Selected
Original Text
Ahmed Ali
Abdullah Yusuf Ali
Abdul Majid Daryabadi
Abul Ala Maududi
Ahmed Ali
Ahmed Raza Khan
A. J. Arberry
Ali Quli Qarai
Hasan al-Fatih Qaribullah and Ahmad Darwish
Mohammad Habib Shakir
Mohammed Marmaduke William Pickthall
Muhammad Sarwar
Muhammad Taqi-ud-Din al-Hilali and Muhammad Muhsin Khan
Safi-ur-Rahman al-Mubarakpuri
Saheeh International
Talal Itani
Transliteration
Wahiduddin Khan
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
In the name of Allah, Most Gracious, Most Merciful.
70:1
سَأَلَ سَآئِلٌۢ بِعَذَابٍ وَاقِعٍ
70:1
ایک سوال کرنے والے نے اس عذاب کا سوال کیا جو واقع ہونے والا ہے - Ahmed Ali (Urdu)
70:2
لِّلْكَـٰفِرِينَ لَيْسَ لَهُۥ دَافِعٌ
70:2
کافرو ں کے لیے کہ اس کا کوئی ٹالنے والا نہیں - Ahmed Ali (Urdu)
70:3
مِّنَ ٱللَّهِ ذِى ٱلْمَعَارِجِ
70:3
جس الله کی طرف سے واقع ہو گا جو سیڑھیوں کا (یعنی آسمانوں کا) مالک ہے - Ahmed Ali (Urdu)
70:4
تَعْرُجُ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ وَٱلرُّوحُ إِلَيْهِ فِى يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُۥ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ
70:4
(جن سیڑھیوں سے) فرشتے اور اہلِ ایمان کی روحیں اس کے پاس چڑھ کر جاتی ہیں (اور وہ عذاب) اس دن ہو گا جس کی مقدار پچاس ہزار سال کی ہے - Ahmed Ali (Urdu)
70:5
فَٱصْبِرْ صَبْرًا جَمِيلًا
70:5
آپ اچھی طرح سے صبر کیے رہیں - Ahmed Ali (Urdu)
70:6
إِنَّهُمْ يَرَوْنَهُۥ بَعِيدًا
70:6
بے شک وہ اسے دور دیکھتے ہیں - Ahmed Ali (Urdu)
70:7
وَنَرَىٰهُ قَرِيبًا
70:7
اور ہم اسے قریب دیکھتے ہیں - Ahmed Ali (Urdu)
70:8
يَوْمَ تَكُونُ ٱلسَّمَآءُ كَٱلْمُهْلِ
70:8
جس دن آسمان پگھلے ہوئے تانبے کی مانند ہوگا - Ahmed Ali (Urdu)
70:9
وَتَكُونُ ٱلْجِبَالُ كَٱلْعِهْنِ
70:9
اور پہاڑ دھنی ہوئی رنگداراؤن کی طرح ہوں گے - Ahmed Ali (Urdu)
70:10
وَلَا يَسْـَٔلُ حَمِيمٌ حَمِيمًا
70:10
اور کوئی دوست کسی دوست کو نہیں پوچھے گا - Ahmed Ali (Urdu)
70:11
يُبَصَّرُونَهُمْ ۚ يَوَدُّ ٱلْمُجْرِمُ لَوْ يَفْتَدِى مِنْ عَذَابِ يَوْمِئِذٍۭ بِبَنِيهِ
70:11
وہ انہیں کھائیں جائیں گے مجرم چاہے گا کہ کاش اس دن کے عذاب کے بدلے میں اپنے بیٹوں کو دے دے - Ahmed Ali (Urdu)
70:12
وَصَـٰحِبَتِهِۦ وَأَخِيهِ
70:12
اوراپنی بیوی اور اپنے بھائی کو - Ahmed Ali (Urdu)
70:13
وَفَصِيلَتِهِ ٱلَّتِى تُـْٔوِيهِ
70:13
اور اپنے اس کنبہ کو جو اسے پناہ دیتا تھا - Ahmed Ali (Urdu)
70:14
وَمَن فِى ٱلْأَرْضِ جَمِيعًا ثُمَّ يُنجِيهِ
70:14
اوران سب کو جو زمین میں ہیں پھر اپنے آپ کو بچا لے - Ahmed Ali (Urdu)
70:15
كَلَّآ ۖ إِنَّهَا لَظَىٰ
70:15
ہرگز نہیں بے شک وہ تو ایک آگ ہے - Ahmed Ali (Urdu)
70:16
نَزَّاعَةً لِّلشَّوَىٰ
70:16
کھالوں کو اتارنے والی - Ahmed Ali (Urdu)
70:17
تَدْعُوا۟ مَنْ أَدْبَرَ وَتَوَلَّىٰ
70:17
اس کو بلائے گی جس نے پیٹھ پھیری اورمنہ موڑا - Ahmed Ali (Urdu)
70:18
وَجَمَعَ فَأَوْعَىٰٓ
70:18
اور مال جمع کیا اورگن گن کر رکھا - Ahmed Ali (Urdu)
70:19
۞ إِنَّ ٱلْإِنسَـٰنَ خُلِقَ هَلُوعًا
70:19
بے شک انسان کم ہمت پیدا ہوا ہے - Ahmed Ali (Urdu)
70:20
إِذَا مَسَّهُ ٱلشَّرُّ جَزُوعًا
70:20
جب اسے تکلیف پہنچتی ہے تو چلا اٹھتا ہے - Ahmed Ali (Urdu)
70:21
وَإِذَا مَسَّهُ ٱلْخَيْرُ مَنُوعًا
70:21
اور جب اسے مال ملتا ہے تو بڑا بخیل ہے - Ahmed Ali (Urdu)
70:22
إِلَّا ٱلْمُصَلِّينَ
70:22
مگر وہ نمازی - Ahmed Ali (Urdu)
70:23
ٱلَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ دَآئِمُونَ
70:23
جو اپنی نماز پر ہمیشہ سے قائم ہیں - Ahmed Ali (Urdu)
70:24
وَٱلَّذِينَ فِىٓ أَمْوَٰلِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُومٌ
70:24
اوروہ جن کے مالو ں میں حصہ معین ہے - Ahmed Ali (Urdu)
70:25
لِّلسَّآئِلِ وَٱلْمَحْرُومِ
70:25
سائل اور غیر سائل کے لیے - Ahmed Ali (Urdu)
70:26
وَٱلَّذِينَ يُصَدِّقُونَ بِيَوْمِ ٱلدِّينِ
70:26
اوروہ جو قیامت کے دن کا یقین رکھتے ہیں - Ahmed Ali (Urdu)
70:27
وَٱلَّذِينَ هُم مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِم مُّشْفِقُونَ
70:27
اور وہ جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرنے والے ہیں - Ahmed Ali (Urdu)
70:28
إِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَيْرُ مَأْمُونٍ
70:28
بے شک ان کے رب کے عذاب کا خطرہ لگا ہوا ہے - Ahmed Ali (Urdu)
70:29
وَٱلَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَـٰفِظُونَ
70:29
اوروہ جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں - Ahmed Ali (Urdu)
70:30
إِلَّا عَلَىٰٓ أَزْوَٰجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَـٰنُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ
70:30
مگر اپنی بیویوں یا اپنی لونڈیوں سے سو بے شک انہیں کوئی ملامت نہیں - Ahmed Ali (Urdu)
70:31
فَمَنِ ٱبْتَغَىٰ وَرَآءَ ذَٰلِكَ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْعَادُونَ
70:31
پس جو کوئی اس کے سوا چاہے سو وہی لوگ حد سے بڑھنے والے ہیں - Ahmed Ali (Urdu)
70:32
وَٱلَّذِينَ هُمْ لِأَمَـٰنَـٰتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَٰعُونَ
70:32
اور وہ جواپنی امانتوں اور عہدوں کی رعایت رکھتے ہیں - Ahmed Ali (Urdu)
70:33
وَٱلَّذِينَ هُم بِشَهَـٰدَٰتِهِمْ قَآئِمُونَ
70:33
اور وہ جو اپنی گواہیوں پر قائم رہتے ہیں - Ahmed Ali (Urdu)
70:34
وَٱلَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ
70:34
اور وہ جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں - Ahmed Ali (Urdu)
70:35
أُو۟لَـٰٓئِكَ فِى جَنَّـٰتٍ مُّكْرَمُونَ
70:35
وہی لوگ باغوں میں عزت سے رہیں گے - Ahmed Ali (Urdu)
70:36
فَمَالِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ قِبَلَكَ مُهْطِعِينَ
70:36
پس کافروں کو کیا ہوگیا کہ آپ کی طرف دوڑے آ رہے ہیں - Ahmed Ali (Urdu)
70:37
عَنِ ٱلْيَمِينِ وَعَنِ ٱلشِّمَالِ عِزِينَ
70:37
دائیں اور بائیں سے ٹولیاں بنا کر - Ahmed Ali (Urdu)
70:38
أَيَطْمَعُ كُلُّ ٱمْرِئٍ مِّنْهُمْ أَن يُدْخَلَ جَنَّةَ نَعِيمٍ
70:38
کیا ہر ایک ان میں سے طمع رکھتا ہے کہ وہ نعمت کے باغ میں داخل کیا جاوے گا - Ahmed Ali (Urdu)
70:39
كَلَّآ ۖ إِنَّا خَلَقْنَـٰهُم مِّمَّا يَعْلَمُونَ
70:39
ہرگز نہیں بے شک ہم نے انہیں اس چیز سے پیدا کیا ہے جسے وہ بھی جانتے ہیں - Ahmed Ali (Urdu)
70:40
فَلَآ أُقْسِمُ بِرَبِّ ٱلْمَشَـٰرِقِ وَٱلْمَغَـٰرِبِ إِنَّا لَقَـٰدِرُونَ
70:40
پس میں مشرقوں اور مغربوں کے پروردگار کی قسم کھاتا ہوں (یعنی اپنی ذات کی) کہ ہم ضرور قادر ہیں - Ahmed Ali (Urdu)
70:41
عَلَىٰٓ أَن نُّبَدِّلَ خَيْرًا مِّنْهُمْ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ
70:41
اس بات پر کہ ہم ان سے بہتر لوگ بدل کر لا سکتے ہیں اور ہم عاجز بھی نہیں ہیں - Ahmed Ali (Urdu)
70:42
فَذَرْهُمْ يَخُوضُوا۟ وَيَلْعَبُوا۟ حَتَّىٰ يُلَـٰقُوا۟ يَوْمَهُمُ ٱلَّذِى يُوعَدُونَ
70:42
پھر انہیں چھوڑ دو کہ وہ بیہودہ باتوں اور کھیل میں لگے رہیں یہاں تک کہ وہ دن دیکھ لیں جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے - Ahmed Ali (Urdu)
70:43
يَوْمَ يَخْرُجُونَ مِنَ ٱلْأَجْدَاثِ سِرَاعًا كَأَنَّهُمْ إِلَىٰ نُصُبٍ يُوفِضُونَ
70:43
جس دن وہ دوڑتے ہوئے قبروں سے نکل پڑیں گے گویا کہ وہ ایک نشان کی طرف دوڑے چلے جارہے ہیں - Ahmed Ali (Urdu)
70:44
خَـٰشِعَةً أَبْصَـٰرُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ۚ ذَٰلِكَ ٱلْيَوْمُ ٱلَّذِى كَانُوا۟ يُوعَدُونَ
70:44
ان کی نگاہیں جھکی ہوں گی ان پر ذلت چھا رہی ہو گی یہی وہ دن ہے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا - Ahmed Ali (Urdu)