہے - Abul A'ala Maududi (Urdu)

70:21 وَإِذَا مَسَّهُ ٱلْخَيْرُ مَنُوعًا
70:21 اور جب اسے خوشحالی نصیب ہوتی ہے تو بخل کرنے لگتا ہے - Abul A'ala Maududi (Urdu)

70:22 إِلَّا ٱلْمُصَلِّينَ
70:22 مگر وہ لوگ (اِس عیب سے بچے ہوئے ہیں) جو نماز پڑھنے والے ہیں - Abul A'ala Maududi (Urdu)

70:23 ٱلَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ دَآئِمُونَ
70:23 جو اپنی نماز کی ہمیشہ پابندی کرتے ہیں - Abul A'ala Maududi (Urdu)

70:24 وَٱلَّذِينَ فِىٓ أَمْوَٰلِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُومٌ
70:24 جن کے مالوں میں، - Abul A'ala Maududi (Urdu)

70:25 لِّلسَّآئِلِ وَٱلْمَحْرُومِ
70:25 سائل اور محروم کا ایک حق مقرر ہے - Abul A'ala Maududi (Urdu)

70:26 وَٱلَّذِينَ يُصَدِّقُونَ بِيَوْمِ ٱلدِّينِ
70:26 جو روز جزا کو برحق مانتے ہیں - Abul A'ala Maududi (Urdu)

70:27 وَٱلَّذِينَ هُم مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِم مُّشْفِقُونَ
70:27 جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرتے ہیں - Abul A'ala Maududi (Urdu)

70:28 إِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَيْرُ مَأْمُونٍ
70:28 کیونکہ اُن کے رب کا عذاب ایسی چیز نہیں ہے جس سے کوئی بے خوف ہو - Abul A'ala Maududi (Urdu)

70:29 وَٱلَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَـٰفِظُونَ
70:29 جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں - Abul A'ala Maududi (Urdu)

70:30 إِلَّا عَلَىٰٓ أَزْوَٰجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَـٰنُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ
70:30 بجز اپنی بیویوں یا اپنی مملوکہ عورتوں کے جن سے محفوظ نہ رکھنے میں ان پر کوئی ملامت نہیں - Abul A'ala Maududi (Urdu)

70:31 فَمَنِ ٱبْتَغَىٰ وَرَآءَ ذَٰلِكَ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْعَادُونَ
70:31 البتہ جو اس کے علاوہ کچھ اور چاہیں وہی حد سے تجاوز کرنے والے ہیں - Abul A'ala Maududi (Urdu)

70:32 وَٱلَّذِينَ هُمْ لِأَمَـٰنَـٰتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَٰعُونَ
70:32 جو اپنی امانتوں کی حفاظت اور اپنے عہد کا پاس کرتے ہیں - Abul A'ala Maududi (Urdu)

70:33 وَٱلَّذِينَ هُم بِشَهَـٰدَٰتِهِمْ قَآئِمُونَ
70:33 جو اپنی گواہیوں میں راست بازی پر قائم رہتے ہیں - Abul A'ala Maududi (Urdu)

70:34 وَٱلَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ
70:34 اور جو اپنی نماز کی حفاظت کرتے ہیں - Abul A'ala Maududi (Urdu)

70:35 أُو۟لَـٰٓئِكَ فِى جَنَّـٰتٍ مُّكْرَمُونَ
70:35 یہ لوگ عزت کے ساتھ جنت کے باغوں میں رہیں گے - Abul A'ala Maududi (Urdu)

70:36 فَمَالِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ قِبَلَكَ مُهْطِعِينَ
70:36 پس اے نبیؐ، کیا بات ہے کہ یہ منکرین دائیں اور بائیں سے، - Abul A'ala Maududi (Urdu)

70:37 عَنِ ٱلْيَمِينِ وَعَنِ ٱلشِّمَالِ عِزِينَ
70:37 گروہ در گروہ تمہاری طرف دوڑے چلے آ رہے ہیں؟ - Abul A'ala Maududi (Urdu)

70:38 أَيَطْمَعُ كُلُّ ٱمْرِئٍ مِّنْهُمْ أَن يُدْخَلَ جَنَّةَ نَعِيمٍ
70:38 کیا اِن میں سے ہر ایک یہ لالچ رکھتا ہے کہ وہ نعمت بھری جنت میں داخل کر دیا جائے گا؟ - Abul A'ala Maududi (Urdu)

70:39 كَلَّآ ۖ إِنَّا خَلَقْنَـٰهُم مِّمَّا يَعْلَمُونَ
70:39 ہرگز نہیں ہم نے جس چیز سے اِن کو پیدا کیا ہے اُسے یہ خود جانتے ہیں - Abul A'ala Maududi (Urdu)

70:40 فَلَآ أُقْسِمُ بِرَبِّ ٱلْمَشَـٰرِقِ وَٱلْمَغَـٰرِبِ إِنَّا لَقَـٰدِرُونَ
70:40 پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں مشرقوں اور مغربوں کے مالک کی، ہم اِس پر قادر ہیں - Abul A'ala Maududi (Urdu)

70:41 عَلَىٰٓ أَن نُّبَدِّلَ خَيْرًا مِّنْهُمْ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ
70:41 کہ اِن کی جگہ اِن سے بہتر لوگ لے آئیں اور کوئی ہم سے بازی لے جانے والا نہیں ہے - Abul A'ala Maududi (Urdu)

70:42 فَذَرْهُمْ يَخُوضُوا۟ وَيَلْعَبُوا۟ حَتَّىٰ يُلَـٰقُوا۟ يَوْمَهُمُ ٱلَّذِى يُوعَدُونَ
70:42 لہٰذا اِنہیں اپنی بیہودہ باتوں اور اپنے کھیل میں پڑا رہنے دو یہاں تک کہ یہ اپنے اُس دن تک پہنچ جائیں جس کا ان سے وعدہ کیا جا رہا ہے - Abul A'ala Maududi (Urdu)

70:43 يَوْمَ يَخْرُجُونَ مِنَ ٱلْأَجْدَاثِ سِرَاعًا كَأَنَّهُمْ إِلَىٰ نُصُبٍ يُوفِضُونَ
70:43 جب یہ اپنی قبروں سے نکل کر اِس طرح دوڑے جا رہے ہوں گے جیسے اپنے بتوں کے استھانوں کی طرف دوڑ رہے ہوں - Abul A'ala Maududi (Urdu)

70:44 خَـٰشِعَةً أَبْصَـٰرُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ۚ ذَٰلِكَ ٱلْيَوْمُ ٱلَّذِى كَانُوا۟ يُوعَدُونَ
70:44 اِن کی نگاہیں جھکی ہوئی ہوں گی، ذلت اِن پر چھا رہی ہوگی وہ دن ہے جس کا اِن سے وعدہ کیا جا رہا ہے - Abul A'ala Maududi (Urdu)