Selected

Original Text
Ahmed Raza Khan

Available Translations

89 Al-Fajr ٱلْفَجْر

< Previous   30 Āyah   The Dawn      Next >  

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
In the name of Allah, Most Gracious, Most Merciful.

89:1 وَٱلْفَجْرِ
89:1 اس صبح کی قسم - Ahmed Raza Khan (Urdu)

89:2 وَلَيَالٍ عَشْرٍ
89:2 اور دس راتوں کی - Ahmed Raza Khan (Urdu)

89:3 وَٱلشَّفْعِ وَٱلْوَتْرِ
89:3 اور جفت اور طاق کی - Ahmed Raza Khan (Urdu)

89:4 وَٱلَّيْلِ إِذَا يَسْرِ
89:4 اور رات کی جب چل دے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

89:5 هَلْ فِى ذَٰلِكَ قَسَمٌ لِّذِى حِجْرٍ
89:5 کیوں اس میں عقلمند کے لیے قسم ہوئی - Ahmed Raza Khan (Urdu)

89:6 أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ
89:6 کیا تم نے نہ دیکھا تمہارے رب نے عاد کے ساتھ کیسا کیا، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

89:7 إِرَمَ ذَاتِ ٱلْعِمَادِ
89:7 وہ اِرم حد سے زیادہ طول والے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

89:8 ٱلَّتِى لَمْ يُخْلَقْ مِثْلُهَا فِى ٱلْبِلَـٰدِ
89:8 کہ اس جیسا شہروں میں پیدا نہ ہوا - Ahmed Raza Khan (Urdu)

89:9 وَثَمُودَ ٱلَّذِينَ جَابُوا۟ ٱلصَّخْرَ بِٱلْوَادِ
89:9 اور ثمود جنہوں نے وادی میں پتھر کی چٹانیں کاٹیں - Ahmed Raza Khan (Urdu)

89:10 وَفِرْعَوْنَ ذِى ٱلْأَوْتَادِ
89:10 اور فرعون کہ چومیخا کرتا (سخت سزائیں دیتا) - Ahmed Raza Khan (Urdu)

89:11 ٱلَّذِينَ طَغَوْا۟ فِى ٱلْبِلَـٰدِ
89:11 جنہوں نے شہروں میں سرکشی کی - Ahmed Raza Khan (Urdu)

89:12 فَأَكْثَرُوا۟ فِيهَا ٱلْفَسَادَ
89:12 پھر ان میں بہت فساد پھیلایا - Ahmed Raza Khan (Urdu)

89:13 فَصَبَّ عَلَيْهِمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابٍ
89:13 تو ان پر تمہارے رب نے عذاب کا کوڑا بقوت مارا، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

89:14 إِنَّ رَبَّكَ لَبِٱلْمِرْصَادِ
89:14 بیشک تمہارے رب کی نظر سے کچھ غائب نہیں، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

89:15 فَأَمَّا ٱلْإِنسَـٰنُ إِذَا مَا ٱبْتَلَىٰهُ رَبُّهُۥ فَأَكْرَمَهُۥ وَنَعَّمَهُۥ فَيَقُولُ رَبِّىٓ أَكْرَمَنِ
89:15 لیکن آدمی تو جب اسے اس کا رب آزمائے کہ اس کو جاہ اور نعمت دے، جب تو کہتا ہے میرے رب نے مجھے عزت دی، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

89:16 وَأَمَّآ إِذَا مَا ٱبْتَلَىٰهُ فَقَدَرَ عَلَيْهِ رِزْقَهُۥ فَيَقُولُ رَبِّىٓ أَهَـٰنَنِ
89:16 اور اگر آزمائے اور اس کا رزق اس پر تنگ کرے، تو کہتا ہے میرے رب نے مجھے خوار کیا، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

89:17 كَلَّا ۖ بَل لَّا تُكْرِمُونَ ٱلْيَتِيمَ
89:17 یوں نہیں بلکہ تم یتیم کی عزت نہیں کرتے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

89:18 وَلَا تَحَـٰٓضُّونَ عَلَىٰ طَعَامِ ٱلْمِسْكِينِ
89:18 اور آپس میں ایک دوسرے کو مسکین کے کھلانے کی رغبت نہیں دیتے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

89:19 وَتَأْكُلُونَ ٱلتُّرَاثَ أَكْلًا لَّمًّا
89:19 اور میراث کا مال ہپ ہپ کھاتے ہو - Ahmed Raza Khan (Urdu)

89:20 وَتُحِبُّونَ ٱلْمَالَ حُبًّا جَمًّا
89:20 اور مال کی نہایت محبت رکھتے ہو - Ahmed Raza Khan (Urdu)

89:21 كَلَّآ إِذَا دُكَّتِ ٱلْأَرْضُ دَكًّا دَكًّا
89:21 ہاں ہاں جب زمین ٹکرا کر پاش پاش کردی جائے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

89:22 وَجَآءَ رَبُّكَ وَٱلْمَلَكُ صَفًّا صَفًّا
89:22 اور تمہارے رب کا حکم آئے اور فرشتے قطار قطار، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

89:23 وَجِا۟ىٓءَ يَوْمَئِذٍۭ بِجَهَنَّمَ ۚ يَوْمَئِذٍ يَتَذَكَّرُ ٱلْإِنسَـٰنُ وَأَنَّىٰ لَهُ ٱلذِّكْرَىٰ
89:23 اور اس دن جہنم لائے جائے اس دن آدمی سوچے گا اور اب اسے سوچنے کا وقت کہاں - Ahmed Raza Khan (Urdu)

89:24 يَقُولُ يَـٰلَيْتَنِى قَدَّمْتُ لِحَيَاتِى
89:24 کہے گا ہائے کسی طرح میں نے جیتے جی نیکی آگے بھیجی ہوتی، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

89:25 فَيَوْمَئِذٍ لَّا يُعَذِّبُ عَذَابَهُۥٓ أَحَدٌ
89:25 تو اس دن اس کا سا عذاب کوئی نہیں کرتا، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

89:26 وَلَا يُوثِقُ وَثَاقَهُۥٓ أَحَدٌ
89:26 اور اس کا سا باندھنا کوئی نہیں باندھتا، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

89:27 يَـٰٓأَيَّتُهَا ٱلنَّفْسُ ٱلْمُطْمَئِنَّةُ
89:27 اے اطمینان والی جان - Ahmed Raza Khan (Urdu)

89:28 ٱرْجِعِىٓ إِلَىٰ رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةً
89:28 اپنے رب کی طرف واپس ہو یوں کہ تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

89:29 فَٱدْخُلِى فِى عِبَـٰدِى
89:29 پھر میرے خاص بندوں میں داخل ہو، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

89:30 وَٱدْخُلِى جَنَّتِى
89:30 اور میری جنت میں آ، - Ahmed Raza Khan (Urdu)