Selected
Original Text
Muhammad Hussain Najafi
Abdullah Yusuf Ali
Abdul Majid Daryabadi
Abul Ala Maududi
Ahmed Ali
Ahmed Raza Khan
A. J. Arberry
Ali Quli Qarai
Hasan al-Fatih Qaribullah and Ahmad Darwish
Mohammad Habib Shakir
Mohammed Marmaduke William Pickthall
Muhammad Sarwar
Muhammad Taqi-ud-Din al-Hilali and Muhammad Muhsin Khan
Safi-ur-Rahman al-Mubarakpuri
Saheeh International
Talal Itani
Transliteration
Wahiduddin Khan
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
In the name of Allah, Most Gracious, Most Merciful.
79:1
وَٱلنَّـٰزِعَـٰتِ غَرْقًا
79:1
قَسم ہے ان (فرشتوں) کی جو (جسم میں ڈوب کر) سختی سے (جان) کھینچتے ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
79:2
وَٱلنَّـٰشِطَـٰتِ نَشْطًا
79:2
اور قَسم ہے آہستگی اور آسانی سے (جان) نکالنے والوں کی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
79:3
وَٱلسَّـٰبِحَـٰتِ سَبْحًا
79:3
اور قَسم ہے (فضاؤں کے اندر) تیر نے پھرنے والوں کی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
79:4
فَٱلسَّـٰبِقَـٰتِ سَبْقًا
79:4
پھر قَسم ہے (تعمیلِ حکم میں) ایک دوسرے پر سبقت لے جانے والوں کی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
79:5
فَٱلْمُدَبِّرَٰتِ أَمْرًا
79:5
پھر قَسم ہے ہر امر کا بندوبست کرنے والوں کی (کہ قیامت برحق ہے)۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
79:6
يَوْمَ تَرْجُفُ ٱلرَّاجِفَةُ
79:6
جس دن تھرتھرانے والی (زمین وغیرہ) تھرتھرائے گی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
79:7
تَتْبَعُهَا ٱلرَّادِفَةُ
79:7
اس کے پیچھے ایک اور آنے والی (مصیبت) آئے گی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
79:8
قُلُوبٌ يَوْمَئِذٍ وَاجِفَةٌ
79:8
کچھ دل اس دن کانپ رہے ہوں گے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
79:9
أَبْصَـٰرُهَا خَـٰشِعَةٌ
79:9
ان کی آنکھیں (شدتِ خوف سے) جھکی ہوئی ہوں گی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
79:10
يَقُولُونَ أَءِنَّا لَمَرْدُودُونَ فِى ٱلْحَافِرَةِ
79:10
وہ (کافر لوگ) کہتے ہیں کیا ہم پہلی حالت میں (الٹے پاؤں) واپس لائے جائیں گے؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
79:11
أَءِذَا كُنَّا عِظَـٰمًا نَّخِرَةً
79:11
کیا جب ہم بوسیدہ ہڈیاں ہو جائیں گے؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
79:12
قَالُوا۟ تِلْكَ إِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌ
79:12
کہتے ہیں یہ (واپسی) تو بڑے گھاٹے کی ہوگی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
79:13
فَإِنَّمَا هِىَ زَجْرَةٌ وَٰحِدَةٌ
79:13
حالانکہ اس (واپسی) کیلئے ایک زور کی ڈانٹ پڑے گی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
79:14
فَإِذَا هُم بِٱلسَّاهِرَةِ
79:14
پھر وہ کھلے ہوئے میدان (قیامت) میں موجود ہوں گے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
79:15
هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ مُوسَىٰٓ
79:15
(اے رسول(ص)) کیا آپ(ص) کو موسیٰ(ع) کے قصہ کی خبر پہنچی ہے؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
79:16
إِذْ نَادَىٰهُ رَبُّهُۥ بِٱلْوَادِ ٱلْمُقَدَّسِ طُوًى
79:16
جب ان کے پروردگار نے طویٰ کی مقدس وادی میں انہیں پکارا تھا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
79:17
ٱذْهَبْ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ إِنَّهُۥ طَغَىٰ
79:17
کہ جاؤ فرعون کے پاس کہ وہ سرکش ہوگیا ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
79:18
فَقُلْ هَل لَّكَ إِلَىٰٓ أَن تَزَكَّىٰ
79:18
پس اس سے کہو کہ کیا تو چاہتا ہے کہ پاکیزگی اختیار کرے؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
79:19
وَأَهْدِيَكَ إِلَىٰ رَبِّكَ فَتَخْشَىٰ
79:19
اور (کیا تو چاہتا ہے کہ) میں تیرے پروردگار کی طرف تیری راہنمائی کروں تو تُو (اس سے) ڈرے؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
79:20
فَأَرَىٰهُ ٱلْـَٔايَةَ ٱلْكُبْرَىٰ
79:20
پس موسیٰ(ع) نے (وہاں جا کر) اسے ایک بہت بڑی نشانی دکھائی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
79:21
فَكَذَّبَ وَعَصَىٰ
79:21
تو اس نے جھٹلایا اور نافرمانی کی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
79:22
ثُمَّ أَدْبَرَ يَسْعَىٰ
79:22
پھر وہ پلٹا (اور مخالفانہ سرگرمیوں میں) کوشاں ہو گیا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
79:23
فَحَشَرَ فَنَادَىٰ
79:23
یعنی (لوگوں کو) جمع کیا اور پکار کر کہا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
79:24
فَقَالَ أَنَا۠ رَبُّكُمُ ٱلْأَعْلَىٰ
79:24
کہ میں تمہارا سب سے بڑا پرورگار ہوں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
79:25
فَأَخَذَهُ ٱللَّهُ نَكَالَ ٱلْـَٔاخِرَةِ وَٱلْأُولَىٰٓ
79:25
پس اللہ نے اسے آخرت اور دنیا کے (دوہرے) عذاب میں پکڑا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
79:26
إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّمَن يَخْشَىٰٓ
79:26
بےشک اس (قصہ) میں بڑی عبرت ہے ہر اس شخص کیلئے جو (خدا سے) ڈرے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
79:27
ءَأَنتُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَمِ ٱلسَّمَآءُ ۚ بَنَىٰهَا
79:27
کیا تم لوگوں کا (دوبارہ) پیدا کرنا زیادہ مشکل ہے؟ یا آسمان کا؟ اللہ نے اس کو بنایا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
79:28
رَفَعَ سَمْكَهَا فَسَوَّىٰهَا
79:28
اور اس کی چھت کو بلند کیا پھر اس کو درست کیا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
79:29
وَأَغْطَشَ لَيْلَهَا وَأَخْرَجَ ضُحَىٰهَا
79:29
اور اس کی رات کو تاریک بنایا اور اس کے دن کو ظاہر کیا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
79:30
وَٱلْأَرْضَ بَعْدَ ذَٰلِكَ دَحَىٰهَآ
79:30
اس کے بعد زمین کو بچھایا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
79:31
أَخْرَجَ مِنْهَا مَآءَهَا وَمَرْعَىٰهَا
79:31
اور اس سے اس کا پانی اور چارہ نکالا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
79:32
وَٱلْجِبَالَ أَرْسَىٰهَا
79:32
اور پہاڑوں کو اس میں گاڑا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
79:33
مَتَـٰعًا لَّكُمْ وَلِأَنْعَـٰمِكُمْ
79:33
تمہارے اور تمہارے مو یشیوں کے لئے سامانِ زندگی کے طور پر۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
79:34
فَإِذَا جَآءَتِ ٱلطَّآمَّةُ ٱلْكُبْرَىٰ
79:34
پس جب بڑی آفت (قیامت) آئے گی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
79:35
يَوْمَ يَتَذَكَّرُ ٱلْإِنسَـٰنُ مَا سَعَىٰ
79:35
جس دن انسان یاد کرے گا جو کچھ اس نے کیا ہوگا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
79:36
وَبُرِّزَتِ ٱلْجَحِيمُ لِمَن يَرَىٰ
79:36
اور (ہر) دیکھنے والے کیلئے دوزخ ظاہر کر دی جائے گی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
79:37
فَأَمَّا مَن طَغَىٰ
79:37
پس جس شخص نے سرکشی کی ہوگی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
79:38
وَءَاثَرَ ٱلْحَيَوٰةَ ٱلدُّنْيَا
79:38
اور (آخرت پر) دنیٰوی زندگی کو ترجیح دی ہوگی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
79:39
فَإِنَّ ٱلْجَحِيمَ هِىَ ٱلْمَأْوَىٰ
79:39
تو اس کا ٹھکانہ دوزخ ہوگا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
79:40
وَأَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِۦ وَنَهَى ٱلنَّفْسَ عَنِ ٱلْهَوَىٰ
79:40
اور جو شخص اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضری سے ڈرتا رہا ہوگا اور (اپنے) نفس کو (اس کی) خواہش سے روکا ہوگا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
79:41
فَإِنَّ ٱلْجَنَّةَ هِىَ ٱلْمَأْوَىٰ
79:41
تو اس کا ٹھکانہ جنت ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
79:42
يَسْـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلسَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسَىٰهَا
79:42
یہ لوگ آپ(ص) سے سوال کرتے ہیں کہ قیامت کب کھڑی (برپا) ہوگی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
79:43
فِيمَ أَنتَ مِن ذِكْرَىٰهَآ
79:43
آپ(ص) کا اس کے وقت بتانے سے کیا تعلق؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
79:44
إِلَىٰ رَبِّكَ مُنتَهَىٰهَآ
79:44
اس کی انتہا تو بس آپ(ص) کے پروردگار پر ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
79:45
إِنَّمَآ أَنتَ مُنذِرُ مَن يَخْشَىٰهَا
79:45
آپ(ص) تو بس ڈرانے والے ہیں اس شخص کو جو اس سے ڈرے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
79:46
كَأَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَهَا لَمْ يَلْبَثُوٓا۟ إِلَّا عَشِيَّةً أَوْ ضُحَىٰهَا
79:46
جس دن یہ لوگ اس (قیامت) کو دیکھیں گے تو (انہیں ایسا محسوس ہوگا کہ) وہ (دنیا میں) نہیں ٹھہرے تھے۔ مگر ایک شام یا اس کی ایک صبح۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)