Selected

Original Text
Tahir ul Qadri

Available Translations

79 An-Nāzi`āt ٱلنَّازِعَات

< Previous   46 Āyah   Those who drag forth      Next >  

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
In the name of Allah, Most Gracious, Most Merciful.

79:1 وَٱلنَّـٰزِعَـٰتِ غَرْقًا
79:1
Tahir ul Qadri (Urdu) :
ان (فرشتوں) کی قَسم جو (کافروں کی جان ان کے جسموں کے ایک ایک انگ میں سے) نہایت سختی سے کھینچ لاتے ہیں۔ (یا:- توانائی کی ان لہروں کی قَسم جو مادہ کے اندر گھس کر کیمیائی جوڑوں کو سختی سے توڑ پھوڑ دیتی ہیں)،

79:2 وَٱلنَّـٰشِطَـٰتِ نَشْطًا
79:2
Tahir ul Qadri (Urdu) :
اور ان (فرشتوں) کی قَسم جو (مومنوں کی جان کے) بند نہایت نرمی سے کھول دیتے ہیں۔ (یا:- توانائی کی ان لہروں کی قَسم جو مادہ کے اندر سے کیمیائی جوڑوں کو نہایت نرمی اور آرام سے توڑ دیتی ہیں)،

79:3 وَٱلسَّـٰبِحَـٰتِ سَبْحًا
79:3
Tahir ul Qadri (Urdu) :
اور ان (فرشتوں) کی قَسم جو (زمین و آسمان کے درمیان) تیزی سے تیرتے پھرتے ہیں۔ (یا:- توانائی کی ان لہروں کی قَسم جو آسمانی خلا و فضا میں بلا روک ٹوک چلتی پھرتی ہیں)،

79:4 فَٱلسَّـٰبِقَـٰتِ سَبْقًا
79:4
Tahir ul Qadri (Urdu) :
پھر ان (فرشتوں) کی قَسم جو لپک کر (دوسروں سے) آگے بڑھ جاتے ہیں۔ (یا:- پھر توانائی کی ان لہروں کی قَسم جو رفتار، طاقت اور جاذبیت کے لحاظ سے دوسری لہروں پر سبقت لے جاتی ہیں)،

79:5 فَٱلْمُدَبِّرَٰتِ أَمْرًا
79:5
Tahir ul Qadri (Urdu) :
پھر ان (فرشتوں) کی قَسم جو مختلف اُمور کی تدبیر کرتے ہیں۔ (یا:- پھر توانائی کی ان لہروں کی قَسم جو باہمی تعامل سے کائناتی نظام کی بقا کے لئے توازن و تدبیر قائم رکھتی ہیں)،

79:6 يَوْمَ تَرْجُفُ ٱلرَّاجِفَةُ
79:6
Tahir ul Qadri (Urdu) :
(جب انہیں اس نظامِ کائنات کے درہم برہم کردینے کا حکم ہوگا تو) اس دن (کائنات کی) ہر متحرک چیز شدید حرکت میں آجائے گی،

79:7 تَتْبَعُهَا ٱلرَّادِفَةُ
79:7
Tahir ul Qadri (Urdu) :
پیچھے آنے والا ایک اور زلزلہ اس کے پیچھے آئے گا،

79:8 قُلُوبٌ يَوْمَئِذٍ وَاجِفَةٌ
79:8
Tahir ul Qadri (Urdu) :
اس دن (لوگوں کے) دل خوف و اضطراب سے دھڑکتے ہوں گے،

79:9 أَبْصَـٰرُهَا خَـٰشِعَةٌ
79:9
Tahir ul Qadri (Urdu) :
ان کی آنکھیں (خوف و ہیبت سے) جھکی ہوں گی،

79:10 يَقُولُونَ أَءِنَّا لَمَرْدُودُونَ فِى ٱلْحَافِرَةِ
79:10
Tahir ul Qadri (Urdu) :
(کفّار) کہتے ہیں: کیا ہم پہلی زندگی کی طرف پلٹائے جائیں گے،

79:11 أَءِذَا كُنَّا عِظَـٰمًا نَّخِرَةً
79:11
Tahir ul Qadri (Urdu) :
کیا جب ہم بوسیدہ (کھوکھلی) ہڈیاں ہو جائیں گے (تب بھی زندہ کیے جائیں گے)،

79:12 قَالُوا۟ تِلْكَ إِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌ
79:12
Tahir ul Qadri (Urdu) :
وہ کہتے ہیں: یہ (لوٹنا) تو اس وقت بڑے خسارے کا لوٹنا ہوگا،

79:13 فَإِنَّمَا هِىَ زَجْرَةٌ وَٰحِدَةٌ
79:13
Tahir ul Qadri (Urdu) :
پھر تو یہ ایک ہی بار شدید ہیبت ناک آواز کے ساتھ (کائنات کے تمام اَجرام کا) پھٹ جانا ہوگا،

79:14 فَإِذَا هُم بِٱلسَّاهِرَةِ
79:14
Tahir ul Qadri (Urdu) :
پھر وہ (سب لوگ) یکایک کھلے میدانِ (حشر) میں آموجود ہوں گے،

79:15 هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ مُوسَىٰٓ
79:15
Tahir ul Qadri (Urdu) :
کیا آپ کے پاس موسٰی (علیہ السلام) کی خبر پہنچی ہے،

79:16 إِذْ نَادَىٰهُ رَبُّهُۥ بِٱلْوَادِ ٱلْمُقَدَّسِ طُوًى
79:16
Tahir ul Qadri (Urdu) :
جب ان کے رب نے طوٰی کی مقدّس وادی میں انہیں پکارا تھا،

79:17 ٱذْهَبْ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ إِنَّهُۥ طَغَىٰ
79:17
Tahir ul Qadri (Urdu) :
(اور حکم دیا تھا کہ) فرعون کے پاس جاؤ وہ سرکش ہو گیا ہے،

79:18 فَقُلْ هَل لَّكَ إِلَىٰٓ أَن تَزَكَّىٰ
79:18
Tahir ul Qadri (Urdu) :
پھر (اس سے) کہو: کیا تیری خواہش ہے کہ تو پاک ہو جائے،

79:19 وَأَهْدِيَكَ إِلَىٰ رَبِّكَ فَتَخْشَىٰ
79:19
Tahir ul Qadri (Urdu) :
اور (کیا تو چاہتا ہے کہ) میں تیرے رب کی طرف تیری رہنمائی کروں تاکہ تو (اس سے) ڈرنے لگے،

79:20 فَأَرَىٰهُ ٱلْـَٔايَةَ ٱلْكُبْرَىٰ
79:20
Tahir ul Qadri (Urdu) :
پھر موسٰی (علیہ السلام) نے اسے بڑی نشانی دکھائی،

79:21 فَكَذَّبَ وَعَصَىٰ
79:21
Tahir ul Qadri (Urdu) :
تو اس نے جھٹلا دیا اور نافرمانی کی،

79:22 ثُمَّ أَدْبَرَ يَسْعَىٰ
79:22
Tahir ul Qadri (Urdu) :
پھر وہ (حق سے) رُوگرداں ہو کر (موسٰی علیہ السلام کی مخالفت میں) سعی و کاوش کرنے لگا،

79:23 فَحَشَرَ فَنَادَىٰ
79:23
Tahir ul Qadri (Urdu) :
پھر اس نے (لوگوں کو) جمع کیا اور پکارنے لگا،

79:24 فَقَالَ أَنَا۠ رَبُّكُمُ ٱلْأَعْلَىٰ
79:24
Tahir ul Qadri (Urdu) :
پھر اس نے کہا: میں تمہارا سب سے بلند و بالا رب ہوں،

79:25 فَأَخَذَهُ ٱللَّهُ نَكَالَ ٱلْـَٔاخِرَةِ وَٱلْأُولَىٰٓ
79:25
Tahir ul Qadri (Urdu) :
تو اللہ نے اسے آخرت اور دنیا کی (دوہری) سزا میں پکڑ لیا،

79:26 إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّمَن يَخْشَىٰٓ
79:26
Tahir ul Qadri (Urdu) :
بیشک اس (واقعہ) میں اس شخص کے لئے بڑی عبرت ہے جو (اللہ سے) ڈرتا ہے،

79:27 ءَأَنتُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَمِ ٱلسَّمَآءُ ۚ بَنَىٰهَا
79:27
Tahir ul Qadri (Urdu) :
کیا تمہارا پیدا کرنا زیادہ مشکل ہے یا (پوری) سماوی کائنات کا، جسے اس نے بنایا،

79:28 رَفَعَ سَمْكَهَا فَسَوَّىٰهَا
79:28
Tahir ul Qadri (Urdu) :
اس نے آسمان کے تمام کرّوں (ستاروں) کو (فضائے بسیط میں پیدا کر کے) بلند کیا، پھر ان (کی ترکیب و تشکیل اور افعال و حرکات) میں اعتدال، توازن اور استحکام پیدا کر دیا،

79:29 وَأَغْطَشَ لَيْلَهَا وَأَخْرَجَ ضُحَىٰهَا
79:29
Tahir ul Qadri (Urdu) :
اور اُسی نے آسمانی خلا کی رات کو (یعنی سارے خلائی ماحول کو مثلِ شب) تاریک بنایا، اور (اِس خلا سے) ان (ستاروں) کی روشنی (پیدا کر کے) نکالی،

79:30 وَٱلْأَرْضَ بَعْدَ ذَٰلِكَ دَحَىٰهَآ
79:30
Tahir ul Qadri (Urdu) :
اور اُسی نے زمین کو اِس (ستارے: سورج کے وجود میں آجانے) کے بعد (اِس سے) الگ کر کے زور سے پھینک دیا (اور اِسے قابلِ رہائش بنانے کے لئے بچھا دیا)،

79:31 أَخْرَجَ مِنْهَا مَآءَهَا وَمَرْعَىٰهَا
79:31
Tahir ul Qadri (Urdu) :
اسی نے زمین میں سے اس کا پانی (الگ) نکال لیا اور (بقیہ خشک قطعات میں) اس کی نباتات نکالیں،

79:32 وَٱلْجِبَالَ أَرْسَىٰهَا
79:32
Tahir ul Qadri (Urdu) :
اور اسی نے (بعض مادوں کو باہم ملا کر) زمین سے محکم پہاڑوں کو ابھار دیا،

79:33 مَتَـٰعًا لَّكُمْ وَلِأَنْعَـٰمِكُمْ
79:33
Tahir ul Qadri (Urdu) :
(یہ سب کچھ) تمہارے اور تمہارے چوپایوں کے فائدہ کے لئے (کیا)،

79:34 فَإِذَا جَآءَتِ ٱلطَّآمَّةُ ٱلْكُبْرَىٰ
79:34
Tahir ul Qadri (Urdu) :
پھر اس وقت (کائنات کے) بڑھتے بڑھتے (اس کی انتہا پر) ہر چیز پر غالب آجانے والی بہت سخت آفتِ (قیامت) آئے گی،

79:35 يَوْمَ يَتَذَكَّرُ ٱلْإِنسَـٰنُ مَا سَعَىٰ
79:35
Tahir ul Qadri (Urdu) :
اُس دن انسان اپنی (ہر) کوشش و عمل کو یاد کرے گا،

79:36 وَبُرِّزَتِ ٱلْجَحِيمُ لِمَن يَرَىٰ
79:36
Tahir ul Qadri (Urdu) :
اور ہر دیکھنے والے کے لئے دوزخ ظاہر کر دی جائے گی،

79:37 فَأَمَّا مَن طَغَىٰ
79:37
Tahir ul Qadri (Urdu) :
پھر جس شخص نے سرکشی کی ہوگی،

79:38 وَءَاثَرَ ٱلْحَيَوٰةَ ٱلدُّنْيَا
79:38
Tahir ul Qadri (Urdu) :
اور دنیاوی زندگی کو (آخرت پر) ترجیح دی ہوگی،

79:39 فَإِنَّ ٱلْجَحِيمَ هِىَ ٱلْمَأْوَىٰ
79:39
Tahir ul Qadri (Urdu) :
تو بیشک دوزخ ہی (اُس کا) ٹھکانا ہوگا،

79:40 وَأَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِۦ وَنَهَى ٱلنَّفْسَ عَنِ ٱلْهَوَىٰ
79:40
Tahir ul Qadri (Urdu) :
اور جو شخص اپنے رب کے حضور کھڑا ہونے سے ڈرتا رہا اور اُس نے (اپنے) نفس کو (بری) خواہشات و شہوات سے باز رکھا،

79:41 فَإِنَّ ٱلْجَنَّةَ هِىَ ٱلْمَأْوَىٰ
79:41
Tahir ul Qadri (Urdu) :
تو بیشک جنت ہی (اُس کا) ٹھکانا ہوگا،

79:42 يَسْـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلسَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسَىٰهَا
79:42
Tahir ul Qadri (Urdu) :
(کفّار) آپ سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ اس کا وقوع کب ہوگا،

79:43 فِيمَ أَنتَ مِن ذِكْرَىٰهَآ
79:43
Tahir ul Qadri (Urdu) :
تو آپ کو اس کے (وقت کے) ذکر سے کیا غرض،

79:44 إِلَىٰ رَبِّكَ مُنتَهَىٰهَآ
79:44
Tahir ul Qadri (Urdu) :
اس کی انتہا تو آپ کے رب تک ہے (یعنی ابتداء کی طرح انتہاء میں بھی صرف وحدت رہ جائے گی)،

79:45 إِنَّمَآ أَنتَ مُنذِرُ مَن يَخْشَىٰهَا
79:45
Tahir ul Qadri (Urdu) :
آپ تو محض اس شخص کو ڈر سنانے والے ہیں جو اس سے خائف ہے،

79:46 كَأَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَهَا لَمْ يَلْبَثُوٓا۟ إِلَّا عَشِيَّةً أَوْ ضُحَىٰهَا
79:46
Tahir ul Qadri (Urdu) :
گویا وہ جس دن اسے دیکھ لیں گے تو (یہ خیال کریں گے کہ) وہ (دنیا میں) ایک شام یا اس کی صبح کے سوا ٹھہرے ہی نہ تھے،