Selected
Original Text
Tahir ul Qadri
Abdullah Yusuf Ali
Abdul Majid Daryabadi
Abul Ala Maududi
Ahmed Ali
Ahmed Raza Khan
A. J. Arberry
Ali Quli Qarai
Hasan al-Fatih Qaribullah and Ahmad Darwish
Mohammad Habib Shakir
Mohammed Marmaduke William Pickthall
Muhammad Sarwar
Muhammad Taqi-ud-Din al-Hilali and Muhammad Muhsin Khan
Safi-ur-Rahman al-Mubarakpuri
Saheeh International
Talal Itani
Transliteration
Wahiduddin Khan
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
In the name of Allah, Most Gracious, Most Merciful.
96:1
ٱقْرَأْ بِٱسْمِ رَبِّكَ ٱلَّذِى خَلَقَ
96:1
(اے حبیب!) اپنے رب کے نام سے (آغاز کرتے ہوئے) پڑھئے جس نے (ہر چیز کو) پیدا فرمایا، - Tahir ul Qadri (Urdu)
96:2
خَلَقَ ٱلْإِنسَـٰنَ مِنْ عَلَقٍ
96:2
اس نے انسان کو (رحمِ مادر میں) جونک کی طرح معلّق وجود سے پیدا کیا، - Tahir ul Qadri (Urdu)
96:3
ٱقْرَأْ وَرَبُّكَ ٱلْأَكْرَمُ
96:3
پڑھیئے اور آپ کا رب بڑا ہی کریم ہے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
96:4
ٱلَّذِى عَلَّمَ بِٱلْقَلَمِ
96:4
جس نے قلم کے ذریعے (لکھنے پڑھنے کا) علم سکھایا، - Tahir ul Qadri (Urdu)
96:5
عَلَّمَ ٱلْإِنسَـٰنَ مَا لَمْ يَعْلَمْ
96:5
جس نے انسان کو (اس کے علاوہ بھی) وہ (کچھ) سکھا دیا جو وہ نہیں جانتا تھا۔ (یا- جس نے (سب سے بلند رتبہ) انسان (محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو (بغیر ذریعۂ قلم کے) وہ سارا علم عطا فرما دیا جو وہ پہلے نہ جانتے تھے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
96:6
كَلَّآ إِنَّ ٱلْإِنسَـٰنَ لَيَطْغَىٰٓ
96:6
(مگر) حقیقت یہ ہے کہ (نافرمان) انسان سر کشی کرتا ہے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
96:7
أَن رَّءَاهُ ٱسْتَغْنَىٰٓ
96:7
اس بنا پر کہ وہ اپنے آپ کو (دنیا میں ظاہراً) بے نیاز دیکھتا ہے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
96:8
إِنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ ٱلرُّجْعَىٰٓ
96:8
بیشک (ہر انسان کو) آپ کے رب ہی کی طرف لوٹنا ہے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
96:9
أَرَءَيْتَ ٱلَّذِى يَنْهَىٰ
96:9
کیا آپ نے اس شخص کو دیکھا جو منع کرتا ہے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
96:10
عَبْدًا إِذَا صَلَّىٰٓ
96:10
(اﷲ کے) بندے کو جب وہ نماز پڑھتا ہے۔ (یا:- (اللہ کے محبوب و برگزیدہ) بندے (محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جب وہ نماز پڑھتے ہیں)، - Tahir ul Qadri (Urdu)
96:11
أَرَءَيْتَ إِن كَانَ عَلَى ٱلْهُدَىٰٓ
96:11
بھلا دیکھئے تو اگر وہ ہدایت پر ہوتا، - Tahir ul Qadri (Urdu)
96:12
أَوْ أَمَرَ بِٱلتَّقْوَىٰٓ
96:12
یا وہ (لوگوں کو) پرہیزگاری کا حکم دیتا (تو کیا خوب ہوتا)، - Tahir ul Qadri (Urdu)
96:13
أَرَءَيْتَ إِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰٓ
96:13
اب بتائیے! اگر اس نے (دینِ حق کو) جھٹلایا ہے اور (آپ سے) منہ پھیر لیا ہے (تو اس کا کیا حشر ہوگا)، - Tahir ul Qadri (Urdu)
96:14
أَلَمْ يَعْلَم بِأَنَّ ٱللَّهَ يَرَىٰ
96:14
کیا وہ نہیں جانتا کہ اﷲ (اس کے سارے کردار کو) دیکھ رہا ہے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
96:15
كَلَّا لَئِن لَّمْ يَنتَهِ لَنَسْفَعًۢا بِٱلنَّاصِيَةِ
96:15
خبر دار! اگر وہ (گستاخئ رسالت اور دینِ حق کی عداوت سے) باز نہ آیا تو ہم ضرور (اسے) پیشانی کے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹیں گے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
96:16
نَاصِيَةٍ كَـٰذِبَةٍ خَاطِئَةٍ
96:16
وہ پیشانی جو جھوٹی (اور) خطا کار ہے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
96:17
فَلْيَدْعُ نَادِيَهُۥ
96:17
پس وہ اپنے ہم نشینوں کو (مدد کے لئے) بلا لے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
96:18
سَنَدْعُ ٱلزَّبَانِيَةَ
96:18
ہم بھی عنقریب (اپنے) سپاہیوں (یعنی دوزخ کے عذاب پر مقرر فرشتوں) کو بلا لیں گے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
96:19
كَلَّا لَا تُطِعْهُ وَٱسْجُدْ وَٱقْتَرِب ۩
96:19
ہرگز نہیں! آپ اس کے کئے کی پرواہ نہ کیجئے، اور (اے حبیبِ مکرّم!) آپ سر بسجود رہئے اور (ہم سے مزید) قریب ہوتے جائیے، - Tahir ul Qadri (Urdu)