Selected

Original Text
Muhammad Hussain Najafi

Available Translations

80 `Abasa عَبَسَ

< Previous   42 Āyah   He Frowned      Next >  

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
In the name of Allah, Most Gracious, Most Merciful.

80:1 عَبَسَ وَتَوَلَّىٰٓ
80:1 (ایک شخص نے) تیوری چڑھائی اور منہ پھیر لیا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

80:2 أَن جَآءَهُ ٱلْأَعْمَىٰ
80:2 کہ اس (پیغمبرِ اسلام (ص)) کے پاس ایک نابینا آیا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

80:3 وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّهُۥ يَزَّكَّىٰٓ
80:3 اور تمہیں کیا معلوم شاید وہ پاکیزہ ہو جاتا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

80:4 أَوْ يَذَّكَّرُ فَتَنفَعَهُ ٱلذِّكْرَىٰٓ
80:4 یا نصیحت حاصل کرتا اور نصیحت اسے فائدہ پہنچاتی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

80:5 أَمَّا مَنِ ٱسْتَغْنَىٰ
80:5 جوشخص مالدار ہے (یا بےپروائی کرتا ہے)۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

80:6 فَأَنتَ لَهُۥ تَصَدَّىٰ
80:6 تو تم اس کی طرف تو توجہ کرتے ہو۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

80:7 وَمَا عَلَيْكَ أَلَّا يَزَّكَّىٰ
80:7 حالانکہ تم پر کوئی الزام نہیں اگر وہ پاکیزہ نہیں ہوتا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

80:8 وَأَمَّا مَن جَآءَكَ يَسْعَىٰ
80:8 اور جو تمہارے پاس دوڑتا ہوا (شوق سے) آتا ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

80:9 وَهُوَ يَخْشَىٰ
80:9 اور (خدا سے) ڈرتا ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

80:10 فَأَنتَ عَنْهُ تَلَهَّىٰ
80:10 تو تم اس سے بےرُخی بر تتے ہو۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

80:11 كَلَّآ إِنَّهَا تَذْكِرَةٌ
80:11 ہرگز نہیں! یہ (قرآن) تو ایک نصیحت ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

80:12 فَمَن شَآءَ ذَكَرَهُۥ
80:12 جو چاہے اسے قبول کرے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

80:13 فِى صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍ
80:13 یہ (قرآن) ان صحیفوں میں درج ہے جو مکرم ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

80:14 مَّرْفُوعَةٍ مُّطَهَّرَةٍۭ
80:14 بلند مر تبہ (اور) پاک و پاکیزہ ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

80:15 بِأَيْدِى سَفَرَةٍ
80:15 جو ایسے کاتبوں کے ہاتھوں سے (لکھے ہوئے) ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

80:16 كِرَامٍۭ بَرَرَةٍ
80:16 جو معزز اور نیکوکار ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

80:17 قُتِلَ ٱلْإِنسَـٰنُ مَآ أَكْفَرَهُۥ
80:17 غارت ہو (منکر) انسان یہ کتنا بڑا ناشکرا ہے؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

80:18 مِنْ أَىِّ شَىْءٍ خَلَقَهُۥ
80:18 اللہ نے اسے کس چیز سے پیدا کیا ہے؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

80:19 مِن نُّطْفَةٍ خَلَقَهُۥ فَقَدَّرَهُۥ
80:19 نطفہ سے اسے پیدا کیا ہے اور پھر اس کے اعضاء و جوا رح کا اندازہ مقرر کیا ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

80:20 ثُمَّ ٱلسَّبِيلَ يَسَّرَهُۥ
80:20 پھر (زندگی کا) راستہ اس کے لئے آسان کر دیا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

80:21 ثُمَّ أَمَاتَهُۥ فَأَقْبَرَهُۥ
80:21 پھر اس کو موت دی پھر اسے قبر میں پہنچایا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

80:22 ثُمَّ إِذَا شَآءَ أَنشَرَهُۥ
80:22 پھر جب چاہے گا اسے دوبارہ زندہ کر دے گا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

80:23 كَلَّا لَمَّا يَقْضِ مَآ أَمَرَهُۥ
80:23 ہرگز نہیں (بایں ہمہ) اس نے اسے پورا نہ کیا جس کا (خدا نے) اسے حکم دیا تھا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

80:24 فَلْيَنظُرِ ٱلْإِنسَـٰنُ إِلَىٰ طَعَامِهِۦٓ
80:24 انسان کو چاہیے کہ وہ اپنی غذا کی طرف دیکھے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

80:25 أَنَّا صَبَبْنَا ٱلْمَآءَ صَبًّا
80:25 ہم نے اچھی طرح خوب پانی برسایا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

80:26 ثُمَّ شَقَقْنَا ٱلْأَرْضَ شَقًّا
80:26 پھر ہم نے زمین کو اچھی طرح شگافتہ کیا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

80:27 فَأَنۢبَتْنَا فِيهَا حَبًّا
80:27 پھر ہم نے اس میں غلے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

80:28 وَعِنَبًا وَقَضْبًا
80:28 اور انگور اور ترکاریاں اگائیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

80:29 وَزَيْتُونًا وَنَخْلًا
80:29 اور زیتون اور کجھوریں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

80:30 وَحَدَآئِقَ غُلْبًا
80:30 اور گھنے باغ۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

80:31 وَفَـٰكِهَةً وَأَبًّا
80:31 اور میوے اور چارا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

80:32 مَّتَـٰعًا لَّكُمْ وَلِأَنْعَـٰمِكُمْ
80:32 جو تمہارے اور تمہارے مویشوں کیلئے سامانِ زندگی کے طور پر ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

80:33 فَإِذَا جَآءَتِ ٱلصَّآخَّةُ
80:33 پس جب کانوں کو پھاڑ دینے والی آواز آجائے گی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

80:34 يَوْمَ يَفِرُّ ٱلْمَرْءُ مِنْ أَخِيهِ
80:34 تو اس دن آدمی اپنے بھائی سے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

80:35 وَأُمِّهِۦ وَأَبِيهِ
80:35 اور اپنی ماں اور اپنے باپ سے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

80:36 وَصَـٰحِبَتِهِۦ وَبَنِيهِ
80:36 اور اپنی بیوی اور اپنے بیٹوں سے بھاگے گا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

80:37 لِكُلِّ ٱمْرِئٍ مِّنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ
80:37 اس دن ان میں ہر شخص کا یہ عالم ہوگا جو اسے سب سے بےپروا کر دے گا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

80:38 وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ مُّسْفِرَةٌ
80:38 کچھ چہرے اس دن روشن ہوں گے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

80:39 ضَاحِكَةٌ مُّسْتَبْشِرَةٌ
80:39 خنداں و شاداں (اور خوش و خرم) ہوں گے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

80:40 وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ عَلَيْهَا غَبَرَةٌ
80:40 ور کچھ چہرے ایسے ہوں گے جن پر گرد و غبار پڑی ہوئی ہوگی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

80:41 تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌ
80:41 اور ان پر سیاہی چھائی ہوگی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

80:42 أُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْكَفَرَةُ ٱلْفَجَرَةُ
80:42 اور یہی لوگ کافر و فاجر ہوں گے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)