Selected
Original Text
Tahir ul Qadri
Abdullah Yusuf Ali
Abdul Majid Daryabadi
Abul Ala Maududi
Ahmed Ali
Ahmed Raza Khan
A. J. Arberry
Ali Quli Qarai
Hasan al-Fatih Qaribullah and Ahmad Darwish
Mohammad Habib Shakir
Mohammed Marmaduke William Pickthall
Muhammad Sarwar
Muhammad Taqi-ud-Din al-Hilali and Muhammad Muhsin Khan
Safi-ur-Rahman al-Mubarakpuri
Saheeh International
Talal Itani
Transliteration
Wahiduddin Khan
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
In the name of Allah, Most Gracious, Most Merciful.
70:1
سَأَلَ سَآئِلٌۢ بِعَذَابٍ وَاقِعٍ
70:1
ایک سائل نے ایسا عذاب طلب کیا جو واقع ہونے والا ہے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
70:2
لِّلْكَـٰفِرِينَ لَيْسَ لَهُۥ دَافِعٌ
70:2
کافروں کے لئے جسے کوئی دفع کرنے والا نہیں، - Tahir ul Qadri (Urdu)
70:3
مِّنَ ٱللَّهِ ذِى ٱلْمَعَارِجِ
70:3
(وہ) اللہ کی جانب سے (واقع ہوگا) جو آسمانی زینوں (اور بلند مراتب درجات) کا مالک ہے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
70:4
تَعْرُجُ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ وَٱلرُّوحُ إِلَيْهِ فِى يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُۥ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ
70:4
اس (کے عرش) کی طرف فرشتے اور روح الامین عروج کرتے ہیں ایک دن میں، جس کا اندازہ (دنیوی حساب سے) پچاس ہزار برس کا ہے٭، ٭ فِی یَومٍ اگر وَاقِعٍ کا صلہ ہو تو معنی ہوگا کہ جس دن (یومِ قیامت) کو عذاب واقع ہوگا اس کا دورانیہ ٥٠ ہزار برس کے قریب ہے۔ اور اگر یہ تَعرُجُ کا صلہ ہو تو معنی ہوگا کہ ملائکہ اور اَرواحِ مومنین جو عرشِ اِلٰہی کی طرف عروج کرتی ہیں ان کے عروج کی رفتار ٥٠ ہزار برس یومیہ ہے، وہ پھر بھی کتنی مدت میں منزلِ مقصود تک پہنچتے ہیں۔ واﷲ أعلم بالصواب۔ (یہاں سے نوری سال (لاّّّئٹ ائیر) کے تصور کا اِستنباط ہوتا ہے۔) - Tahir ul Qadri (Urdu)
70:5
فَٱصْبِرْ صَبْرًا جَمِيلًا
70:5
سو (اے حبیب!) آپ (کافروں کی باتوں پر) ہر شکوہ سے پاک صبر فرمائیں، - Tahir ul Qadri (Urdu)
70:6
إِنَّهُمْ يَرَوْنَهُۥ بَعِيدًا
70:6
بے شک وہ (تو) اس (دن) کو دور سمجھ رہے ہیں، - Tahir ul Qadri (Urdu)
70:7
وَنَرَىٰهُ قَرِيبًا
70:7
اور ہم اسے قریب ہی دیکھتے ہیں، - Tahir ul Qadri (Urdu)
70:8
يَوْمَ تَكُونُ ٱلسَّمَآءُ كَٱلْمُهْلِ
70:8
جس دن آسمان پگھلے ہوئے تانبے کی طرح ہو جائے گا، - Tahir ul Qadri (Urdu)
70:9
وَتَكُونُ ٱلْجِبَالُ كَٱلْعِهْنِ
70:9
اور پہاڑ (دُھنکی ہوئی) رنگین اُون کی طرح ہو جائیں گے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
70:10
وَلَا يَسْـَٔلُ حَمِيمٌ حَمِيمًا
70:10
اور کوئی دوست کسی دوست کا پرساں نہ ہوگا، - Tahir ul Qadri (Urdu)
70:11
يُبَصَّرُونَهُمْ ۚ يَوَدُّ ٱلْمُجْرِمُ لَوْ يَفْتَدِى مِنْ عَذَابِ يَوْمِئِذٍۭ بِبَنِيهِ
70:11
(حالانکہ) وہ (ایک دوسرے کو) دکھائے جا رہے ہوں گے، مجرم آرزو کرے گا کہ کاش! اس دن کے عذاب (سے رہائی) کے بدلہ میں اپنے بیٹے دے دے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
70:12
وَصَـٰحِبَتِهِۦ وَأَخِيهِ
70:12
اور اپنی بیوی اور اپنا بھائی (دے ڈالے)، - Tahir ul Qadri (Urdu)
70:13
وَفَصِيلَتِهِ ٱلَّتِى تُـْٔوِيهِ
70:13
اور اپنا (تمام) خاندان جو اُسے پناہ دیتا تھا، - Tahir ul Qadri (Urdu)
70:14
وَمَن فِى ٱلْأَرْضِ جَمِيعًا ثُمَّ يُنجِيهِ
70:14
اور جتنے لوگ بھی زمین میں ہیں، سب کے سب (اپنی ذات کے لئے بدلہ کر دے)، پھر یہ (فدیہ) اُسے (اللہ کے عذاب سے) بچا لے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
70:15
كَلَّآ ۖ إِنَّهَا لَظَىٰ
70:15
ایسا ہرگز نہ ہوگا، بے شک وہ شعلہ زن آگ ہے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
70:16
نَزَّاعَةً لِّلشَّوَىٰ
70:16
سر اور تمام اَعضائے بدن کی کھال اتار دینے والی ہے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
70:17
تَدْعُوا۟ مَنْ أَدْبَرَ وَتَوَلَّىٰ
70:17
وہ اُسے بلا رہی ہے جس نے (حق سے) پیٹھ پھیری اور رُوگردانی کی، - Tahir ul Qadri (Urdu)
70:18
وَجَمَعَ فَأَوْعَىٰٓ
70:18
اور (اس نے) مال جمع کیا پھر (اسے تقسیم سے) روکے رکھا، - Tahir ul Qadri (Urdu)
70:19
۞ إِنَّ ٱلْإِنسَـٰنَ خُلِقَ هَلُوعًا
70:19
بے شک انسان بے صبر اور لالچی پیدا ہوا ہے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
70:20
إِذَا مَسَّهُ ٱلشَّرُّ جَزُوعًا
70:20
جب اسے مصیبت (یا مالی نقصان) پہنچے تو گھبرا جاتا ہے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
70:21
وَإِذَا مَسَّهُ ٱلْخَيْرُ مَنُوعًا
70:21
اور جب اسے بھلائی (یا مالی فراخی) حاصل ہو تو بخل کرتا ہے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
70:22
إِلَّا ٱلْمُصَلِّينَ
70:22
مگر وہ نماز ادا کرنے والے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
70:23
ٱلَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ دَآئِمُونَ
70:23
جو اپنی نماز پر ہمیشگی قائم رکھنے والے ہیں، - Tahir ul Qadri (Urdu)
70:24
وَٱلَّذِينَ فِىٓ أَمْوَٰلِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُومٌ
70:24
اور وہ (ایثار کیش) لوگ جن کے اَموال میں حصہ مقرر ہے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
70:25
لِّلسَّآئِلِ وَٱلْمَحْرُومِ
70:25
مانگنے والے اور نہ مانگنے والے محتاج کا، - Tahir ul Qadri (Urdu)
70:26
وَٱلَّذِينَ يُصَدِّقُونَ بِيَوْمِ ٱلدِّينِ
70:26
اور وہ لوگ جو روزِ جزا کی تصدیق کرتے ہیں، - Tahir ul Qadri (Urdu)
70:27
وَٱلَّذِينَ هُم مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِم مُّشْفِقُونَ
70:27
اور وہ لوگ جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرنے والے ہیں، - Tahir ul Qadri (Urdu)
70:28
إِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَيْرُ مَأْمُونٍ
70:28
بے شک ان کے رب کا عذاب ایسا نہیں جس سے بے خوف ہوا جائے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
70:29
وَٱلَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَـٰفِظُونَ
70:29
اور وہ لوگ جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں، - Tahir ul Qadri (Urdu)
70:30
إِلَّا عَلَىٰٓ أَزْوَٰجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَـٰنُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ
70:30
سوائے اپنی منکوحہ بیویوں کے یا اپنی مملوکہ کنیزوں کے، سو (اِس میں) اُن پر کوئی ملامت نہیں، - Tahir ul Qadri (Urdu)
70:31
فَمَنِ ٱبْتَغَىٰ وَرَآءَ ذَٰلِكَ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْعَادُونَ
70:31
سو جو ان کے علاوہ طلب کرے تو وہی لوگ حد سے گزرنے والے ہیں، - Tahir ul Qadri (Urdu)
70:32
وَٱلَّذِينَ هُمْ لِأَمَـٰنَـٰتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَٰعُونَ
70:32
اور وہ لوگ جو اپنی امانتوں اور اپنے وعدوں کی نگہداشت کرتے ہیں، - Tahir ul Qadri (Urdu)
70:33
وَٱلَّذِينَ هُم بِشَهَـٰدَٰتِهِمْ قَآئِمُونَ
70:33
اور وہ لوگ جو اپنی گواہیوں پر قائم رہتے ہیں، - Tahir ul Qadri (Urdu)
70:34
وَٱلَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ
70:34
اور وہ لوگ جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں، - Tahir ul Qadri (Urdu)
70:35
أُو۟لَـٰٓئِكَ فِى جَنَّـٰتٍ مُّكْرَمُونَ
70:35
یہی لوگ ہیں جو جنتوں میں معزّز و مکرّم ہوں گے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
70:36
فَمَالِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ قِبَلَكَ مُهْطِعِينَ
70:36
تو کافروں کو کیا ہو گیا ہے کہ آپ کی طرف دوڑے چلے آرہے ہیں، - Tahir ul Qadri (Urdu)
70:37
عَنِ ٱلْيَمِينِ وَعَنِ ٱلشِّمَالِ عِزِينَ
70:37
دائیں جانب سے (بھی) اور بائیں جانب سے (بھی) گروہ در گروہ، - Tahir ul Qadri (Urdu)
70:38
أَيَطْمَعُ كُلُّ ٱمْرِئٍ مِّنْهُمْ أَن يُدْخَلَ جَنَّةَ نَعِيمٍ
70:38
کیا ان میں سے ہر شخص یہ توقع رکھتا ہے کہ وہ (بغیر ایمان و عمل کے) نعمتوں والی جنت میں داخل کر دیا جائے گا؟، - Tahir ul Qadri (Urdu)
70:39
كَلَّآ ۖ إِنَّا خَلَقْنَـٰهُم مِّمَّا يَعْلَمُونَ
70:39
ہرگز نہیں، بے شک ہم نے انہیں اس چیز سے پیدا کیا ہے جسے وہ (بھی) جانتے ہیں، - Tahir ul Qadri (Urdu)
70:40
فَلَآ أُقْسِمُ بِرَبِّ ٱلْمَشَـٰرِقِ وَٱلْمَغَـٰرِبِ إِنَّا لَقَـٰدِرُونَ
70:40
سو میں مشارق اور مغارب کے رب کی قَسم کھاتا ہوں کہ بے شک ہم پوری قدرت رکھتے ہیں، - Tahir ul Qadri (Urdu)
70:41
عَلَىٰٓ أَن نُّبَدِّلَ خَيْرًا مِّنْهُمْ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ
70:41
اس پر کہ ہم بدل کر ان سے بہتر لوگ لے آئیں، اور ہم ہرگز عاجز نہیں ہیں، - Tahir ul Qadri (Urdu)
70:42
فَذَرْهُمْ يَخُوضُوا۟ وَيَلْعَبُوا۟ حَتَّىٰ يُلَـٰقُوا۟ يَوْمَهُمُ ٱلَّذِى يُوعَدُونَ
70:42
سو آپ انہیں چھوڑ دیجئے کہ وہ اپنی بے ہودہ باتوں اور کھیل تماشے میں پڑے رہیں یہاں تک کہ اپنے اس دن سے آملیں جس کا ان سے وعدہ کیا جا رہا ہے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
70:43
يَوْمَ يَخْرُجُونَ مِنَ ٱلْأَجْدَاثِ سِرَاعًا كَأَنَّهُمْ إِلَىٰ نُصُبٍ يُوفِضُونَ
70:43
جس دن وہ قبروں سے دوڑتے ہوئے یوں نکلیں گے گویا وہ بتوں کے اَستھانوں کی طرف دوڑے جا رہے ہیں، - Tahir ul Qadri (Urdu)
70:44
خَـٰشِعَةً أَبْصَـٰرُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ۚ ذَٰلِكَ ٱلْيَوْمُ ٱلَّذِى كَانُوا۟ يُوعَدُونَ
70:44
(ان کا) حال یہ ہو گا کہ ان کی آنکھیں (شرم اور خوف سے) جھک رہی ہوں گی، ذِلت ان پر چھا رہی ہوگی، یہی ہے وہ دن جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا، - Tahir ul Qadri (Urdu)